yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خواہش اور سازش

Yes 1 Webmaster February 23, 2015 1 min read
Sarwar Siddiqui
Share this:
Desire
Desire

تحریر : ایم سرور صدیقی

ایک کنجوس ارب پتی امریکی سے ایک خیراتی ادارے کا کارکن چندہ مانگنے گیا اس نے بڑی کوشش سے ٹھیک ٹھاک معلومات اکٹھی کیں وہ پوری تیاری کے ساتھ گیا تھا اس نے کنجوس ارب پتی سے کہا جناب!ہماری انفرمیشن کے مطابق فلاں بنک میں آپ کے اتنے کروڑ ۔۔فلاں میں اتنے ارب فلاں ریاست میں اتنی جائیداد۔۔فلاں میں دو پلازے، شگاگو میں 2 صنعتی ادارے ،لاس اینجلس میں تین کارخانے۔۔۔اور کئی فیکٹریوں میں آپ کے شیئر ہیںمگر آپ نے کسی بھی خیراتی ادا رے کو آج تک کچھ نہیں دیا۔۔ کنجوس ارب پتی نے بڑے تحمل سے اس کی بات سنی پھر خیراتی ادارے کے کارکن سے کہا تمہاری معلومات انتہائی درست ہیں لیکن کیا تمہیں علم ہے میری ماں اکیلی نیویارک میں رہتی ہے اور اس کی آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں۔۔

”نہیں ۔۔ جناب میرے علم میں نہیں ہے خیراتی ادارے کے کارکن نے سرنفی میں ہلاتے ہوئے کہا کیا۔۔۔ تمہیں معلوم نہیں کنجوس ارب پتی نے پوچھا میرا ایک بھائی معذور ہے جو خودنہیں کما سکتا کارکن شرمندہ سا ہوگیا اس نے کہا نہیں جناب میرے علم میں یہ بھی نہیں ہے یقینا تمہیں یہ بھی علم نہیں ہوگا۔۔ کنجوس ارب پتی نے کہا ۔۔میری ایک بیوہ بہن ہے اپنے چار بچوں کے ساتھ رہتی ہے اور اس کا بھی کوئی کمانے والا نہیں کارکن بولا میں آپ سے انتہائی شرمندہ ہوں مجھے علم ہوتا آپ پہلے ہی اتنے لوگوں کو پال رہے ہیں تو میں قطعاً یہاں نہ آتا۔۔۔کنجوس ارب پتی نے گرج کر کہا۔۔یہ بات نہیں دراصل میں اپنے ان غریب رشتہ داروں کو کچھ نہیں دیتا تو تمہیں کیوں دوں؟۔۔۔

روپے پیسے کے معا ملہ میں اکثرو بیشتر لوگوں اور حکومتوں کا روپہ ایسا ہی ہے رشتوں کا تقدس اب فرسودہ بات سمجھی جاتی ہے دولت کی محبت ہر چیزپر حاوی ہوگئی ہے باوسائل افراد کے پاس دولت کے انبارہیں لیکن ان کی ہوس ختم نہیں ہوتی شنیدہے چند ماہ قبل سندھ کے ایک وزیر کے گھر بیسمنٹ میں آگ لگ گئی اور ایک ارب کے کرنسی نوٹ جل کرراکھ ہوگئے ۔۔۔یہ بھی سننے میں آرہاہے پاکستان کے بڑے بڑے سیاستدانوں، بیوروکریٹس ،جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے غیرملکی بینکوں میں کئی سو ارب ڈالر موجود ہیں اورعوام کے حصہ میں فاقے آرہے ہیں سچی بات تویہ ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں عوام نے بہت دھوکے کھائے ہیں

کبھی اسلام، کبھی سوشلزم، کبھی آمریت اور کبھی جمہوریت کے نام پر۔۔۔بیچاری عوام تو ہر آنے والے حکمران کو اپنا نجات دہندہ سمجھ بیٹھی لیکن کوئی ان کی امیدوں پر پورا نہیں اترا ۔۔۔ حکمران کبھی خسارے کا سودانہیں کرتے ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ سے واپس لینے کے انہیں 101طریقے ازبرہیں ہمارا جمہوریت پر اعتقادہے ۔۔جمہوری اداروںپریقین اور سیاستدانوںکے ارشادات سرآنکھوںپر ۔۔۔لیکن جمہوریت کی بالا دستی کہیںدکھا تی نہیںدیتی ۔۔کیا ممکن ہے حکمران کوشش دل سے کریں تو شاید عوام تک جمہوریت کے ثمرات پہنچ پائیں توعام آدمی کو کچھ ریلیف مل سکتاہے پاکستان کی 65سالہ تاریخ میں آتی جاتی اور دم توڑتی جمہوریتوں کے دوران کسی بھی حکمران نے عوام کے لئے صدق ِ دل سے کوئی کوشش نہیں کی ہرکسی نے اپنا اقتدار مضبوط بنانے کیلئے بھرپور وسائل استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا

اسی لئے مسائل حل نہیں ہو سکے اور حکمران ہیں کہ نہ جانے اپنی کون سی کارکردگی پر اتراتے پھرتے ہیں ان کے حواریوں، حامیوں، چمچوں، کڑچھوں اور چمچوں کے چمچوں کا حال اس سے بھی بد ترین ہے وہ اپنے آقائوںکی خوشنودی کیلئے مرنے مارنے پرتل جاتے ہیں۔۔جب اور جہاں موقعہ ملتاہے اس کا اظہارکرتے رہتے ہیں دھرنوںکے دوران یہ ”بیماری ”عروج پر تھی حالانکہ جب سے ہم نے ہوش سنبھالاہے دن بہ دن معاملات لجھتے ہی جارہے ہیں ہر نیا دن ایک نئے بحران کی خبر دے رہاہے حکومتی سطح پر کوئی حکمت ِ عملی ہے ۔۔۔نہ ٹھوس منصوبہ بندی اور نہ ہی ترجیحات کا تعین بس ہر دور میں آوے ای آوے ۔۔۔

جاوے ا ی جائے کی صدائیں ہیں یا پھر زندہ باد مردہ باد کے نعرے ہر دور میں لگائے جاتے ہیں بس نام بدل جاتے ہیں حکمران انڈرپاسز، سڑکوں کی تعمیر، اوور ہیڈ برج بنانے اورسگنل فری منصوبوں کی نوید سناتے ہیں مہنگائی کی ماری، گراں فروشوں سے تنگ، قتل و غارت سے پریشان، دہشت گردی سے خوفزدہ اور بھوک سے بلبلاتی عوام کیا انڈرپاسز، سڑکوں اورسگنل فری منصوبوںکو چاٹ چاٹ کرپیٹ کر دوزخ بھریں؟۔۔۔ دنیا بھر میں اقتصادی ترقی، صنعتی خوشحالی اور عوامی فلاح کو اولیت دی جاتی ہے لیکن ہمارے حکمرانوںکی ہر منطق نرالی ہے وہ یقینا اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں وہ ایسے منصوبوں پر عمل کرنا ہی نہیں چاہتے جس سے عام آدمی کا فائدہ ہو اسی لئے غریبوںکی حالت بدلنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے حالانکہ اندھا بھی جانتاہے جب تک عام شہری کی آمدن میں اضافہ کیلئے حقیقی انداز میں کام نہیں کیا جاتا ملک میں ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا

اس وقت انرجی کرائسس پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بناہواہے نئے پاور پراجیکٹ کیلئے تو ہمارے وزیر ِ اعظم کا کہناہے کہ پیسے نہیں ہیں لیکن ملک میں میٹرو۔موٹروے،سڑکوں اوررسگنل فری منصوبوں کی نت نئی تجاویزپر عمل کیا جارہاہے ہونا تو یہ چاہیے کہ ملک بھرمیں تمام ترقیاتی کام مؤخر کرکے صرف اور صرف نئے پاور پراجیکٹ لگانے کے ایڑھی چوٹی کا زور لگادیا جاتا سال دوسال ترقیاتی کام نہ بھی کروائے جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ترقیاتی منصوبوںکے فنڈزکا زیادہ تر حصہ افسرشاہی اور ارکان اسمبلی کی جیبوں میں چلا جاتا ہے

اس سے مستقل بنیادوںپر بجلی کی پیداوار میں اضافہ ممکن تھا۔ یہ رویہ کنجوس ارب پتی جیساہے جو اپنے غریب رشتہ داروںکو کچھ نہیں دیتا تو عوام کو کیوں دے؟۔۔۔ احتجاج، ہلا گلا، ہائو ہو لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ،منتیں، ترلے ،ہاڑے اور ہاتھ باندھے، مسائل کے مارے لوگوں کا حال اور حالت دیکھ کرشاید حکمرانوں کی انا کو تسکین پہنچتی ہے۔۔ شاید۔ دلی خوشی ہوتی ہو۔۔ چہرے چہرے پر بے سروسامانی بھی دیکھ کر دل میں رحم کا جذبہ بیدار نہیںہوتا حکمرانوں کا یہی وطیرہ ہے اور شاید یہی اندازِ سلطانی ہے

کل ہماری یہ باتیں سن کر شیدے نے میدے سے کہا اگرعوام کے مسائل حل ہو جائیں،گھر گھر خوشحالی ہو،ترقی کیلئے ہرشہری کواس کا حق مل جائے۔۔یا تعلیم کے یکساں مواقع سب کو میسر آجائیں تو اس کا مطلب ہے عوام تو سیاستدانوں، وڈیروں،گدی نشینوں کے چنگل سے آزاد ہوگئے پھر۔۔۔ان کے حق میں نعرے کون لگائے گا؟۔ اپنے بچوںکو ملازمت دلانے کیلئے ان کی منت سماجت کون کرے گا؟۔۔۔میدا یہ سن کر گم سم ہوگیا جیسے سکتہ طاری ہو۔۔۔ تمہیں کیا ہوگا شیدے نے تشویش سے اس کا کندھا جھنجھوڑتے ہوئے پوچھا۔۔۔میں سوچ میں گم ہوگیا تھا

”کیسی سوچ۔۔۔ ویسے تم سوچنے کب سے لگ گئے اس کا مطلب ہے ہم سیاستدانوں، وڈیروں، گدی نشینوں کے چنگل سے کبھی آزاد نہیں ہو سکتے؟ہم تو غلام ابن ِ غلام بنے رہیں گے ”ہاں جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپنے والے یہی چاہتے ہیں ”یعنی۔۔ان کی خواہش ہے رمانے میں یونہی رات رہے ۔۔یہ اشرافیہ کی خواہش ہے یا سازش؟
مجھے تو لگتا ہے دونوں ہی باتیں ہیں پھر سمجھو۔۔۔بیڑا غرق۔۔۔ اللہ نہ کرے۔۔۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Wasim Raza
Previous Post رانا ثنااللہ صاحب کیا آپ نا خدا ہیں؟
Next Post آسکر سے پہلے سج گیا ریزی ایوارڈز کا میلا
Razzberry Awards

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.