yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستانی کرائم زدہ عیاش حکمران

Yes 2 Webmaster September 10, 2015 1 min read
Dr Imtiaz Ali Awan
Share this:
PML N
PML N

تحریر : ڈاکٹر امتیاز علی اعوان
اہلیا ن پاکستان کی سادہ لوح و جذ باتی عوام آج میں آپ کو وہ بتا نے جا رہا ہوں جو آپ پڑھ کر حیر ان و پر یشان اور غم زدہ ہو جا ئنیگے اور ساتھ پا کستانی حکمرانوں کی ملک و عوام کے ساتھ محبت کا بھی آپ کو صیح اندازہ ہو جا ئے گا تو پھر سنو آج میں جو لکھنے جا رہا ہوں اگر ہو سکے تو مورخین سے میری گزارش ہے میر ی اس تحریر کو محفوظ کرلیں اگر چہ میں پیشہ ور کا لم نگار نہیں بس معمو لی سی قا رئین اکرام کی آنکھیں کھو لنے کی جسارت کچھ عرصہ سے کر رہا ہوں اور حکمرانوں کے احل چہرے قا رئین اکرام کو دیکھا نے کی کو شش کر تا ہوں تو پھر سنو ذرا ، گیلانی ،امین فہیم،نواز شہباز برادران بمعہ عزیزان واسحاق ڈار ،راجہ پرویز اشرف ،آصف زرادری ،ان سب کے حواری وغیرہ اگر اب بھی پہاڑوں جتنا حرام مال کھا کھلا کر اورجمع کرکے احتساب سے بچ رہتے ہیں تو ہمارے لیے ایسی شرم وندامت کا باعث ہو گاکہ ہمیں چُلی بھر پانی میں ڈوب کرمرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو گا۔ انگریزوں کے حکم،عام منادی اور نام نہا دفرمان کے مطابق کہ جنگ آزادی میں حصہ لینے والے مجاھدین اور باغی مسلمان فوجیوںکے جو جتنے سر سامراج حکمرانوں کے قدموں میں لاکر ڈالے گااسے اتنے ہی مربع زمین الاٹ کی جائے گی۔ملتان کے موجودہ جاگیرداروں،وڈیروںکا” کارنامہ “ملاحظہ فرمائیں کہ جب باغی فوجی ملتان کنٹونمنٹ سے نکلے تو وہ تقریباً سات سو تھے

جن میں سے تین سو پل موج دریا (جوکہ آجکل کچہری اور نشتر کالج کے درمیان کی جگہ کو کہتے ہیں)کے راستے چلے توموجودہ جاگیردارشاہ محمود قریشی کے دادا جان شاہ محمود قریشی نے انھیںگھیر کر قتل کیااورکٹے ہوئے سر انگریز حکمرانوں کے پائوں میں ڈال دیے اور تین سو مربع زمین کا نذرانہ قبول و منظور فرمایا۔ انگریز حکمرانوں کے طوالت ِاقتدار کے لیے ڈھیر ساری دعائیں بھی کیں اور ان میں سے تقریباً 225باغی مسلمان فوجی کینٹ سے شیر شاہ کی طرف روانہ ہوئے توموجودہ جاگیردارمونی شاہ (سالا شاہ محمود قریشی) ابن ِ وڈیرہ مخدوم علمدار حسین شاہ مشہدی کے والد نے گھیر لیے اورقتل کرنے کے بعدکٹے ہوئے سربخدمت سرکار انگلشیہ پیش کر کے بطور صلہ خدمت و تمغہ مسلم غداری اتنے ہی مربع جات زمین وصول فرمائی۔باقی175بچتے بچاتے بذریعہ کروڑ پکابہاولپورجو کہ مشہور اسلامی ریاست تھی میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اوران کی جان سلامت رہی ۔آج اگراپنے انگریزوں کے ٹوڈی بزرگوںکو الاٹ کردہ حرام کی جاگیروں پرموجودہ جاگیردارٹولوں کے نوجوان موج میلے کرتے رہیں

ان کی جاگیریں (جن کے لیے سپریم کورٹ سے شاہ محمود اور جہانگیر ترین نے سٹے آرڈر جاری کروا رکھا ہے )قائم دائم رہیں تو پاکستانی بیس کروڑ عوام ووٹرز(جو صنعتکاروں اور وڈیروں کو ووٹ دیناہی اپنے “ایمان”کا تقاضا سمجھتے ہیں )پر خدا کا عذاب نازل نہ ہو گا تو اور کیا ہو گا۔اب تو ہر ضلع سے مخصوص جاگیرداراور نو دولتیے ٹولے جوق در جوق پیپلز پارٹی کی تمت بالاخیرکے بعدعمران کی صنعتکارانہ و سود خور سرمایہ دارانہ پالیسیوں کے تحفظ کو دیکھ کران کی پارٹی میں کود رہے ہیںکہ اب آخری تحفظ یہیں سے مل سکتا ہے بیچارے نادان کیا جانیں کہ اب آئندہ آمدہ انتخابات میں ایسے جاگیرداروں کواپنے غریبوں کے خون سے تعمیر کردہ محلات ہی بچانے مشکل ہو جائیں گے۔جعلی ووٹوں کی لعنت کی برسات اب ان پر نہیں برسے گی لوگ اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے نکلیں گے اور نئے لوگوں پر مشتمل نئی سیاسی جماعت اللہ اکبر کی ہی تحریک کو کامیاب بنا ڈالیں گے۔اور یہ جاگیردار دوبارہ اپنے پالتو کتوںکو گوشت اور گھوڑوں کومربع جات کھلانے کے کام میں مشغول رہا کریں گے اور بچوں تک کو بھی نصیحت کریں گے کہ ملکی سیاست ِکارزار و خار زار میں حصہ لینے کی غلطی نہ کرنا۔

عمران خان کے یہ نئے ساتھی خود تو ڈوبیں گے ہی مگر خان بیچارے کو بھی ڈبکیاں دلوا کر رہیں گے ۔مگر اب تو غیور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جو نیا پاکستان اوراس کے نئے حکمران کے نعرے پر اکٹھے ہوئے تھے وہی ان انگریزوں کے ٹوڈی جاگیرداروں اورنو دولتیے سود خور سرمایہ داروں کا الیکشن میں تیا پانچا کرڈالیں گے۔ دریا کے دو پاٹ نہ کبھی ملے ہیں اور نہ مل سکتے ہیںکیسے ہو سکتا ہے کہ ترین اور گیلانی جیسے ہر دیگ کے چمچے یونہی دندناتے جہازوں پر اڑتے پھریں اورعمران و زرداری ان کے موج میلوں کے محافظ بنے رہیں ۔یعنی سود جیسے پلید نظام کے بد بو دار حمام میں اکٹھے ننگے نہانے والے بھی مقتدر رہیں اورغریب عوام بھی سکون سے گزر اوقات کریں۔ان سبھی کوبمع شریف خاندان اور ان کے کار پردازوں کے اگرسیاسی طور پر مکمل گہری کھائیوں میں نہ دفنایا گیا تو آئندہ یہ اور ان کے پالتو نہ صرف غریبوں کا خون چوس ڈالیں گے بلکہ بمعہ گوشت اوران کی ہڈیاں تک چبا ڈالیں گے۔

نابغہء عصر و عقبری اسلام اور مفسر قرآن ایک مرحوم جید عالم دین نے کہا تھا”سرمایہ داری ایک ناسور ہے اور اسلام اس کا نشتر ہے”اب نشتر کے چلنے کاوقت آن پہنچا ہے۔کہ ایسا گندہ خون نکالے بغیر سیاسی نظام چل ہی نہیں سکتا۔کہ یہ تو سبھی بیرون ممالک پلازوں فلیٹوں، ملوںاورحرام مال جمع کروانے میں مصروف رہتے ہیں اور ملکی مسائل پر توجہ دینے کے لیے ان کے پاس ہفتوں مہینوں تک وقت ہی نہیں ہوتا اگر وڈیرے جاگیرادر،خونخوارنودولتیے ہی منتخب ہوتے رہنے ہیںتو بھاڑ میں جائے ایسی نام نہاد سیکولر کرپٹ بیورو کریسی،الیکشنی مشینری اور اس کے قوائداور ایسی جمہوریت۔اسلامی جمہوریت تو یہ ہے کہ باکردار اشخاص کو ہی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہیں۔

یہ چلے ہیں نام نہاد اصلاحاتی کمیٹی بنا کر سرے سے ہی62,63کی دفعات میں ایسی ترامیم کرنے کہ آئین آدھا تیتر اور آدھا بٹیریا سفید کوا بن کر رہ جائے۔اورا ن بدمعاش و اوباش جاگیرداروں اور وڈیروں کو اپنی ساری بدکرداریوں کے باوجود تحفظ مل جائے اور وہ پھر کسی طرح دوبارہ منتخب ہو کر غریبوں کی گردنوں پر قلاوہ اوراس کے اردگرد لوہے کی زنجیریں ڈال سکیں ۔ مگر خدا دیکھ رہاہے!وہی حکمران ہے اور وہی زمین پر اقتدار بخشتاہے۔زرداری نواز عمران الطاف سمیت کٹھ ملائیت کے علمبرادر سبھی موجودہ حکمران دیکھتے رہ جائیں گے اور اقتدار کا ہما کسی اور ہی اللہ کے بندوں کے سر بیٹھ جائے گا۔

Dr Imtiaz Ali Awan
Dr Imtiaz Ali Awan

تحریر : ڈاکٹر امتیاز علی اعوان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Justice Anwar Zaheer
Previous Post جسٹس انور ظہیر آج چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے
Next Post نیب کی تحقیقات کے فیصلے پر رانا مشہود کا ہائیکورٹ جانے کا اعلان
Rana Mashhood

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.