yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور سینئر صحافی نجم سیٹھی نے آپ نیوز کو بھی خیر باد کہہ دیا

Web Editor February 18, 2019 1 min read
Pakistan cricket board former chairman and senior journalist Najam sethi also said good bye to AAP news
Share this:

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور سینئر صحافی نجم سیٹھی نے آپ نیوز کو بھی خیر باد کہہ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجم سیٹھی نے ٹویٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ نیوز چھوڑ دیا ہے لیکن میری آفتاب اقبال کے ساتھ بہت زیادہ رغبت ہے اس لیے میں ان کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتاہوں ۔نجم سیٹھی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ میں جلد ہی سٹی نیوز نیٹورک کے چینل 24 پر پروگرام شروع کروں گا ۔یاد رہے کہ نجم سیٹھی ایک لمبے عرصہ تک نجی ٹی وی سے وابستہ رہے ہیں تاہم جس وقت انہوں نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تو نجی ٹی وی میں سے اپنی خدمات واپس لے لی تھیں ۔دوسری جانب سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔خبریں میڈیا گروپ کے مطابق دبئی میں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہونے سے متعلق جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ یہاں بیٹھے ہیں۔ کیا آپ کو وہاں دورے کی دعوت نہیں دی گئی تو چند سیکنڈ کیلئے وہ گم سم رہے اور اس اچانک سوال کا جواب نہ دے سکے جس کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بے اختیار آبدیدہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ میرا فیصلہ آنے کے بعد میں چاہتا تو چیئرمین رہ سکتا تھاکوئی ہلا بھی نہیں سکتا تھا، میرے دو سال رہتے تھے لیکن اس میں وفاقی حکومت کی سپورٹ درکار ہوتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن میں بورڈ کو 2 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

ایک انٹرویومیں سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں جب پی سی بی کا چیئرمین بنا تو اس وقت مجھے بتایا گیا تھا کہ پی ایس ایل کا ایک پروجیکٹ ہے جو تعطل کا شکار ہے اور بورڈ کے پاس مہارت نہ ہونے کی وجہ سے اسے منعقد کروانا ممکن نہیں ہے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی بورڈ کو مالی نقصان کے پیش نظر پی ایس ایل منعقد کروانے کا خطرہ مول لینے سے ہچکچا رہے تھے۔سابق چیئرمین نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پر پاکستان کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا اور بورڈ سے اس کے لیے فنڈز کے اجرا کی درخواست کی۔انہوں نے کہاکہ میں نے بورڈ کو یقین دلایا تھا کہ پی ایس ایل کی آمدن میدان سے نہیں بلکہ ٹی وی نشریات سے زیادہ آنے کے امکانات ہیں۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بورڈ کو 30 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا جبکہ دوسرے سیزن میں یہ نفع بڑھتے ہوئے 50 کروڑ تک پہنچ گیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی یہ لیگ وقت کے ساتھ ساتھ ایک برانڈ بن گئی اور تیسرے سیزن میں لاہور اور کراچی میں ایک، ایک میچز منعقد کرنے کے بعد بورڈ کو 100 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔سابق چیئرمین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل سے پی سی بی کو 200 کروڑ روپے کا فائدہ متوقع ہے۔نجم سیٹھی نے پاکستان میں پی ایس ایل میچز منعقد کروانے سے متعلق کہا کہ اس سیزن میں پاکستان میں 8 نہیں بلکہ 12 میچز منعقد کیے جانے چاہیے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملتان کو بھی 4 میچز کی میزبانی ملنی چاہیے تھی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistan Security Printing Corporation (PSPC) Apprenticeship Program 2019 (Multiple Trades)
Previous Post پاکستان سیکورٹی پرنٹ کارپوریشن (پی ایس پی سی) اپنٹسپس شپ پروگرام 2019 (ایک سے زیادہ ٹریڈز)
Next Post CTSP ملازمتوں 2019 مضمون ماہرین کے لئے (مختلف مضامین) (تمام پاکستان) (درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں)
CTSP Jobs 2019 for Subject Specialists (Various Subjects) (All Pakistan) (Download Application Form)

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.