yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کی پھانسی، پاکستان کا اظہارِ افسوس

MH Kazmi September 4, 2016 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس نیوز) بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو سزائے موت دینے کے اقدام پر پاکستان نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے بزنس ٹائیکون میر قاسم علی کی سزائے موت پر گذشتہ روز وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی انتظامیہ نے عمل درآمد کرایا، ان پر الزام تھا کہ وہ 1971 کی جنگ میں متعدد افراد کے قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت کے غلط اقدام سے اپوزیشن کو حیرانگی ہوئی، یہ جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جب سے ٹرائل کا آغاز کیا گیا ہے، متعدد بین الاقوامی تنظیموں، انسانی حقوق کے گروپوں اور بین الاقوامی انصاف سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس عدالتی ٹرائل پر سوالات اٹھائے ہیں، خاص طور پر اس کی دیانتداری اور شفافیت پر، اس کے ساتھ وکلاء اور عینی شاہدین کو بھی ہراساں کرنے کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے حکومت کے جوابی الزامات اور کارروائیوں پر مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش کی حکومت 1974 کے سہہ فریقی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، جس میں کہا گیا تھا کہ ‘ہمدردی کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹرائل میں پیش رفت نہیں کی جائے گی’۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ میر قاسم نے دو روز قبل سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کیے جانے کے بعد ملک کے صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انھیں جنگی جرائم کی خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، بعد ازاں جس کی توثیق سپریم کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد کیے جانے کی صورت میں کردی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کے 5 اپوزیشن رہنماؤں کو پھانسی دی جاچکی ہے، ان کی سزائے موت پر سپریم کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد کیے جانے کے ایک روز بعد ہی عمل درآمد کرادیا گیا تھا، ان میں 4 کا تعلق ملک کی اہم سیاسی جماعتوں سے تھا۔

بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم حسینہ واجد نے 2013 میں حکومت کے قیام کے ساتھ ہی 1971 کی جنگ کے حوالے سے خصوصی جنگی ٹرائل کورٹ قائم کردی تھی، جس کا مقصد 1971 کی جنگ کے کرداروں کو سزائیں دینا تھا۔

تاہم مقامی سیاسی جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ ٹرائل کورٹ کے ذریعے بنگلہ دیش کے اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
a-hollywood-film-topped-the-box-office-in-india
Previous Post رواں سال بالی ووڈ کیلئے تباہ کن، ہندوستان میں ہالی ووڈ فلم بلاک بسٹر
Next Post اسلام آباد ایئرپورٹ سے اغوابرائے تاوان کا ملزم گرفتار
Islamabad Airport authorties arrested accused of kidnapping

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.