yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بیرون ملک بھیجنے کے جھوٹے دعویداروں کے خلاف کارروائی تیز

MH Kazmi November 26, 2020November 26, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا وبا کی دوسری لہرمیں شدت کے باعث ویزہ پابندیوں کے دوران بیرون ممالک جہاں مللازمتوں میں کمی آئی ہے وہیں محنت مشقت کیلئے جانے کے خواہشمند افراد کو دھوکہ دہی اور غلط معلومات کے ذریعے جعلی اور فرضی نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ذیلی ادارے بیورو آف امیگریشن نے مبینہ دھوکہ دہی کی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دینے، جعلی اور فرضی نوکریوں کے اشتہارات دینے اور عوام کو بیرون ملک بھجوانے کے جھوٹے دعوے داروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے۔ بیورو آف امیگریشن حکام کے مطابق اس وقت بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو جن طریقوں سے لُوٹا جا رہا ہے ان میں سب سے بڑا طریقہ واردات یہ ہے کہ اخبارات میں فرضی نوکریوں کے اشتہارات جاری کیے جاتے ہیں اور لوگوں سے ان نوکریوں پر بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جنھوں نے کورونا وبا سے پہلے بیرون ملک جانے کے پروٹیکٹوریٹ سمیت دیگر دستاویزات مکمل کر لیں تھیں ان سے دوبارہ پروٹیکٹوریٹ فیس اور دیگر اخراجات کے نام پر پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔
تیسرا یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوبارہ ویزوں پر پابندی کے اعلان کے باوجود شہریوں کو کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ اضافی رقم دیں تو ان کے لیے ویزے نکلوائے جا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق ’جب بھی اخبارات میں کسی بھی بیرون ملک نوکری کا اشتہار کسی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر یا ریکروٹنگ ایجنسی سے دیکھیں تو اس پر پرمیشن نمبر لازمی دیکھیں اور اس کی بیورو آف امیگریشن کی ویب سائٹ پر فارن جابز کے پورشن میں جا کر تصدیق کریں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اشتہار اور ویب سائٹ پر ملازمت کی نوعیت، تنخواہ، رہائش اور ملازمت کے مقام وغیرہ کی بھی تسلی کر لیں۔‘ بیورو آف امیگریشن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی ملازمتوں والے اشتہارات کی نشاندہی بھی کرتا رہتا ہے۔ بیورو آف امیگریشن اس سلسلے میں شہریوں سے ملنے والی شکایات کی روشنی میں کارروائی کر رہا ہے۔ مختلف وجوہات کی بنیاد پر گزشتہ تین ماہ میں 170 اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ کیے ہیں جبکہ کئی ایک کے خلاف اس وقت بھی کارروائی زیر التوا ہے اور ان کو شنوائی کا موقع دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بیورو آف امیگریشن نے درجنوں کیسز ایف آئی اے کو بھجوائے ہیں جبکہ بیسیوں کو قانون کے مطابق جرمانے کیے گئے اور وارننگ بھی جاری کی گئی ہیں۔ بیورو آف امیگریشن نے کہا ہے کہ کسی بھی ایسے فرد جس کا کورونا سے پہلے پروٹیکٹوریٹ لگ چکا تھا لیکن وہ بیرون ملک نہیں جا سکا تھا اور اب اسے دوبارہ پروٹیکٹر لگوانا ہے تو اسے مفت میں لگا کر دیا جائے گا اس حوالے سے کسی بھی ایجنٹ یا اوورسیز پروموٹر کو کوئی فیس ادا نہ کی جائے اور اگر کوئی تقاضا کرے تو بیرو آف امیگریشن کو شکایات درج کرائی جائے۔ وسری جانب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا موقف ہے کہ ایسے غیر قانونی کام ان کا نام لے کر دور دراز کے شہروں میں موجود سب ایجنٹس کرتے ہیں جس سے قانونی طور پر رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post جب امریکی صدر پاکستان سے معافی مانگتے مانگتے رہ گئے
Next Post مودی سرکار کے زیرسایہ بھارت کو براعظم ایشیا کے رشوت خوری کا شکار ممالک کی حکمرانی مل گئی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.