yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستان کو حملے کا جواب ضرور ملے گا

Yes 1 Webmaster February 25, 2016 1 min read
Manohar parrikar
Share this:
Manohar parrikar
Manohar parrikar

تحریر: میر افسر امان
بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ایک دفعہ پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اب ہم چپ نہیں رہیں گے اور دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔بھارتی ٹی وی کو اپنے انڑویو میںبھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بہت ہو گیا اب چپ نہیں رہیں گے۔بھارت پر حملہ کرنے والوں کو ان کی زبان میں جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹھانکوٹ ائر بیس پر صرف ایف آئی آر درج کر دینے سے بات نہیں بنے گی بلکہ پاکستان کو ہماری تسلی کے لیے سنجیدہ اقدامات اُٹھاناہونگے۔پاکستان کو کب اور کیسے جواب دینا ہے اس کا فیصلہ ہم کریں گے۔میں ٹی وی پر بیٹھ کر اس کا جواب نہیں دے سکتا کہ کب جواب دیں گے لیکن جواب ضرور دیں گے۔منوہر پاریکر نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن سے ہم فوجیں واپس نہیں بلائیں گے جب تک پاکستان مکمل یقین دہانی نہیں کروائے گا۔بھارت کی طرف سے پاکستان کو یہ پہلی دھمکی نہیں کبھی کولڈ اور گرم جنگ کی باتیں کرتا ہے تو کبھی پاکستان کے اندر بھی ایبٹ آباد جیسی کاررائی کرنے کی بات کرتا ہے۔اس دھمکی کے جواب میں ہم نے ایک کالم لکھا تھا کہ”کواچلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا” ا س کالم میں ہم نے ثابت کیا تھا کہ ایسا کرنا بھارت کی بس کی بات نہیں بس ایک گیدڑ بھبکی ہے۔

بھارت کے وزیر دفاع اس سے قبل یہ بھی کہ چکا ہے کہ ہم دہشت گردی کا جواب دہشت گردی سے دیں گے۔بھارت کا دہشت گرد وزیر اعظم ڈھاکا میں دنیا کے سامنے کہہ چکا ہے کہ پاکستان کو بھارت نے توڑا ہے۔ صاحبو! جب سے پاکستان بنا ہے اس وقت سے بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا رہا ہے ۔ بھارت کی سب سے پہلی دہشت گردی پاکستان کے حصے کے پیسوں اور وسائل کی دہشت گردی کی تھی۔تقسیم ہند کے وقت طے شدہ پیسے اوروسائل بھارت نے روک لیے تھے۔طے شدہ وسائل روکنے کی، اس قسم کی دھمکی قائد اعظم محمد علی جناح کو بھارت کے دوست لارڈ مونٹ بیٹن نے بھی پاکستان کے قیام کے وقت پاکستان کا گورنر جنرل بننے کی خواہش پوری نہ ہونے پر دی تھی۔ مگر قائد نے بھارت کے آقا کی دھمکی کو ہوا میں اُڑا دیا تھا۔جہاں تک بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا تعلق ہے تو وہ تو بھارت پہلے سے ہی کر رہا ہے۔

نئی دھمکی کے مطابق مذید دہشت گردی کر کے بھی دیکھ لے۔ ان شاء اللہ بھارت کوپہلے کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی۔ اور ہماری بہادر مسلح افواج اور پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں جن کی دنیا تعریف کر چکی ہے اور ہمیشہ کرتی آئی ہے ،نے موثر توڑ بھی کیا ہے اور بھارت کے مقامی ایجنٹوں کوگرفتار بھی کیا ہے اورپورا پاکستان جانتا ہے کہ کس کس کو بھارت نے فنڈ مہیاء کیے ہیں اورر کس کس کو بھارت کے اندر ٹرنینگ کیمپوں میں دہشت گردی کی ٹرنینگ بھی دی ہے ۔ان دہشت گردوں نے ہمارے ملک کے سب سے بڑے شہر کو تباہ برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ہماری بہادر فوج نے ٹاڑگیٹڈ آپریشن کے دوران ان کو پکڑابھی ہے اوردنیا کے سامنے پیش بھی کیا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم نے بھارت کی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ اور آزاد دنیا کے لیڈروں کو پہلے ہی پیش کر دیے ہیں۔اگر گھر کی گواہی چاہیے تو پاکستانی فوج کے سابق (ر) جنرل شاہد عزیز کی کتاب”یہ خاموشی کب تک” کا مطالعہ کر لیں۔

اس میں انہوں نے کہا کہ میں نے ڈکٹیٹر مشرف کو بتایا تھا کہ” بھارت فاٹا میں لوگوں کو دہشت گردی کی تربیت دے رہا ہے۔ پاکستانی طالبان کی امریکہ مدد کر رہا ہے۔افغانستان سے اسلحے کے بھرے ٹرک بلوچستان میں آرہے ہیں”۔ یہ سب کچھ ڈکٹیٹر مشرف کو معلوم تھاپھر بھی کو ئی کاروائی نہیں کی۔قومی اور بین الاقوامی پریس میں ڈکٹیٹرمشرف کا یہ کہنا کہ میں نے سب کچھ فوج کی رضا مندی سے کیا اس کا کوئی ثبوت نہیں یہ اُن کی غلط بات ہے۔ڈکٹیٹر مشرف کے متعلق انہوں نے مذید کہا کہ کور کمانڈر میں میٹنگ میں ڈکٹیٹرمشرف کہتے تھے جتنی معلومات ضروری ہیں وہ بتا دی ہے باقی کی ضرورت نہیں جو میں دیکھ رہا ہوںوہ آپ نہیں دیکھ سکتے۔بہر حال کس کو معلوم نہیں کہ بھارت پاکستان سے ملحقہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ درجنوں کونسل خانے کھول کر وہاں سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میںدہشت گردی کروارہا ہے۔بلوچستان کے علیحدگی پسند باغی بھارت کی یاترہ کرتے رہتے ہیں۔آئے دن بھارت کے ایجنٹوں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں گرفتار کرتی رہتیں ہیں۔

پاکستان بننے کے بعد سے اپنے اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے پر عمل درآمند کرتے ہوئے بھارت نے پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈا شروع کیا ہوا تھا ۔ ١١٩ حادثے کے بعد تو بھارت نے اس پروپگنڈے میں تیزی لانا شروع کر دی ۔ پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنے کی خاطر، بھار ت کوئی ادنہ سے ادنہ موقعہ بھی نہیں چھوڑتا۔ حتہ کہ اگر کوئی کبوتر پاکستان سے اڑ کر بھارت چلا جائے تو وہ بھی پاکستان کاجاسوس قرار دیا جاتا ہے۔بھارت کا رویہ ہمیشہ جارحانہ رہا ہے۔ایسے لگتا ہے کہ پاکستان اُس کی کالونی ہے۔اس کے مقابلے میں پاکستان کا رویہ محکومانہ ہے۔جبکہ قائد نے دو قومی نظریہ کے تحت جمہوری طریقے سے پاکستان حاصل کیا تھا۔ پورے برصغیر کے مسلمانوں کا ایک ہی نعرہ تھا پاکستان کا

٢
مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔ قائد نے کہا تھا برصغیر میں دو قومیں رہتی ہیں ایک مسلم اور دوسری ہندو۔ دونوں مختلف نظریہ حیات رکھتیں ہیں۔ دونوں کے رہن سہن تہذیب تمدن ،ثقافت علیحدہ علیحدہ ہیں۔ایک قوم بتوں کو پوجتی ہے دوسری قوم توحید پر یقین رکھتی ہے۔ ایک گائے کو کاٹتی ہے دوسری اس کی پوجا کرتی ہے۔دونوں قوموں کے ہیرو الگ الگ ہیں۔ مگر ہمارے آج کے حکمران کہتے ہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان صرف ایک لکیر ہے باقی ہماری تہذیب تمدن ایک جیسی ہے۔ جب تک ہم قائد کے دو قومی نظریہ نظریہ پاکستان کے ویژن پر عمل پیرا نہیں ہوتے بھارت ہمیں مختلف طریقے اختیار کر کے واپس اکھنڈ بھارت میں ضم کرنے کی کوششیں کرتا رہے گا۔ ہمیں ایسی ہی دھمکیاں دیتا رہے گا۔بھارت کی دھمکیوں کا جواب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے مطابق اسلامی پاکستان ہے۔اللہ ہمارے پاکستان کو محفوظ رکھے آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر: میر افسر امان
کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان اسلام آباد(سی سی پی)

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post خود کوقومی ٹیم کے ہیڈکوچ کا اہل سمجھتا ہوں،عاقب جاوید
Next Post صحافت آئینہ ہے تو پھر
Journalism

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.