yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

ممتاز کشمیری راہنما آسیہ اندرابی کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے ادارے کردارادا کریں

MH Kazmi January 3, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) حکومت پاکستان نے اقوامِ متحدہ سے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی کشمیری رضاکار اور سیاسی رہنما آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ممتاز کشمیری سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کی علمبردار آسیہ اندرابی کی رہائی کے لئے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور جینیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے رابطہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق آسیہ اندرابی کی جان خطرے میں ہے جنہیں 18 جنوری 2020 کو ایک جعلی عدالت نے ا ن کی حق گوئی سے خاموش کرانے کے لئے ناحق سزا سنائی تھی۔ انسانی حقوق کی توانا آواز اور خواتین کو بااختیار بنانے کی مبلغ کے طورپر آسیہ اندرابی نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں عوام کی بنیادی آزادیوں کے حصول اور سماجی اصلاحات کے لئے چار دہائیوں سے انتھک کام کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہےکہ انہوں نے ’دختران ملت‘ کے نام سے تنظیم قائم کی جو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ اس تنظیم نے خواتین کی تعلیم، انہیں بااختیار بنانے، ان کی فلاح وبہبود وسلامتی خاص طورپر قابض بھارتی افواج کی جانب سے خواتین کے خلاف جنسی جرائم اور تشدد کے واقعات سے بچاو اور تحفظ کے حوالے سے گراں قدر کام کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آسیہ اندرابی گزشتہ پندرہ سے زائد برس سے سیاہ قوانین اور بے بنیاد الزامات پر غیرانسانی صورتحال میں غیرقانونی طورپر قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہی ہیں۔ بھارت سیاہ قوانین، بدترین جبرو استبداد اور ظلم کے ہتھکنڈوں کے ذریعے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں اپنے غیرقانونی قبضے کو دوام بخشنا چاہتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت آسیہ اندرابی پر جھوٹے اور بے بنیادی الزامات کے تحت مقدمے کی کارروائی چلارہی ہے۔ دانستہ طورپر اس مقدمے کی سماعت کی رفتار تیز کی گئی اور اس ضمن میں قانونی عمل کے تقاضوں کو نظرانداز کیاگیا ہے جس سے قابض حکومت کی اس بدنیتی کا واضح پتہ چل جاتا ہے کہ عدالتی قتل کی تیاری کی جارہی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جائز وقانونی جدوجہد کو بھارت کی جانب سے ”دہشت گردی“ کے طورپر پیش کرنا اور جھوٹے من گھڑت مقدمات کے ذریعے کشمیری قیادت کو ظلم وجبر کا نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے منشور، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں، عالمی انسانی حقوق اور انسانیت سے متعلق قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ حکومت پاکستان اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پر زور دے کہ آسیہ اندرابی، ان کے شوہر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قائم کئے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات فوری ختم کرے اور انہیں مکمل قانونی تحفظ فراہم کیاجائے جس میں غیرجانبدارانہ عدالتی عمل کی فراہمی کا حق شامل ہے۔ اس کے علاوہ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں گرفتار شدہ تمام کشمیریوں خاص طورپر سیاسی قیدیوں اورانسانی حقوق کے کارکنان کو رہا کیاجائے۔ ’اے۔ایف۔ایس۔پی۔اے‘، ’پی۔ایس۔اے‘ اور ’یو۔اے۔پی۔اے‘ جیسے کالے قوانین منسوخ کئے جائیں، ماورائے عدالت قتل اور ہلاکتوں کے تمام واقعات کی اقوام متحدہ کی نگرانی میںتحقیقات کرائی جائیں، انسانی حقوق کے لئے ہائی کمشنر کے دفتر کی دونوں کشمیر رپورٹس میں دی جانے والی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیاجائے جس میں اقوام متحدہ کمشن آف انکوائری کا قیام بھی شامل ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post افغان راہنما کریم خلیلی کو دورہ پاکستان کی دعوت، امریکی صحافیوں کوکشمیریوں کی صورتحال اور حق خودارادیت پر بریفنگ
Next Post زلفی بخاری اور شہریار بخاری پولیس کے ہاتھوں جانبحق اسامہ ستی کے گھر پہنچ گئے

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.