yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سپہ سالار اعظم کی للکار

F A Farooqi September 4, 2016 1 min read
Raheel Sharif
Share this:
General Raheel Sharif
General Raheel Sharif

تحریر : مرزا رضوان
وطن عزیز پاکستان پر ہمیشہ اللہ رب العزت کا خاص فضل و کرم رہا ہے اور انشاء اللہ اسی ذات بابرکت کی نگاہ خاص کی بدولت وطن عزیز پاکستان بہت تیزی سے ترقی و خوشحالی منازل طے کر رہا ہے، پوری دنیا میں آج وطن عزیز پاکستان کو بہت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، جہاں جہاں دشمنان وطن اپنے ناپاک عزائم لئے اس وطن میں گھنائونی سازیشوں میں مصروف تھے الحمد اللہ وطن عزیز پاکستان کی افواج کے عظیم سپہ سالار قابل احترام جنرل راحیل شریف صاحب کی ولولہ انگیز قیادت پر انہی دشمن عناصر کو چُن چُن کر ان کے گھروں میں ہی جہنم واصل کیا گیا۔

بلاشبہ ان ملک دشمن عناصر کی تعداد بہت زیادہ تھی جو اندرونی و بیرونی سازیشوں میں مصروف عمل رہ کر ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کا خواب دیکھ رہے تھے ، کبھی بائونڈری لائن پر بلااشتعال فائرنگ تو کبھی نہتے و معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ، لیکن اب ہماری غیور عوام جس نے وطن عزیز میں حقیقی امن لانے، دہشت گردی و فرقہ واریت کے خاتمے اور پوری دنیا میں مثبت امیج بحال کرنے کیلئے افواج پاکستان ، سیکورٹی اداروں، پولیس ، رینجرز ، فرنٹیئر کانسٹیبلری سمیت دیگر اداروں کے جوانوں نے بے پناہ قربانیاں دے کر اپنا محب وطن اور کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔مگر جو خدمات اس مادر وطن کیلئے افواج پاکستان نے اپنے اور ملک وقوم کے عظیم سپہ سالار جنرل راحیل شریف صاحب کی قیادت میں سرانجام دی ہیں ان خدمات کو ہماری قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی ، بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کی احسان مند ہے۔

لاتعداد اندرونی و بیرونی ملک دشمن سازیشوں کو خاک میں ملاتے ہوئے سوات آپریشن سے آپریشن ضرب عضب تک ۔۔۔اور آپریشن ضرب عضب سے اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل تک ہماری افواج نے نہایت عظیم خدمات سرانجام دی ہیں ، روشنیوں کے شہر کراچی میں جاری قتل و غارت، بھتہ وصول سمیت دیگر جرائم کو ہمیشہ کیلئے خاموش کرنے کا سہرا بھی رینجرز کے سر ہے ، ملک دشمن عناصر طرح طرح کی حیلے بہانوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہوں گے ، بلاشبہ یہ دشمن عناصر بہت پہلے ہمارے ماضی کے حکمرانوں کے ہاتھوں پیدا ہوئے اور انہی دشمن عناصر کو کہیں کہیں مراعات بھی دی جاتی رہیں لیکن اب وہ وقت آگیا ہے کہ اب یہ دشمن عناصر اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں کیونکہ جب سے آپریشن ضرب عضب وجود میں آیا ہے ان دشمن عناصر کو چھُپنے کی جگہ نہیں مل رہی ،یہی دشمن عناصر اپنی عزائم کو خاک میں ملتا دیکھ رہے ہیں ، امریکہ اور بھارت کے حالیہ گٹھ جوڑ پر ”نو ٹینشن ”کی مہرثبت کرتے ہوئے اور تمام کے تمام اندرونی و بیرونی دشمن عناصر کی نیندیں حرام کرتے ہوئے انہی ملک دشمن عناصر کو ہمارے عظیم سپہ سالارجنرل راحیل شریف صاحب نے ایک مرتبہ پھر صدق دل سے ”للکارا”ہے۔

Operation Zarb-e-Azb
Operation Zarb-e-Azb

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف صاحب نے اور افواج پاکستان کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ صاحب کی ولولہ انگیز تقاریر اور بیانات دشمن قوتوں کو خاصی آرام دہ میڈیسن کے طور پر کام آئی ہے۔ سپہ سالار اعظم جنرل راحیل شریف صاحب نے قوم میں ایک مرتبہ پھر نیاجوش و جذبہ پھونکتے ہوئے گلگت میں اقتصادی راہداری سیمینار سے خطاب کے دوران ملک دشمن عناصر کو للکارتے ہوئے کہاکہ ”مودی”ہو یا ”را”ہوسن لیں کہ ہم سب ”دشمنوں”کی ”سازشوں” اور ”چالوں”کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ۔ہماری سرحدیں مکمل طور پر”محفوظ ”ہیں اور ملک کی سلامتی کیلئے ہم آخری حد سے بھی ”آگے ”جائیں گے۔

دنیا کچھ بھی سمجھے ، یہ ہماری ”بقا”کی جنگ ہے اور ہم اسی طرح لڑیں گے ، فوج اور عوام ایک ہیں ، سی پیک منصوبے کی سیکورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے اور اس حوالے سے منصوبے کی سیکورٹی کیلئے 2ڈویژن فوج کو خصوصی تربیت دی جارہی ہے ،آرمی چیف صاحب کی اس تقریر میں جو بات مجھے سب سے اہم لگی اور ان کی اس بات پر مجھے بہت دلی خوشی بھی ہوئی وہ یہ تھی کہ”نوجوانوں کو بتا نا چاہتا ہوں کہ پاک فوج ”آپ ”کی فوج ہے ”۔۔۔کیا بات ہے چیف صاحب آپ نے تو پاکستان کے مستقبل اور نوجوانوں جن کے دل تو پہلے ہی آپ کے ساتھ ”دھڑکتے ”ہیں مگراب تو آپ نے ان کے دل ہی جیت لئے۔۔۔ عین اسی طرح ترجمان افواج پاکستان جنرل عاصم باجوہ صاحب کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ”شک” کی نگاہ سے دیکھنے والے ہماری جانی و مالی قربانیوں کو بھی ”نگاہ ”میں رکھیں ، ان کا کہناتھاکہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت ثابت ہوچکی ہے ، پاکستان مردہ باد کے نعرے کسی بھی صورت قبول نہیں ۔۔۔۔جس طرح ہماری افواج ملک وقوم کی عملی خدمت میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے بلاشبہ اللہ رب العزت نے جنرل باجوہ صاحب کو بھی خداداد صلاحتیوں سے نوازا ہے اور وہ بھی اس عظیم خدمت میں اپنا عملی و علمی کردار ادا کر رہے ہیں۔۔۔

اب یہ میسج تمام دشمنوں تک با آسانی پہنچ گیا ہے اور یقینا ان کو دشمنوں کو یہ بھی علم ہوگا کہ یہ ”ماہ ستمبر”ہے کہ جس میں پاکستان کی عظیم افواج نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی ”آنکھیں ”نکال لی تھیں اور اس کے بعد جس دشمن نے بھی یہ کوشش کی تو کے ساتھ بھی ماضی کی طرح یہی حال کیا گیا۔

شائد ملک دشمنوں یہ علم نہیں ماہ ستمبر میں ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے عظیم میجر عزیز بھٹی شہید اور میجر شبیر شریف شہید کا ہی خون آج جنرل راحیل شریف کی صورت میں انہیں ”للکار” رہا ہے کہ وہ اپنی ان ناپاک حرکتوں سے باز آجائیں، یہ وہی خون ہے کہ جن کے نام آج ملک دشمن لیتے ہوئے کانپتا ہے ، یہ وہی خون ہے کہ جس نے ملک دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کا سلیقہ بچپن میں اپنے بڑوں سے سیکھا ہے۔

Raheel Sharif
Raheel Sharif

جو ملک و قوم کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں اور دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجانا بھی ،اور انشاء اللہ اب نہ تو ملک کے خلاف نعرے بازی کرسکے گا اور نہ ہی کوئی ہمارے سیکورٹی اداروں کے متعلق زبان درازی ہی کرسکے گا کیونکہ یہ ہمارے سپہ سالار اعظم اور افواج پاکستان ملک دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دینے کی ”ریت”نبھانا بھی باخوبی جانتے ہیں۔

۔بھلے ملک دشمن عناصر کی فہرست ذرا لمبی ہی سہی مگر اب بہت مختصر ہوتی جارہی ہے اور انشاء اللہ ”فتح”ہماری افواج کا مقدر ہے اور دشمنوں کا مکمل خاتمے پر پوری قوم اللہ رب العزت کے حضور” سجدہ شکر” بھی بجالائے گی۔ آخر میں اللہ رب العزت کے حضور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب نبی کریم ۖ کے صدقے میں ہمارے وطن عزیز پاکستان اور ہمارے سپہ سالار اعظم کی خود حفاظت فرماتے ہوئے ہر ممکن و ناممکن کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ (آمین )

Mirza Rizwan
Mirza Rizwan

تحریر : مرزا رضوان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Defence Day Pakistan
Previous Post 6 ستمبر یوم تحفظ پاکستان
Next Post سیاسی کھیل
Political

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.