yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاک فوج، سیلاب اور فلاح انسانیت

Yes 1 Webmaster July 28, 2015July 28, 2015 1 min read
Flood in Pakistan
Share this:
Flood in Pakistan
Flood in Pakistan

تحریر: محمد عتیق الرحمن، فیصل آباد
سیلاب ایک قدرتی آفت ہے اور اس کا اختیار کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں ،یہ سب اللہ وحدہ لاشریک کا نظام ہے کہ وہ کہیں ہرروز دن میں کئی بار بارش برسا دے اور کہیں بارش کا قطرہ تک نہ برسائے۔ان سب کے باوجود اسلام ہمیں حفاظتی اقدامات سے منع نہیں کرتا اور آج کل کے جدیددور میں حکومتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لئے سیلابی خطرات والے علاقوں میں مون سون سے قبل نہ صرف اقدامات کریں بلکہ عوام میں بھی اپنی حفاظت کا شعور اجاگر کریں۔ ہاتھ پر ہاتھ رکھے خطرے میں گھرنے کی بجائے آگے بڑھ کر امدادی وحفاظتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اگر ہم پاکستان کی حد تک بات کریں تو نہایت افسوس کے ساتھ یہ کارکردگی سامنے آتی ہے کہ سیاسی جماعتیں ایسے وقت میں جب ان کے ووٹر کو ان کی ضرورت ہوتی ہے توپوائنٹ سکورنگ کرتے نظر آتیں اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتی نظرآتیں ہیں ۔بارشیں ہرسال برستی ہیں ،دریا،ندی نالے ہرسال بپھرتے ہیں ،مکان ہرسال گرتے ہیں ،مکین ہرسال بے گھر ہوتے ہیں،جمع پونجی ہرسال پانی میں بہتی ہے ،کسی کی بیٹی کا جہیز تو کسی کے حج پر جانے کے لئے اکٹھی کی ہوئی رقم ،کسی کے مال مویشی تو کسی کا کھیت کھلیان اور کسی کا سب کچھ سیلاب کی نظر ہوجاتا ہے ۔لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔امداد کے وعدوں واعلانات کے علاوہ کوئی پالیسی ،کوئی حکمت عملی اور کوئی بچاؤکی کوششیں نظر نہیں آتیں ۔بس فضائی جائزے ہی دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔متاثرہ علاقوں میں وزراء کی آمد کے وقت عارضی کیمپ لگائے جاتے ہیں اور ان کے جاتے ہی ان کو لپیٹ دیا جاتا ہے۔

؂ جانے کیا بادلوں کے بیچ سازش ہوئی؟
جن کا گھر مٹی کا تھا انہی کے گھر بارش ہوئی

اس سال بھی پاکستان میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے خیبر پختون خواہ ،جنوبی پنجاب ،چترال،سکردو اور دیگر کئی علاقوں میں سیلاب کی کیفیت ہے جس سے لاکھوں پاکستانی متاثر ہوچکے ہیں اور یہ تعدادبھارتی ریلے کے ساتھ ہی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔اس سال اب تک سب سے زیادہ نقصان چترال ،گلگت بلتستان میں ہوا ہے ۔گاؤں ،بستیوں کی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں ۔پاکستان میں ہرطرف سیلاب کی باتیں ہورہی ہیں ۔پاک فوج اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی اپنی پاکستانی عوام کی مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ویسے روایات ہرکوئی نباہ رہاہے چاہے وہ ہمارے سیاسی لیڈران ہوں یاان کے ماتحت سرکاری ادارے ،مذہبی جماعتیں ہوں یا پھر سیاسی وابستگی رکھنے والی گدیاں ،پاک فوج ہو یاپھر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن والے ۔لیہ میں اپنے د وست عامر جعفر جو کہ ایک عرصہ سے لیہ میں کپڑے کے کاروبار سے وابستہ ہیں سے بات ہوئی تو وہ بتا رہے تھے کہ ہمارے ضلع لیہ میں 380کے لگ بھگ بستیاں متاثر ہوچکی ہیں۔

Pakistan Army's Flood Relief
Pakistan Army’s Flood Relief

ان سے جب میں نے سرکاری اداروں کی کارکردگی کا پوچھا تو انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی ویسی ہی ہے جیسی پہلے تھی ۔اگر کوئی سرکاری افسر مددکرناچاہتا بھی ہے تو اس کے پاس وسائل نہیں یاپھر کاغذی کاروائی وغیرہ جیسے لایعنی معاملات۔انہوں نے مزید بتایاکہ ہمیں پیلے رنگ کی جیکٹیں پہنے ہوئے داڑھیوں والے افراد ہی نظر آتے ہیں جن کی جیکٹوں کے پیچھے FIFواضح الفاظ میں لکھا ہوا نظر آتا ہے ۔مزید تحقیق پر معلوم ہواکہ فلاح انسانیت لیہ سمیت دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور خدمت کا کام کررہی ہے ۔سکردو جیسے مشکل ترین راستے والے علاقے میں ریسکیواور ریلیف کاکام وہ پاک فوج کے ساتھ مل کررہی ہے۔صوبہ سندھ ،پشاور،چترال ،گلگت بلتستان،لیہ ،گوجرانوالہ ،راجن پور،حافظ آباداور دیگر متاثرہ علاقوں میں یہ لوگ دن رات خدمت انسانیت میں مصروف عمل نظر آرہے ہیں ۔جیسا ان کا نام ہے ویسا ہی ان کا کام ہے ۔ان کے چیئرمین حافظ عبدالروؤف بنفس نفیس خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہیں وہ اپنے رضاکاروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

فلاح انسانیت کے رضاکار دشوار ترین راستوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے چترال میں گرم چشمہ اوروادی کیلاش جیسے دوردراز علاقوں میں کندھوں پر امداد ی سامان اٹھا کر پہنچ رہے ہیں۔ اگرصرف لیہ کی بات کروں تو پچھلے سات دن سے یہ لوگ متاثرہ عوام تک پہنچ کر ان کے دکھوں کا مداواکرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ۔ان کے امدادی کیمپ ککڑوالا اور بکھری احمد خان بند پر لگے ہوئے ہیں۔ان کی دوکشتیاں اور ایک ایمبولینس دن رات مصروف خدمت ہیں۔روزانہ ایک وقت میں 500افراد کوپکا پکایاکھانا دیاجاتا ہے ۔میرادوست بتارہا تھاکہ ایک دفعہD.C لیہ اورڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر لیہ نے فلاح انسانیت والوں کاکھانا لوگوں کے زیادہ ہونے کی وجہ سے FIFوالوں سے لے کر تقسیم کیا تھا ۔ یہ لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستانی عوام کی خدمت میں مصروف عمل نظر آرہے ہیں ۔دیگر علاقوں میں ان کے رضاکاروں کا یہی حال ہے کہ جیسے یہ لوگ خدمت کے واسطے ہی اللہ نے پیداکئے ہیں۔

پاک فوج ہمارا وہ ادارہ ہے جس پر پاکستانی عوام ہر دکھ سکھ میں اعتماد کرتی ہے اور مشکل کی گھڑی میں اپنے ووٹ سے منتخب کردہ حکمرانوں کی نسبت ان کی طرف زیادہ دیکھتی ہے ۔پاک فوج نے اس سیلابی آفت میں پاکستانی عوام کو ایک مرتبہ پھر اپنائیت کا احساس دلایا ہے۔پاک فوج ایک طرف ضرب عضب جیسے ایک مشکل ترین فرض کو احسن طریقے سے نباہ رہی ہے اور کراچی میں بوری بند،بھتہ خوروں اور دیگر مجرمانہ ذہنیت کے مالک افراد کو نکیل ڈال کرقابو کررہی ہے تودوسری طرف پاکستان میں ہونے والی کسی بھی آفت میں سب سے پہلے پہنچ کر بغیر کسی پروٹوکول کے خدمت انسانیت میں مصروف نظر آتی ہے ۔اقتصادی راہداری ہویا پھر بھارتی دہشت گردی ہرفورم پر پاک فوج کی آواز سب سے مؤثر ثابت ہونے کی وجہ بھی یہی ہے کہ یہ عام لوگوں میں رچ بس جاتے ہیں اور اپنے نظریہ پاکستان سے چمٹے رہتے ہیں۔میں دعاگو ہوں کہ پاک فوج ضرب عضب کے ساتھ ساتھ کوئی ضرب ڈیم ہی شروع کردے تاکہ پاکستان کابھلا ہو سکے۔سیاسی ٹولہ اس سال بھی سیاسی کیچڑ اچھالنے ،امدادی بیانات جاری کرنے اور فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے ۔یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اس کو حکمران ایسے نصیب ہوتے ہیں جن کو صرف اپنا اقتدار پیارا ہوتا ہے۔

وہ زیادہ تر ایسے منصوبے بناتے ہیں جن کی معیاد ان کے دورحکومت میں مکمل ہوجائے اور وہ عوام کے سامنے اپنی کارکردگی رکھ سکیں ۔بھارت جو کہ ہمارا ازلی دشمن ہے وہ کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان ڈیم بنائے ۔عجیب حال ہے کہ 6ماہ پانی کوترسا جائے اور 6ماہ پانی میں عذاب جھیلا جائے ۔اگر ہمارے پاس ڈیم ہوں تو ہم بارش اور سیلاب کے پانی کا بہتر حل نکال سکتے ہیں اور اپنی قیمتی جانوں کو بچاسکتے ہیں ۔لیکن کیا کریں جی ! جان تو کسی سیاست دان کی یا اسکے کتے کی قیمتی ہوتی ہے عوام کی جان تو کوئی قیمت ہی نہیں رکھتی۔میں وزیراعظم میاں نوازشریف سے پاکستان کی عوام کی طرف سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر وہ خود کوئی ڈیم بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو یہ کام باقی کاموں کی طرح پاک فوج کو سونپ دیں ۔آپ کابھرم بھی رہ جائے گا اورپاکستان کا بھلابھی ہو جائے گا۔

Muhammad Attique
Muhammad Attique

تحریر: محمد عتیق الرحمن، فیصل آباد
03216563157

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
National Assembly
Previous Post تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک ایک ہفتے کے لئے موخر
Next Post تاراگونا میں 18 لاکھ مکھیاں چھوڑی جائیں گی
Flies

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.