yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستان کا سپاہ سالار

H.Shazad June 26, 2015 1 min read
Raheel-Sharif
Share this:
Raheel Sharif
Raheel Sharif

تحریر: محمد شعیب تنولی
بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ راحیل شریف نے چیف آف آرمی سٹاف بننے سے پہلے ہی پاک فوج کی جنگی ڈاکٹرائن میں دو بنیادی تبدیلیاں کی تھیں۔ پاکستان کے خلاف انڈین جنگی حکمت عملی “کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن ” کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے ” عظم نو ” مشقوں کا آغاز اسی نے کروایا تھا اور اسی کے اصرار پر پاکستان کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کو اولین خطرہ قرار دیا گیا تھا۔
راحیل شریف ہی آپریشن ضرب عضب کے اصل ماسٹر مائنڈ اور معمار ہیں ۔ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم تک کو آپریشن شروع ہونے کے ایک دن بعد آگاہ کیا گیا تھا۔ اس آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

پاکستان بھر سے دہشت گردوں کے تقریباً تمام مراکز صاف کر دئیے گئے ہیں اور دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے ۔۔۔۔راحیل شریف کے حکم پر پاکستان نے پہلی بار افغانستان اور انڈیا کی پناہ میں موجود دہشت گردوں کا افغانستان تک پیچھا کیا اور پاکستانی ہیلی کاپٹرز نے کنڑ میں دہشت گردوں کے مراکز پر کامیاب حملے کیے۔

پشاور حملے کے بعد راحیل شریف نے بطور چیف آف آرمی سٹاف افغانستان کا ایک طوفانی دورہ کیا جس میں مبینہ طور پر افغان حکومت کو اسلام دشمنوں کی پشت پناہی کرنے پر “موثر” وارننگ دی اور نتائج سے خبردار کیا ۔ ساتھ ہی اس بات پر قائل کیا گیا کہ پاکستان افغانستان کے اندر اینٹلی جنس آپریشن کرے گا جس کے نتیجے میں افغان حکومت کو پاکستان اینٹلی جنس کی نشادہی پر پشاور سکول حملے میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار کرنے پڑے ۔سیاست دانوں کے تمام تر تحفظات کے باوجود انکو سزائے موت کی بحالی اور آرمی کورٹس کے قیام پر مجبور کیا گیا۔ جس پر بعض سیاست دان رو پڑے تھے۔

اسلام آباد کے قریب ہونے والی ” جمہوری محاذ آرائی ” جس میں لوگ مر رہے تھے مداخلت کر کے روک دیا ۔ راحیل شریف کی مداخلت کے بعد حکومت اور مظاہرین دونوں ٹھنڈے ہوگئے ۔۔۔۔ملک میں پیٹرول نایاب ہو گیا تو راحیل شریف نے نواز شریف سے ” اہم ملاقات ” کی جس کے بعد فوراً ہی ملک بھر میں دوبارہ پیٹرول دستیاب ہوگیا۔راحیل شریف اور عاصم باجوہ کی امریکہ اور برطانیہ یاترا کے بعد سفارتی محاذ پر انڈیا کو پے در پے جھٹکے لگے ۔۔۔۔معروف صحافی اور اینکر صابر شاکر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جان کیری اس وقت حیران رہ گئے جب انکو پاک فوج کی جانب سے ” فضل اللہ ” کی ایک انڈین جنرل سے گفتگو سنوائی گئی جس میں انڈین جنرل ٹی ٹی پی کے امیر کو ہدایات دے رہا تھا ۔ ساتھ ہی ان کو کئی اور ایسے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے جن سے ثابت ہوتا تھا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو انڈیا کنٹرول کر رہا ہے ۔ انکے علاوہ جان کیری کو ٹھوس شواہد پیش کیے گئے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی بھی انڈیا کی جانب سے ہو رہی ہے۔

Pakistan Terrorism
Pakistan Terrorism

جان کیری کے جی ایچ کیو کے دورے کے بعد انڈیا میں سخت بے چینی پائی گئی اور انہیں حیرت ہوئی کہ انڈیا کے لمبے دورے کے بعد جان کیری نے اپنے وعدے کے مطابق پاکستان کو کوئی ” سخت پیغام ” دینے کے بجائے پاکستانی موقف کی تائید کیوں کی ؟؟راحیل شریف کی ان کوششوں کے نتیجے میں امریکہ نے پہلی بار ٹی ٹی پی کے امیر ” ملا فضل اللہ ” کو مجبوراً دہشت گرد تسلیم کر لیا ۔ جس پر انڈیا کو مزید تکلیف ہوئی ۔راحیل شریف نے قطر کے شیخ سے اہم ملاقات کی جس کے بعد قطر نے کچھ ایسے فیصلے کیے جو انڈیا کو سخت ناگوار گزرے ہیں۔راحیل شریف کی آمد کے بعد بلوچستان میں انڈیا شکست سے دوچار ہے ۔ نہ صرف دہشت گردوں کی کاوائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے بلکہ پہلی بار روزانہ کی بنیاد پر دہشت گرد سرنڈر کر رہے ہیں۔

پاکستانی میڈیا پر پہلی بار انڈین ایجنسی ” را” کا نام لیا جانے لگا ہے ۔آپ یہ بھی نوٹ کریں کہ راحیل شریف کی آمد کچھ عرصے بعد انڈیا میں خالصتان تحریک دوبارہ زندہ ہوگئی ہے اور کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے دوبارہ گونج رہے ہیں ۔یہ راحیل شریف کے چین کے دورے اور آپریشن ضرب عضب ہی کے نتائج ہیں کہ چین نے پاکستان میں وہ سرمایہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جو مشرف دور میں طے ہوا تھا ۔ اکانامک کوریڈور اور اس کے لیے 46 بلین ڈالر کی منظوری پاکستان کو زبردست معاشی استحکام فراہم کر سکتی ہے ۔ ( جہاں تک نواز شریف کا تعلق ہے یہ قصہ شاہد مسعود سے سنئے کہ نواز شریف کی وجہ سے ابھی تک چین اس پراجیکٹ پر کام شروع نہیں کر رہا )انہی ملاقاتوں میں راحیل شریف نے چین سے دشمن ملک میں کئی ہزار کلومیٹر اندر تک نگرانی کرنے والے 4 جدید ترین اواکس طیاروں کا معاہدہ کیا ۔ اس سے پہلے پاکستان کے پاس اس قسم کے طیارے صرف دو تھے جن میں سے ایک ٹی ٹی پی نے تباہ کر دیا تھا۔آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کی جانب سے سمندر میں 50 ہزار مربع کلومیٹر مزید علاقے کا حصول اور پاکستانی سمندری حدود میں اضافہ راحیل شریف کی قیادت میں پاک آرمی نے ایم کیو ایم کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا جس پر الطاف بھائی کی چیخیں پورے پاکستان میں سنی گئیں۔ پہلی بار نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا اور متعدد دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن میں فیکٹری میں مزدوروں کو زندہ جلانے والے بھی شامل ہیں۔۔

دوسری طرف اس وقت راحیل شریف نے پیپلز پارٹی کی کرپشن اور دہشت گردی پر بھی شکنجہ کس دیا ہے جس پر آصف زرداری بری طرح بلبلا رہا ہے ۔ نہ صرف چند دن میں اربوں روپے برآمد کر لیے گئے ہیں بلکہ مفرور عزیر بلوچ کو بھی پاکستان واپس لایا گیا ہے جس نے اہم ترین انکشافات کیے ۔۔راحیل شریف اس وقت روس کے اہم دورے پر ہیں ۔ وہ کافی عرصے سے روس سے تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جن کے نتیجے میں ۔۔۔پہلی بار روس نے پاکستان کو اسلحے کی فروخت پر سے پابندی ہٹا دی۔

PPP
PPP

پاکستان میں ابتدائی طور پر دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔روسی افواج اور پاک فوج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا فیصلہ کیا گیا ۔۔اور سب سے بڑھ کر پاکستان کی شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن میں شمولیت کے لیے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے جس کے بعد پاکستان پر حملہ روس پر حملہ تصور ہوگا اور روس، چین اور پاکستان ملکر اپنا دفاع کرینگے ۔ اس تنظیم کا حصہ بننے کے بعد انڈیا کے لیے پاکستان پر حملہ ناممکن ہوجائیگا۔اللہ راحیل شریف کو لمبی زندگی دے ۔ پتہ چل رہا ہے کہ اس کے گھر دو نشان حیدر کیوں گئے ہیں ۔ اسکی رگوں میں بہتا ہوا خون اپنا آپ دکھا رہا ہے۔۔۔!

تحریر: محمد شعیب تنولی

Share this:

H.Shazad

72 Articles
View All Posts
Birmingham Function
Previous Post دی برٹش آرگنائزیشن فار پیپل آف ایشین اوریجن (BOPA) کے زیراہتمام جنگ عظیم اول کے حوالہ سے تقریب
Next Post ’’نیکیوں کا سیزن۔۔۔ رمضان المبارک‘‘
Rana Aijaz sada e waqt

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.