yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان اور بھارت کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے، ماہرہ خان

Web Editor November 14, 2017 1 min read
Pakistan and India working together is very important, Mahira Khan
Share this:

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا ایک ساتھ مل کرکام کرنا بہت ضروری ہے۔

Pakistan and India working together  is very important, Mahira Khanعالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘کی ریلیز قریب آتی جارہی ہے اور ماہرہ زوروشور سے فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں فلم کی تشہیر کے حوالے سے دئیے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے  کہا کہ انہیں علم نہیں ہے فلم کیسی ہے کیونکہ انہوں نے فلم کی فائنل ایڈیٹنگ نہیں دیکھی ہے لیکن انہیں یہ معلوم ہے کہ لوگوں کو فلم سے بہت زیادہ امیدیں ہیں اورشائقین ان کی فلم دیکھنے کے لیے بےچین ہیں۔

ماہرہ نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ایسا تھا جیسےمیرا خواب پورا ہوگیا ہو۔ میں فلم’’رئیس‘‘کی پوری ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پرجڑ گئی تھی کیونکہ آپ جن لوگوں کے ساتھ لمبے عرصے تک کام کرتے ہیں، کھاتے پیتے ہیں، ان کے ساتھ رہتے ہیں ان تمام لوگوں کی یادوں سے پیچھا چھڑاناآسان نہیں ہوتا۔ فلم ’’رئیس‘‘کی ٹیم کو دیکھے ہوئے بہت عرصہ ہوگیا لیکن ہماری دوستی اب بھی بالکل پہلے کی طرح قائم ہے۔

ماہرہ نے کہا بھارت میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا تھا لوگ بھی بہت اچھے تھے لیکن وہاں کام کے دوران گھر کی بہت یاد آئی۔ بھارت میں مزید کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ  اس وقت حالات بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے، صورتحال ایسی ہوگئی ہے کہ پاکستانی فنکار وہاں جاکر کام نہیں کرسکتے لیکن بحیثیت فنکار میرا ماننا ہے کہ فن اور ثقافت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پرمجھے فرانسیسی زبان سمجھ نہیں آتی لیکن مجھے فرنچ گانے بہت پسند ہیں۔ ماہرہ نے ایک اور مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھتے ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وہ فلمیں ہمیں مکمل طور پر سمجھ نہیں آرہی ہوتیں۔ لیکن جب ہم بھارت اور پاکستان کی بات کرتے ہیں تو ہماری زبان ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔

ماہرہ پاکستان اور بھارت کے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں، ان کاکہنا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کا ایک ساتھ مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے۔ جب فلم’’رئیس ‘‘کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں ملی تو انہیں بہت دکھ ہوا تھا کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ بالی ووڈ میں ان کا پہلا پروجیکٹ پاکستانی شائقین دیکھیں انہیں یقین ہے کہ ایک دن ایسا ضرور ہوگا جب ان کی فلم پاکستانی عوام دیکھے گی اور یہ لمحہ ان کے لیے باعث فخر ہوگا۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘کی کہانی خواتین کے ساتھ زیادتی  کے گرد گھومتی ہے تاہم اس فلم میں متاثرہ خاتون کو ڈر کر اور چھپ کر بیٹھنے کے بجائے اپنے ساتھ ہوئی ناانصافی پرآواز اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلم رواں ماہ 17 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Abu Dhabi included in the list of cities hosted by PSL
Previous Post پی ایس ایل کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظبی بھی شامل
Next Post ’ریس3‘ میں سلمان خان کیسے دکھائی دیتے ہیں؟
How does Salman Khan shows in 'Race 3'?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.