yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان اور بھارت: علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر’الفاظ کی نئی جنگ‘

MH Kazmi September 19, 2016 1 min read
Pakistan and India fight of words on regional and international level
Share this:
Pakistan and India fight of words on regional and international level
Pakistan and India fight of words on regional and international level

نئی دہلی اور اسلام آباد حکومت کے درمیان گزشتہ چند مہینوں سے بھارت کے زیرِ اتنظام کشمیر میں حالات کی وجہ سے کشیدگی چل رہی ہے لیکن اتوار کو اُڑی میں ہونے والے حملے نے اس کشیدگی کو سرد جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔

آج اس سرد جنگ میں شدت اس وقت پیدا ہوئی، جب پاکستانی ذرائع ابلاغ نے یہ خبر شائع کی کہ علیحدگی پسند بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی بھارت میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔ پاکستانی وزیرِ اعظم میاں نواز شریف امریکا گئے ہوئے ہیں، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بدھ کو خطاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر بھی ان کی تقریر کا حصہ ہوگا۔ دوسری جانب بھارت نے بلوچستان کے مسئلے کو عالمی فورم پر اٹھانے کی دھمکی دی ہے۔ اس صورتِ حال نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔
بھارت میں کچھ سخت گیر حلقے پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی باتیں کر رہیں ہیں تو پاکستان میں ذرائع ابلاغ تواتر کے ساتھ بھارت کے زیرِ اتنظام کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر نئی دہلی مخالف رائے عامہ ہموار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

baluchis-protesting-for-missing-persons
baluchis-protesting-for-missing-persons

اس صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکڑ امان میمن نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’بھارت بلوچستان کا مسئلہ بین الاقوامی فورم پر اٹھا سکتا ہے لیکن کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بڑی مماثلت نہیں ہے۔ کشمیر میں گزشتہ کچھ مہنیوں میں پیلٹ گنوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہزاروں لوگوں کو گرفتار اور زخمی کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا وہاں داخلہ بند ہے، وہ پوری ایک آزادی کی تحریک ہے لیکن بلوچستان میں کوئی بڑی آزادی کی تحریک نہیں ہے۔ اگر بھارت یہ مسئلہ اقوامِ متحدہ میں اٹھاتا ہے تو اس سے اس مسئلے کو بین الاقوامی رنگ تو مل جائے گا لیکن خطے میں ایران و چین اس مسئلے پر پاکستان کی حمایت کریں گے۔ آزاد بلوچستان کی تحریک ایرانی بلوچستان کو بھی متاثر کرے گی اور کیونکہ چین بلوچستان کی وجہ سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، وہ پاکستان کی تمام عالمی فورموں پر حمایت کرے گا۔‘‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’پاکستان کے کچھ حلقوں میں یہ سوچ ہے کہ امریکا پاکستان کی توڑ پھوڑ چاہتا ہے۔ سی آئی اے نے پندرہ سال پہلے اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی شائع کی تھی۔ حال ہی میں ایک امریکی سینیٹر نے بھی سندھ اور بلوچستان کی پاکستان سے علیحدگی کی بات کی ہے ۔ اب اگر بھارت بھی بلوچستان کے حوالے سے بولے گا تو پاکستان میں اس خیال کو تقویت ملے گی کے بھارت بھی پاکستان کو توڑنے کی سازش کا حصہ ہے لیکن پاکستانی ریاست کی تقسیم بھارت اور چین کے لئے بھی اچھا شگون نہیں ہے۔ بھارت میں کئی علیحدگی پسندی کی تحریکیں چل رہی ہیں جب کہ چین بھی اس مسئلے سے دوچار ہے۔‘‘
پاکستان میں لاپتہ بلوچ سیاسی کارکنان کے لئے کام کرنے والے قدیر بلوچ المعروف ماما قدیر اس بات سے متفق نہیں ہیں کہ کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مماثلت نہیں ہے اور یہ کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہورہی ہیں۔ ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’کیا یہاں بلوچ سیاسی کارکنان کی آنکھیں نکالی نہیں جارہی؟ کیا یہاں ہزاروں لوگوں کو قتل نہیں کیا گیا؟ کل بھی ہمیں دو نامعلوم لاشیں ملی ہیں، آٹھ سے دس ہزار کے قریب مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جب کہ تیس ہزار کے قریب افراد لا پتہ ہیں۔ کشمیر میں تو پیلٹ گنیں چلائی جا رہی ہیں، یہاں تو فورا فائر کیا جاتا ہے۔ وہاں سیاسی کارکنان کو پولیس گرفتار کرتی ہیں۔ یہاں تو ایجنسیاں لوگوں کو اٹھا کر غائب کر رہی ہیں۔ وہاں بڑے بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں، یہاں اگر دس افراد بھی مظاہرے کے لیے نکل جائیں تو دوسرے دن وہ غائب ہو جاتے ہیں۔‘‘
اس سوال پر کہ بلوچ علیحدگی پسندوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے، ماما قدیر نے کہا،’’ہمیں آزادانہ طریقے سے جلوس نکالنے دیں، جلسے کرنے دیں، میڈیا کے سامنے اپنی باتیں رکھنے دیں، کسی کو غائب نہ کریں پھر آ پ کو پتہ چلے گا کہ آزادی کی تحریک سے لوگوں کی کتنی وابستگی ہے، یہاں خوف کا ماحول ہے۔‘‘
بھارت کی طرف سے بلوچستان کے مسئلے کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے کے سوال پر ماما قدیر نے کہا، ’’کشمیر کا مسئلہ تو ساٹھ ستر سال کا ہے، ہمارا مسئلہ انگریزوں کے دور سے ہے۔ اگر آپ پڑوسی کے گھر میں کودیں گے یا مداخلت کریں گے تو وہ کوئی خاموش تو نہیں بیٹھے گا۔ اگر پاکستان بھارت میں مداخلت کرے گا تو نئی دہلی کیسے خاموش بیٹھے گا۔ بہرحال یہ مثبت بات ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے۔‘‘

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
India charges without investigating the attack on Kashmir
Previous Post کشمیر حملے پر بھارت تفتیش کے بغیر ہی الزام عائد کر رہا ہے، پاکستان
Next Post بھارت کی پاکستان کو ’دہشت گرد‘ ملک قرار دینے کی پالیسی بھارتی
india-started-their-failure-to-put-on-pakistan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.