yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

انڈین آرمی نے اپنے ہی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا، پاکستان پرالزامات کی حقیقت کھول دی

MH Kazmi July 6, 2020July 6, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔ گزشتہ دو ہفتے سے بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف آذاد کشمیر و گلگت بلتستان میں فوجی قوت میں اضافے کاواویلا شروع کررکھا تھا۔ مگر بھارتی فوج کی طرف سے ان خبروں کی تردید سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کے سبب پاکستان نے بھی لائن آف کنٹرول پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سری نگر میں 15ویں کور کمانڈر کے لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجیو کا کہنا ہے کہ فوج کو ایسا نہیں لگتا کہ بھارت چین کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان کی جانب سے مستقبل قریب میں فوج کی بڑی تعداد میں تعیناتی کا کوئی اشارہ ملتا ہو۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں اس طرح کی خبریں بڑے زور شور سے آتی رہی ہیں کہ لداخ میں بھارت چین فوج کے درمیان موجودہ کشدیدگی کے ماحول میں پاکستان نے بھی اپنے زیر انتظام کشمیر میں فوج کو بڑی تعداد میں تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں یہ بحث بھی ہوتی رہی ہے کہ چین کے ساتھ جنگ کی صورت میں اگر پاکستان نے بھی ایل او سی پر ایک نیا محاذ کھول دیا تو جنگ کی صورت کیا ہوگی؟ اور کیا بھارت اس کے لیے تیار ہے؟ جبکہ پاکستانی فوج نے گزشتہ ہفتے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایسی خبروں کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل بابرافتخار نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایل او سی یا پھرگلگت بلتستان میں اضافی فوج کی تعیناتی سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹویٹ میں کہا گيا، “اس طرح کی کوئی بھی نقل و حرکت یا پھر اضافی فورسز کی تعیناتی بے بنیاد باتیں ہیں۔ ہم پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں۔”ایل او سی پر بھارتی فوج کی کمانڈ اس وقت بی ایس راجیو کی نگرانی میں ہے۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات چيت میں کہا کہ یہ درست ہے کہ علاقے میں پاکستان کی فوج نے دفاعی نکتہ نظر سے “کچھ ریزرو فارمیشن” کو آگے ضرور کیا ہے۔ لیکن “جو علاقے میرے زیر نگرانی ہیں ان میں، میں نے ابھی تک پاکستان کی جانب سے بظاہر اضافی تعیناتی یا پھر کوئی بڑی نقل و حرکت نہیں دیکھی ہے۔ لیکن پاکستان نے اپنی دفاعی چوکیوں کو اپگریڈ ضرور کیا ہے، جو وہ کشیدگی کے دوران کرتے رہتے ہیں۔ تاہم ہم کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔”انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے موجودہ حالات کے پیش نظر کچھ نئے دستوں کو آگے بڑھایا ہے جس کا مقصد دفاعی پوسٹس کو بہتر کرنا ہے۔ “اس مرحلے پر میں یہ نہیں سوچتا کہ اس میں پاکستان کی کوئی اور نیت ہوسکتی ہے۔” بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں چینی اور بھارتی فوجیں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی اپنی پوزیشنز سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگئی ہیں۔ پیر چھ جولائی کو بھارتی میڈیا میں سب سے بڑی شہ سرخی یہی ہے کہ ’لداخ میں وادی گلوان کی پیٹرولنگ پوسٹ 15 اور 17 سے تقریباً ایک کلو میٹر تک چینی فوجیں واپس ہوئی ہیں۔‘ لیکن اس سلسلے میں فوج کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور ساری خبریں ذرائع کے حوالے سے ہیں۔
بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے پاکستان ن پر نہ صرف فوج کے اضافے کا الزام عائد کیا تھا بلکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے چین کو اپنے فضائی اڈوں کے استعمال کی اجازت دی ہے جہاں چین نے اپنی فضائیہ کو تعینات کر رکھا ہے۔ بھارتی فوج نے بھی کم و بیش پاکستان کے اسی موقف کی تصدیق کی ہے تاہم بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی سرگرمیوں سے صاف ظاہر ہے کہ اس نے ایل او سی پر اپنی فوج کی تعیناتی میں اضافہ کیا ہے۔ کشمیر کے بیشتر پہاڑی علاقے جو ایل او سی سے قریب ہیں وہاں بھارتی فوج کی نقل و حرکت میں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گيا ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی کشمیرمیں شدت پسندی کو ہوا دینے کے لیے سرحد پار سے شدت پسندوں کو بھیجنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ جنرل بی ایس راجیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے لانچ پیڈ تیار ہیں اور شدت پسند کشمیر میں دراندازی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ لیکن ہمارے لوگ ان کا انتظار کر رہے ہیں۔”

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post اہم قومی وبین الاقوامی شخصیات کاوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار
Next Post ای او بی آئی کا پنشن میں اضافے کے بعد 2.4 ارب روپے واجبات ادا کرنے کا اعلان

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.