yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان اور افغانستان ملکر دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کریں، امریکا

Yes 1 Webmaster August 12, 2015 1 min read
Pak Afghan
Share this:
Pak Afghan
Pak Afghan

واشنگٹن / اسلام آباد : امریکا نے امید ظاہرکی ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمتی بات چیت کومتاثرنہیں کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے کہ وہ مل کراپنی سرحد کے دونوں جانب موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور ان کی قوت کوکم کریں۔ اس حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے لیکن کوئی یہ نہ سمجھے کہ محفوظ ٹھکانے ختم کرنے اور بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت نہیں۔ ہمارا مقصدیہی ہے کہ افغان حکومت کی زیرِقیادت طالبان سے مفاہمت کا عمل جاری رکھا جائے۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی مفاہمت کے نتیجے میں محفوظ اور خوشحال افغانستان کو پھلتا پھولتا دیکھنے کے خواہاں ہیں لیکن اس مقصدکا حصول آسان نہیں، حالیہ حملوں سے ظاہر ہواکہ افغانستان بدستورخطرناک جگہ ہے اورطالبان نے تشددکا استعمال ترک نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ حملوں کے مفاہمتی عمل پرکیا اثرات مرتب ہونگے لیکن ہم پرامید ہیں کہ یہ اس عمل کو متاثر نہیں کرینگے۔

صدراشرف غنی کی پاکستان پر تنقیدکے حوالے سے امریکی ترجمان نے کہاکہ اس معاملے پر وزیرخارجہ جان کیری نے افغان صدرسے بات کی ہے۔ افغانستان میں طالبان کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افرادکے اہلخانہ سے ہمدردی ہے، طالبان اوران کا ساتھ دینے والے افغانستان میں تشدد کا خاتمہ کریں۔ امریکا سیاسی مصالحتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے اورچند ہفتے قبل ہونیوالے مذاکرات حوصلہ افزاہیں۔ہم مستحکم ،محفوظ اور خوشحال خطہ کے لئے پاکستان افغانستان اور دیگر حلیفوں کیساتھ ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا حالیہ حملے اس بات کا ثبوت نہیں کہ طالبان میں بھی ایسے حلقے موجود ہیں جو امن بات چیت کے حامی نہیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ فی الوقت ایسا کہنا مشکل ہوگا۔ بات چیت میں طالبان کی شرکت حوصلہ افزا تھی لیکن ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اسے کامیابی قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔

قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے افغان صدراشرف غنی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے حالیہ دہشتگردحملوں کی شدید مذمت کی۔ جان کیری نے کہاکہ افغانستان میں مصالحتی عمل امریکا کی اولین ترجیح ہے تاہم دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنا آسان نہیں، اس کیلئے سب کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔

ادھر پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے افغان صدر اشرف غنی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشتگرد افغانستان اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔ٗ دہشتگردی سے موثر طورپر نمٹنے کیلیے پاک افغان تعاون ضروری ہے۔ جاری بیان اور امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ قاضی نے کہاکہ افغان صدر کی پریس کانفرنس اور پاکستان سے متعلق بیانات کا جائزہ لیا ہے۔

پاکستان، افغانستان میں امن ،مفاہمتی عمل کی حمایت اور اس میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آن لائن کے مطابق ترجمان نے کہا کہ کستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور اب تک ہم 60000 سے زائد جانیں قربان کر چکے ہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan Nation
Previous Post اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں
Next Post تمام اھل پاکستانیوں اور دوستوں کو جشن آزادی مبارک، مجیب الجسن

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.