yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاک بھارت دونوں اطراف کے حالات ساز گار ہوتے ہی کرکٹ بھی بحال ہو جائے گی، ۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا

Web Editor March 30, 2018 1 min read
Pak India will be restored as soon as the conditions of both sides are favorable, the Indian High Commissioner Ajay Bisaria
Share this:

پاک بھارت دونوں اطراف کے حالات ساز گار ہوتے ہی کرکٹ بھی بحال ہو جائے گی، ۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا

Pak India will be restored as soon as the conditions of both sides are favorable, the Indian High Commissioner Ajay Bisariaاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے کہا ھے کہ پاک بھارت دونوں اطراف کے حالات ساز گار ہوتے ہی کرکٹ بھی بحال ہو جائے گی کیونکہ دونوں ممالک کے شہری کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔اپنے خطاب میں اجے بساریا کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے لیکن جب حقیقت سے ہٹ کر رپورٹنگ کی جاتی ہے تو مسائل بڑھتے ہیں۔ واضح رھے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں ہونے والی عسکری پریڈ میں دیگر مہمانوں کے علاوہ بھارتی ہائی کمیشن کے تین سینئر عہدیداران بھارتی ہائی کمشنر اجے بِساریا، ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر پی وِشواس راؤ موجود تھے بھارتی سفارتکاروں نے صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر تقریب میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی سفارتکاروں کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں نے بھی 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ میں شرکت کی تھی۔یوم پاکستان کی تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر ممنون حسین تھے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت اراکین پارلیمنٹ اور سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی ۔پاک بھارت دونوں ممالک کے درمیان پانی کے تنازع پر بات کرتے ہوئےاجے بساریا کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے مابین بھارت میں بات چیت ہو رہی ہے۔پاکستانی سفارت کاروں کو بھارت میں ہراساں کرنے کے حوالے ان کا کہنا تھا WhatsApp Image 2018-03-30 at 10.23.23 PMکہ سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے، دو تہائی بھارتی اور پاکستانی 35 سال سے کم عمر کے ہیں اور یہ نوجوان نسل ماضی کی تلخیوں سے دور ہے۔اجے بساریا نے کہا کہ غربت، پسماندگی اور ناخواندگی دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ہے لیکن ہمیں پرامن مستقبل کے لیے مل کام کرنا ہو گا۔پاکستان میں بھارت کے ہائی اجے بساریا نے دونوں ممالک کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسائیوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھنے کی ضرورت ہےعلاوہ ازیں ۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ 70 سال سے اپنائی گئی پالیسی سے کسی کو فائدہ نہیں، اب نوجوانوں کے بھارت اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، تمام مشکلات کے باوجود تجارت بڑھانے پر بات کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کو ٹرانزٹ اور روابط کو بہتر کرنا چاہیے۔بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو ویزا کے حوالے سے کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے مطابق باہمی تجارت 30 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے، تیسرے ملک کے ذریعے تجارت کا حجم زیادہ ہے اور براہ راست پاک-بھارت تجارت 2 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ہے۔اجے بساریا نے کہا کہ پالیسی بنانے میں لاہور چیمبر کا کردار بہت اہم ہے، تجارتی پالیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور منفی و مثبت لسٹ اور ٹیرف بئیریر پر غور کرنا چاہیے اور ان تمام مسائل سے نکل کر تجارت کو بڑھانا چاہیے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
"13 Rajab is the birthday of great commander of human history Khyber conquest, Babul-ul- Elm, Rasool (PBUH) son in law Ameer al-Muminainen Hazrat Ali A.S
Previous Post ”13 رجب تاریخ انسانی کے عظیم سپہ سالار فاتح خیبر، باب العلم، داماد رسول (ص) امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا دن ہے
Next Post چیف جسٹس آف پاکستان کا لیتھوانیا کی شہری خاتون میمونہ کی درخواست پر ازخود نوٹس
The self notice of the Chief Justice of Pakistan regarding the request of Lithuania's female lady Mamoona

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.