yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

‘افغانستان سے خراب تعلقات خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان’

MH Kazmi March 7, 2017 1 min read
PAK, AFGHAN, RELATIONSHIP, IS, THE, REASON, OF, LANKNESS, IN, FOREIGN, POLICY
Share this:

اسلام آباد: ارکان قومی اسمبلی نے خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تعلقات کی خرابی خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان ہے۔قومی اسمبلی میں خارجہ پالیسی پر بحث کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی شاہدہ رحمانی نے تحریک پیش کی اور کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کہیں بھی کامیاب نظر نہیں آرہی، پاک-ایران گیس پائپ لائن معاہدہ بھی کمیشنز کی نذر ہوگیا اور امریکا کے ساتھ بھی تعلقات سرد مہری کاشکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) ایک اچھا پراجیکٹ ہے، لیکن ہر مسئلے کو اس کے ساتھ جوڑنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ ساتھ ہی انھوں نے سوال کیا کہ بھارت عرب ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے اور ہم کہاں کھڑے ہیں؟

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی نعیمہ کشور نے سوال کیا کہ ہماری خارجہ پالیسی کیا ہے اور کون بناتا ہے؟ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارا سب سے زیاده محفوظ بارڈر پاک-افغان سرحد بھی کیوں غیر محفوظ ہے؟

مزید پڑھیں: پاک ۔ افغان طورخم گیٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند

نعیمہ کشور نے مزید کہا کہ آج ملک میں آپریشن رد الفساد شروع کیا جارہا ہے، یہ بتایا جائے کہ جن پالیسیوں کی وجہ سے خطہ دارالفساد بنا وه ختم کی جارہی ہیں یا نہیں۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ سرحد بند کرنے سے دہشت گردی نہیں روکی جا سکتی، اگر ایسا ہوتا ہے تو واہگہ بارڈر بھی بند کر دیا جائے۔

اسمبلی میں خارجہ پالیسی پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ پاک-افغان سرحد 2 روز کے لیے کھولی گئی ہے، تاہم افغانستان سے بات چیت جاری ہے اور ممکن ہے کہ سرحد 2 دن سے زیادہ کے لیے کھول دی جائے۔

پڑوسی ملک سے کشیدہ تعلقات کے حوالے سے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بدقسمتی سے افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کبھی ٹھیک نہیں رہے، افغانستان کی پالیسیاں ہمیشہ بھارت نواز رہی ہیں اور ہماری دونوں جنگوں کے دوران افغانستان نے بھارت کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کراسنگ پوائنٹس کھولے: افغانستان کی ‘درخواست’

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے افغانستان سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی، ہم آج بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہے ہیں، لیکن اگر افغانستان بھارتی ڈکٹیشن کے مطابق ہم سے تعلقات چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار نہیں۔وزیر سیفران کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کی ٹھوس وجوہات ہیں، جس کا مقصد افغانستان پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

مزید پڑھیں:‘دہشتگرد پھر افغانستان میں منظم ہورہے ہیں’

انھوں نے بتایا کہ افغانستان اور بھارت کی ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کرنے والی جماعت الاحرار کی سرپرستی کر رہی ہیں۔لیفٹیننٹ خاور شہید سمیت دیگر شہداء کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے سوال کیا کہ آخر ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟عبدالقادر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، ہمیں افغانستان کی منت سماجت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
INDIAN, TRAIN, INCIDENT, 9, DIED, SEVERAL, INJURED
Previous Post بھارت: مسافر ٹرین میں دھماکا، 9 افراد زخمی
Next Post ٹرمپ پرتنقید کرنےوالے خضرخان کی سفری سہولیات کا جائزہ
CRITICIZING, TRUMP, LED, KHIZER,KHAN,TO, BAN, ON, HIS, TRAVEL

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.