yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کچھ اپنوں کے بارے میں

Yes 1 Webmaster September 3, 2015 1 min read
Writer
Share this:
Writer
Writer

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
عمرِ عزیز کے بہت سے ماہ وسال درس و تدریس کی نذر کرنے کے بعد ہمیں کالم نگاری کا شوق چرایا اور پھر ہوا یوں کہ ہم کالموں ہی کے ہو رہے۔ اب تو زندگی کالم لکھنے، پڑھنے کے گردگول گول گھومتی رہتی ہے۔ ویسے ہمیں کالم لکھنے سے زیادہ پڑھنے کاشوق ہے حالانکہ اِس ”قبیلے” کے لوگ تو اپنا لکھا بھی نہیں پڑھتے، کسی دوسرے کا لکھا کیا خاک پڑھیں گے۔ کچھ کالم ایسے کہ جنہیں پڑھ کر”کَکھ” پلے نہیں پڑتا لیکن کچھ ایسے بھی کہ جنہیں بار بار پڑھنے کو جی چاہے۔

لکھاری قبیلے کے نَووارد ناصرمحمود ملک کاپچھلے دنوںلکھا گیاکالم کچھ ایساہی تھا ۔یہ کالم دراصل محترم وجاہت مسعودکا خاکہ تھاجو ایسا چٹ پٹا کہ یقیناََ وجاہت صاحب نے بھی ”چَسکے” لے لے کرپڑھا ہوگا۔ ناصرملک کاہر جملہ شائستہ وشُستہ۔ بھاری بھرکم الفاظ کاایسا استعمال کہ سلاست وروانی میںکہیں رکاوٹ نہیں۔ ہرجملے میںپہلوداری کاایسا عمدہ استعمال کہ پڑھنے والا”بحرِمزاح” میںبہتا چلاجائے ۔ہم توجس ناصرملک کوجانتے ہیںوہ تو ہمیشہ سنجیدگی کی ”بُکل” مارے رہتاہے مگریہ” چھپارستم” پتہ نہیںکون ہے ؟۔اِس ”مولوی ٹائپ”ناصرملک کی حسِ مزاح اتنی تواناکہ الحفیظ والاماں۔ ہوسکتا ہے یہ گلِ نوخیزاختر کی صحبت کااثر ہوکہ

کند ہم جنس با ہم جنس پرواز
کبوتر با کبوتر ، باز با باز

ناصرملک کے اندربیٹھے ”شریربچے” نے وجاہت مسعود کے”لَتّے لینے ”میں کوئی کسرنہیں چھوڑی لیکن اندازایسا کہ کہیں طنزکے نشترنہیں ۔ویسے اُس نے جو کچھ لکھا ،اُس سے ہمیںبھی کُلّی اتفاق کہ ہم نے جب بھی وجاہت مسعودکے کالموںکو پڑھنے کا”حوصلہ” کیااپنے پاس پانی کاگلاس اورسَردرد کی گولیاں رکھ کرہی کیا پھربھی لاکھ ٹامک ٹوئیاںمارنے کے باوجود ”کَکھ” پلّے نہ پڑا۔ مشکل پسندی تووجاہت مسعود کے چہرے ہی سے ٹپکتی ہے ۔ اسی لیے ہمیںاُن کی علمی ”وجاہت” کا اُسی طرح اقرارجس طرح مرزا غالب کی شاعری کے پہلے دَور (جسے مشکل پسندی کادَور کہاجاتا ہے)کے مشاعروںمیںاُنہیںبے تحاشہ داد ملتی۔

وجہ اُس دادکی یہ کہ مرزاصاحب کے اشعار اہلِ محفل کے سَروں سے کئی سو گز اوپرسے گزر جاتے لیکن اپنی کم علمی اورکَج فہمی کو ایک دوسرے سے چھپانے کی خاطروہ بڑھ چڑھ کر دادوتحسین کے ڈونگرے برساتے رہتے۔ آپس کی بات ہے کہ بھائی وجاہت مسعودکے کالم ”پلّے” ہمارے بھی نہیںپڑتے اورنہ آئندہ پڑنے کی توقع کیونکہ ہم نے تواُن کے کالموںکا ایک ایک جملہ الگ کرکے بھی تفہیم کی کوشش کی پھربھی ”پلّے” کچھ نہ پڑا۔اُدھر ہم ٹھہرے اردوادب کے اُستاد، اِس لیے اپنی ”اُستادی” کا بھرم رکھنے کے لیے ہم ”شرموکشرمی”داددیتے رہتے ہیں۔ ایک دِن ہم نے اپنے میاں (پروفیسر مظہر صاحب)سے وجاہت مسعود کے کالموںکے بارے میںپوچھا تو اُنہوں نے تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملادیئے جس کے بعد ہمارے لیے اوربھی ضروری ہو گیا کہ ہم بھی داد دیتے رہیں کیونکہ یہ تو ہوہی نہیں سکتا کہ ہم اپنے میاںکے سامنے اپنی کج فہمی کااقرار کرلیں۔

ویسے آخری خبریں آنے تک یہ تصدیق نہیںہو سکی کہ ہمارے میاںکے پلّے بھی کچھ پڑتاہے یا وہ بس”ایویںای” ہم پر” رعب شُعب”جماتے رہتے ہیں۔ایک اوربات جو خالصتاََہمارے ارسطوانہ ذہن کی پیداوارہے ،یہ کہ پرائیڈآف پرفارمنس کا فیصلہ کرنے والی ”کمیٹی” کے پلّے بھی یقیناََ ”کَکھ” نہیںپڑا ہوگا اسی لیے اُس نے بھی اپنی علمیت کابھرم رکھنے کے لیے بھائی وجاہت مسعود کو پرائیڈآف پرفارمنس کا حقدار ٹھہرادیا حالانکہ اِس کے اصل حقدار تو ”ہم” خود تھے یاپھر گلِ نوخیزاختر جسے عرصۂ درازتک توہم ”محترم ” کی بجائے ”محترمہ” ہی سمجھتے رہے۔

یہ عقدہ توبہت بعدمیں واہوا کہ وہ تو ”صنفِ نازک ” کی بجائے ”صنفِ کرخت” سے تعلق رکھنے والاایسا شخص ہے جومزاحیہ کالم نگاری میںتیزی سے ارتقائی منازل طے کرتا جارہا ہے ۔اُسے جُگت بازی میںملکہ حاصل ہے۔جہاں قہقہے پورامحلہ سُن رہاہو ،سمجھ لیجئے وہاں ”جانِ محفل” گلِ نوخیزاختر موجودہے۔یہ توہو ہی نہیںسکتا کہ نوخیز موجودہو اورمحفل زعفران زارنہ ہو۔پروفیسرصاحب سے اُس کا ”اِٹ کھڑکا” چلتاہی رہتاہے۔یوںتو وہ اپنے آپ کو”وارُستہ طبع ” ثابت کرنے کی بھرپور سعی کرتاہے لیکن ہے اندرسے ”پَکّامولوی”۔ اسی لیے مظہر صاحب نوخیزکے بارے میں اکثر کہتے ہیںکہ”قلبِ اُو مومن ،دماغش کافراست”۔مظہرصاحب اورگلِ نوخیزاختر کی ”چشمک”کی وجہ یہ کہ مظہرصاحب ٹھہرے پَکّے رجعت پسنداور نوخیزاُن سے ہمیشہ ”پُٹھے پُٹھے” سوال کرتا ہے۔ شایدوہ گھرسے یہ ارادہ باند ھ کے نکلتاہے کہ

جی چاہتا ہے چھیڑ کے ہوں اُن سے ہمکلام
کچھ تو لگے گی دیر سوال و جواب میں

اُس کی انہی ”حرکات” کی وجہ سے مظہرصاحب کاپارہ آسمانوںکو چھونے لگتاہے ۔وہ ڈرائینگ روم میںبیٹھے چیختے بلکہ چنگھاڑتے رہتے ہیں اورہم لاؤنج میںبیٹھے اُن کی دھاڑ ، چنگھاڑبلکہ للکارسے لطف اندوزہوتے ہیں۔شروع شروع میں توہم ڈرجاتے تھے کہ کہیںیہ ”اِٹ کھڑکا”تصادم میںنہ ڈھل جائے اورہمارا ڈرائینگ روم بھی ”پارلیمنٹ” کاسامنظر پیش نہ کرنے لگے لیکن اب ہمیں بھی ادراک ہوگیا کہ یہ سب ”پھوکی بڑھکیں” ہیں۔گلِ نوخیزاکثر ہمارے ہاتھ کے پکے کھانوںکی تعریف کرتا ہے۔

ہم تو اُس کی تعریفوںپر پھول کر”کُپّا” ہوجاتے ہیں لیکن مظہرصاحب کے خیال میں وہ صرف ”مکھن”ہی لگارہا ہوتاہے ۔اُس نوجوان کی ایک لائقِ تحسین خوبی یہ کہ اُس کاماضی کھلی کتاب ہے، ایسی کتاب کہ جسے وہ خودہی پڑھ پڑھ کرلوگوںکو سناتا رہتاہے ۔ بعض اوقات تو وہ اپناماضی اتنے دردناک پیرائے میںبیان کرتاہے کہ جھوٹ کاگماں ہونے لگے ۔پچھلے دنوں PFUC کی سالانہ ورکشاپ میںاُس نے یہی ”آزمودہ گُر” آزمایا اورساری محفل کی ہمدردیاںسمیٹ کریہ جا، وہ جا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Jamshoro Power Project
Previous Post جامشورو پاور پراجیکٹ یونٹ ٹو کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کی درخواست
Next Post الیکشن ٹریبونلز کے سربراہوں کو توسیع نہ دینے کیخلاف کیس کی سماعت
Election Tribunal Office

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.