yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تارکین وطن کا جشن آزادی پاکستان

Yes 1 Webmaster August 12, 2015August 12, 2015 1 min read
Overseas Pakistani, Independence Day
Share this:
Overseas Pakistani, Independence Day
Overseas Pakistani, Independence Day

تحریر: ممتاز حیدر
اگست کا تاریخی مہینہ شروع ہو چکا یہ وہ مہینہ ہے جس میں بے شمار قربانیوں کے بعد پاکستان وجود میں آیا تھا ہرپاکستانی کواپنے وطن سے بے حد محبت ہے اگست کامہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھرمیں 14 اگست کو جشن آزادی منانے کے لئے سیمینارز، مقابلہ جات، تقریبات کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں سبزہلالی پرچموں سے شہروں کو سجایا جاتا ہے جبکہ قومی ترانوں کوگونج بھی ہر گھر سے سنائی دیتی ہے مساجد میں نوافل اداکیے جاتے ہیں جبکہ پاکستان کی لمبی عمرکے لئے دعائیں کی جاتی ہیں ہرچھوٹے بڑے کو جشن آزادی کی مبارک دی جاتی ہے۔

پوری پاکستانی قوم اس دن خوشی سے سرشار ہوتی ہے کیونکہ انہیں اس دن ایک الگ ملک اور ہندو کے تسلط سے آزادی ملی تھی جہاں ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں وہیں ملک سے باہر محنت مزدوری کرنیوالا طبقہ تارکین وطن بھی ملک سے جتنی محبت کرتاہے کوئی نہیں سوچ سکتاوہ بھی اس دن جشن آزادی پاکستان بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں بیرون ممالک میں رہتے ہوئے بھی انکے دلوں کے اندرپاکستان کی محبت ہے اورکیوں نہ ہوپاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیاجانے والا اسلامی ملک ہے تارکین وطن کوپاکستان کے ساتھ اتنا والہانہ لگاؤ ہے کہ پاکستان کوپہنچنے والے نقصان سے انکے دل تڑپ جاتے ہیں اوروہ ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں تارکین وطن بیرون ممالک میں جشن آزادی کیسے مناتے ہیں آئیے اس کی ایک جھلک دیکھتے ہیں۔

فرانس میں مقیم پاکستانی جشن آزادی پاکستان بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں یوم آزادی کے موقع پرسفارتخانے میں تقریب منعقد کی جاتی ہے جہاں سفیرپاکستان دس بجے پرچم کشائی کرتے ہیں اس موقع پرقومی ترانہ بھی پڑھا جاتاہے جشن آزادی کی اس تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مقامی لوگوں کوبھی مدعو کیاجاتاہے جشن آزادی کے موقع پر فرانس کے مختلف علاقوں میں پاکستانی بچوں کے درمیان مقابلہ حسن قرآت ومقابلہ حسن نعت بھی کروائے جاتے ہین جبکہ کبڈی کے میچز بھی 14اگست کوکروائے جاتے ہیں جس میں یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں سفارتخانے کے علاوہ ادارہ منہاج القرآن اورعوامی تحریک بھی یوم آزادی کی تقریبات منعقد کرتی ہیں جن میں فرانس کی تمام سیاسی مذبہی سماجی ،کلچر تنظیمں اورکاروباری شخصیات کومدعو کیاجاتاہے ان تقریبات میں ملی نغمے پیش کیے جاتے ہیں ااوریوم آزادی و نظریہ پاکستان پرگفتگوکی جاتی ہے۔

جاپان میں رہنے والے پاکستانی بھی14 اگست کوجشن آزادی پاکستان مناتے ہیں اس دن مختلف تقریبات کاانعقاد کیاجاتاہے گنماکین، ٹوکیو،سندھائی ودیگر علاقوں سے پاکستانی اکٹھے ہوتے ہین اوریوم آزادی کی تقریب بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں تقریب میں مقررین جشن آزادی پاکستان پرخطابات کرتے ہیں جبکہ ملی نغموں سے ان محفلوں کوسجایا جاتاہے جاپان میں جشن آزادی پاکستان کی ہونے والی ان تقریبات میں بڑوں اوربچوں کے لئے کوئینرپروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں جبکہ پروجیکشن کے ذریعے تاریخ پاکستان اورقائداعظم کے متعلق فلمیں بھی دکھائی جاتی ہیںجاپان میںجشن آزادی کے جلسے مسلم لیگ(ن) بھی منعقد کرتی ہے جس میں پاکستانی باشندوں کے علاوہ مقامی لوگ بھی شرکت کرتے ہیں اوران تقربیات سے محظوظ ہوتے ہیں۔

Independence Day Pakistan
Independence Day Pakistan

ہالینڈ میں پاکستان کے سفیرکی رہائش گاہ پرجشن آزادی پاکستان کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میںپاکستانی خواتین ومرد،بچے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں تلاوت قرآن سے شروع ہونے والی اس تقریب میں ملی نغموں کی گونج پاکستانیوں کے چہروں کوخوشگوار کردیتاہے اس تقریب میں پاکستان کاسبزہلالی پرچم بھی لہرایا جاتاہے جبکہ مقررین قائداعظم محمدعلی جناح،علامہ اقبال کوجدوجہد پاکستان پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورپاکستان کی بقاء کے لئے دعائیں بھی مانگی جاتی ہیں آسٹریلیا میں بھی پاکستان کایوم آزادی پورے جوش وجذبے اورپاکستان کے استحکام کے لئے کی گئی دعاؤں کے ساتھ منایا جاتاہے پاکستانی ہائی کمیشن میں جشن آزادی کی تقریب ہرسال 14اگست کومنعقد کی جاتی جس میں کینڈا میں مقیم پکاکستانیوں کے علاوہ سڈنی ودیگر علاقوں سے بھی پاکستان ومقامی لوگ شرکت کرتے ہیں۔

اس تقریب میںپاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کے سامنے پاکستان کے ہائی کمشنرپاکستانی خواتین وحضرات کی موجودگی میں پاکستانی پرچم لہراتے ہیں اس وقت وہاں موجود افراد قومی ترانہ بلندآواز میں ملکر پڑھتے ہیں گزشتہ سال ہائی کمیشن میں منعقد ہونے والی تقریب میںصدرپاکستان اوروزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے جس کے بعد ہائی کمیشنرعزت مآب جلیل عباس جیلانی نے حاضرین کویوم آزادی کی مبارکباد دی اورکہاکہ پاکستان کی آزادی قائداعظم کی مدبرانہ قیادت اوران بے شمار قربانیوں کی مرہون منت ہے جن کی لہوکی خوشبو آج بھی وطن عزیز کی مٹی میں موجود ہے انہوں نے مزیدکہاکہ ہم اس موقع پرمقبوضہ کشمیر کے عوام کوبھی فراموش نہیں کرسکتے جنہیں ایک بارپھرمقبوکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کاسامنا اس تقریب میں شعراء نے اپنااپنا کلام بھی پیش کیا اورملک کی بقاء کیلئے دعا کی۔

امریکہ میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر15اگست 2008 گزشتہ سال ایک مشاعرہ پاکستان سینڑہیوسٹن میں پاکستان ایسوی ایشن آف گہریٹر ہیوسٹن کے زیراہتمام منعقدہواجس کے مہمان خصوصی جناب حمایت علی شاعرتھے اس مشاعرے میں آزادی پاکستان کے متعلق اشعار پیش کیے گئے حصول پاکستان کے لئے دی گئی قربانیوں کاتذکرہ بھی کیا گیا۔ پاکستانی جہاںکہیں بھی ہو وہ14اگست کونہیںبھول پاتا جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ضرورتقریبات کے علاوہ استحکام پاکستان کے لئے دعائیں کرتے ہیں اپنے وطن عزیزکوچھوڑ کردیارغیرمیںبسنے والے پاکستانی 14اگست کوجشن آزادی بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں فرانس،جاپان،ہالینڈ،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی طرح ڈنمارک کے تارکین وطن بھی جشن آزادی بڑے دھوم دھام سے مناتے ہیں ،کوپن ہیگن کے نواح میں باکن میلہ کی جگہ ہرسال پاکستان کایوم آزادی بڑے شان وشوکت سے منایا جاتاہے دورونزدیک سے ہزاروں اہل وطن بچوں فیملیوں سمیت جشن آزادی کی تقریب میںشرکت کرکے اپنے وطن عزیز کے ساتھ محبت کاثبوت دیتے ہیں اس تقریب میں ہرسال تقاریر،ترانوں ونغموں کاسلسلہ رات دس بجے تک چلتارہتاہے،دس بجے کیک اورآتشبازی کے ساتھ اس تقریبب کااختتام ہوتا ہے۔

Pakistani Community Celebration
Pakistani Community Celebration

ناروے میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پرمختلف تقریبات کاانعقاد کیاجاتاہے جس میںبچوں اوررخواتین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ان تقریبات میںپاکستانی شلوار قمیض میں ملبوس ہوکرشرکت کرتے ہیں اور پاکستان کلچر کونمایایاں کرتے ہیں گزشتہ سال پاکستان کلچرل سوسائٹی شیمشوناروے میںہونے والی 14اگست کی تقریب میں مقررین نے اپنے خطابات میں14اگست کے پس منظر پرروشنی ڈالی اورملکی استحکام بقاء کیلئے دعائیں کیں تقریب کے اختتام پرملی ترانے گائے گئے اورمہمانوں کوگلدستے پیش کئے گئے ۔ اسپین میںبھی مقیم پاکستانی جشن آزادی منانے میںکسی سے پیچھے نہیں منہاج القرآن انٹرنیشل سپین دیگر مقامی تنظیمات سے ملکر بارسلونا سنٹر میں جشن آزادی کاسب سے بڑے پروگرام کاانعقاد کرتی ہے جس میں پاکستانی کے علاوہ مقامی لوگ بھی بڑی تعدادمیں شرکت کرتے ہیںپاکستان کاقومی ترانہ پیش کرنے دوران پاکستانی ومقامی لوگ سب ترانے کے احترام میں کھڑے ہوجاتے ہیں تقریب میں شریک بچے ملی نغمے گاتے ہیں جبکہ مقررین قیام پاکستان کے موضوع پرخطابات بھی کرتے یں گزشتہ سال اس تقریب میں قونصل جنرل آف پاکستان سیدایازحسین نے بھی شرکت کی اورپاکستان کمیونٹی کوجشن آزادی پرمبارکبار پیش کی اورملی نغموں،کوئز مقابلہ جات میںحصہ لینے والوں میں شیلڈزتقسیم کیں ہماری طرف سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔

تحریر: ممتاز حیدر
03349755107

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Alia Bhatt And Shahid Kapoor
Previous Post عالیہ بھٹ جیسی بہادرانہ فیصلے کرنے والی اداکارہ نہیں دیکھی، شاہد کپور
Next Post اچھی فلم بنانے کیلیے صرف سرمایہ ہی نہیں بہترین کہانی بھی ضروری ہے، عمائمہ ملک
Humaima

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.