yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

درگزر

Yes 1 Webmaster February 14, 2016 1 min read
Darguzar
Share this:
Stubborn People
Stubborn People

تحریر : خواجہ وجاہت صدیقی
زندگی میں ہمارا واسطہ ایسے کئی افراد سے پڑتا ہے جو مزاج کی بے جا سختی کے باعث ہمیں بالکل نہیں بھاتے، ایسے درشت مزاج لوگوں سے ہر کوئی دور رہنے کی کوشش کرتا ہے، کیوں کہ ایک آسان اور سیدھا سادھا معاملہ صرف ان کی طبیعت میں موجود شدت کی وجہ سے الجھاؤ اور پیچیدگی کا شکار ہو جاتا ہے، بعض مرتبہ خود ہمیں ایسی صورت حال سے دو چار ہونا پڑتا ہے، جس میں ہم جذبات سے مغلوب ہوکر ایسا پہلو اختیار کرلیتے ہیں، جو نتیجہ خیز اور کار گر نہیں ہوتا، بلکہ معاملے کو مزید گھمبیر بنا دیتا ہے۔

قارئین محترم! اسلام دین فطرت ہے، یہ زندگی کے ہر ہر شعبے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے، اسلامی تعلیمات کا لازوال حسن ہے کہ اس کے ہر ہر حکم میں اعتدال و توسط کار فرماہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو نرم خوئی اور نرم مزاجی کی طرف جتنی اہمیت کے ساتھ متوجہ فرمایا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام سراپا رحمت ہی رحمت ہے، افسوس آج مغرب کے منہ زور پروپیگنڈے سے متاثر ہوکر بہت سے مسلمان، اپنی تہذیب و ثقافت اور دینی اقدار و روایات کو نظر انداز کر چکے ہیں۔

شیطانی ذرائع ابلاغ پر پیش کی جانے والی دجالی تہذیب کو ترقی کا اعلیٰ ترین معیار خیال کرکے، خود احساس کمتری کا شکار ہیں، حضرت عبداللہ بن مغّفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حقیقت یہ ہے کہ اللہ بہت مہربان ہیں اور مہربانی کو پسند کرتے ہیں اور (لوگوں کے ساتھ رافت والفت کا معاملہ کرنے پر) جو کچھ عطا فرماتے ہیں،وہ سختی اور تشدد پر نہیں دیتے، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ‘بے شک! اللہ تعالیٰ تمام معاملات میں نرمی کو پسند فرماتے ہیں۔

Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

پیارے نبی اکرم ۖ نے فرمایا کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ تین دن سے زیادہ اپنے بھائی سے ترک تعلق رکھے دونوں باہم ملیں یہ اس منہ موڑے وہ اس سے منہ موڑے، ان دونوں میں سے بہتر وہ شخص ہے جو (سلام) صلح میں پہل کرے۔ ایک شخص دعا مانگ رہا تھا اے خداوند کریم میرے پاس صدقہ و خیرات کے لئے کوئی مال نہیں۔ بس یہ کہ جو مسلمان میری بے عزتی کرے میں نے اسے معاف کیا۔ نبی اکرمۖ پر وحی آئی ہم نے اس بندے کو بخش دیا۔ ایک اور حدیث میں آتا ہے جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسکی پردہ پوشی کر ے گا۔ نبی اکرم ۖ کا ارشاد مبارک ہے جو آدمی نرمی اختیا ر کر نے سے محروم رہا وہ آدمی بھلائی سے محروم ہے۔ آج ہمارے معاشرے کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ ہم دوسروں کو برا کہنے یا سمجھنے میں بالکل بھی کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کرتے۔ اصل میں برائی کسی دوسرے شخص میں نہیں ہماری نظر اور سوچ میں ہوتی ہے۔

ہماری نفرت چاہے وہ سیاسی ہو، ذاتی ہو یا کسی بھی مسئلہ پر مبنی ہو صرف اور صرف ہماری نظر اور سوچ کا فقدا ن ہے۔ جب کوئی شخص ہمارے ساتھ زیادتی کا مرتکب ہو تا ہے تو ہم اسے معاف کر نے کے بجائے اسکی ایک بھیانک تصویر معاشرے میں پیش کر تے ہیں اور خود کو غلطیوں سے پاک تصور کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص غلطی کا مرتکب ہے اسے معاف کر کے ہم اپنا مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جبکہ غلطی کے مرتکب شخص کو معاف نہ کر نا دونوں ایک تصویر کے دو رخ ہیں۔ کسی کی برائی پر پردہ ڈالنا اسکی برائی کو بیان کر نے سے زیادہ آسان ہے۔ لیکن ہم ایسا کر نا نہیں چاہتے ۔ کیونکہ نفس اور شیطان کی چالوں سے ناآشنا ہم لکیر کے اس پار رہ کر وہی غلط کام یعنی (معاف نہ کر نا )کر رہے ہو تے ہیں۔ جو لکیر کے اس پار رہ کر (غلطی یا زیادتی)کا مرتکب شخص کر تا ہے۔ اسلئے اچھے اور برے کا فرق مٹ جاتا ہے۔

بقول شاعر درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ورنہ اطاعت کے لئے کچھ کم نہ تھیں کروبیاں

غلطی یا زیادتی کامرتکب شخص زمین کی مانند ہے اور معاف کر نے والا مالی کی مانند ، چاہے زمین کتنی ہی زرخیز کیوں نہ ہو۔ مالی اس میں پھلدار درخت نہ لگائے وقت پر پودوں کی آبیاری نہ کرے۔ ضرورت کے مطابق کانٹ چھانٹ نہ کر ے وہ درخت یا پودا نہیں لگتا۔ اور نہ ہی تنا ور ہو کر پھل لاتا ہے۔ کیونکہ اسکی کامیابی دیکھ بھال پر ہے۔ دیکھ بھال نہ ہو تو پھلدا ر درخت بھی خودوروں پودوں کی طرح حالات کے رحم و کرم پر ہوتا۔ چاہے اسے کوئی کاٹ ڈالے چاہے جانور چر جائیں۔ یہی معاملہ غلطی یا زیادتی کرنے والے اور معاف کر نے والے کے درمیان بھی موجود ہے۔

Darguzar
Darguzar

غلطی یا زیادتی کرنے والوں کے آبیاری جب معاف کر نے والوں کے ہاتھوں ہوتی ہے وہ معاشرے میں اعلی اوصاف اور اچھی روایات کے امین ثابت ہو تے ہیں ۔ اب ان سے امن، سلامتی اور خیر کے چشمے پوٹھنے لگتے ہیں اور عالم انسانیت کے لئے سراپاخیر بن جاتے ہیں۔

آء ستِ احترام آدمی
کس نمی شاہد مقام آدمی

قارئین کرام!زیادتی کے مرتکب شخص اور معاف کر نے والے کی مثال پنجرے اور اس میں بند طوطی کی سی ہے کہ سونے کے پنجرے میں بند طوطی کو وقت پر صحیح اور اچھی خوراک نہ دی جائے پانی نہ دیا جائے تو طوطی چند گھنٹوں میں بے جان ہو کر مردہ ہو جائے گی اور اس کا تعلق پنجرے سے ختم ہو جائے گا۔ یعنی اس مردہ طوطی کو باہر نکال پھینکا جائے گا۔ بالکل اسی طرح غلطی کر نے والے کو جب معاف نہ کیا جائے اور اس کی بری تصویر معاشرے میں پیش کی جائے تو محبت، امن ، بھائی چارہ، انسانیت کی موت یقینی ہوجاتی ہے۔ جو جسم کی موت سے زیادہ خطر ناک ہے۔ کیونکہ جسم کی موت زیادہ سے زیادہ آدمی مر جاتا ہے۔

اگر روح زندہ ہو ایمان اور یقین کے ساتھ زندہ ہو تو جہنم کا ایندھن نہیں بنتا اگر روح کی موت واقع ہو کر مردہ ہو جائے اور ایمان اور یقین کی دولت سے خالی ہو تو ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی نار جہنم کا ایندھن بن جاتی ہے۔ جو بہت اذیت ناک اور خطر ناک ہے اور روح کی غذا حقوق اللہ اور حقوق العباد ہیں۔ اور یہ حقوق پورے کر نے والا ہی اللہ کا ولی ہے۔ اور یہ وہ لوگ ہیں جنہیں نہ خوف ہو گا اور نہ ہی غمگین ہو نگے۔ اور بقول شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال!
تیرے دریا میں طوفان کیوں نہیں
خودی تیری مسلمان کیوں نہیں
بحثِ ہے شکوہ ِ تقدیر یزداں
تو خود تقدیر یزداں کیوں نہیں۔

Khawaja Wajahat Siddiqui
Khawaja Wajahat Siddiqui

تحریر : خواجہ وجاہت صدیقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post عشق نہ پُچھے ذات دنیا بھر میں اظہارِ محبت کے نت نئے انداز
Next Post نج کاری کی کہانی
PIA Privatization

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.