yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہماری نئی خارجہ پالیسی

Web Editor September 9, 2017September 9, 2017 1 min read
Our new foreign policy
Share this:
قربانیوں اور جرات و بہادری کی لازوال داستانوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہماری پاک فوج دشمن کی ہر چال کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے۔ اور کوئی دن نہیں جاتا جب ہماری پاک فوج کی جانب سے ملک کی حفاظت کی کسی کارروائی کا اعادہ نہیں کیا جاتا۔ ہمارے فوجی سربراہ نے ایک بار پھر نہایت دبنگ الفاظ میں یہ بات دہرائی ہے کہ عالمی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمے دار ہمیں نہ ٹھہرائیں اور اگر عالمی طاقتیں دہشتگردی کے عفریت سے نپٹنے میں ہمارا ساتھ نہیں دے سکتیں تو الزام تراشی بھی نہ کریں کیونکہ اگر خدانخواستہ ہم ناکام ہو گئے تو یہ خطہ عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔

فوجی سربراہ کی یہ دور اندیش باتیں وقتی طور پر جذبات کے دھارے میں بہتی اقوام عالم کی سمجھ میں شاید نہ آئیں لیکن ایک ایسی حقیقت انھوں نے بیان کر دی ہے جس کا مشاہدہ ہم آنے والے دنوں میں کریں گے۔ جنوبی ایشیاء کے حالات جس تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں اور ہر روز ان کا ایک نیا پہلو سامنے آ رہا ہے۔ یہ سب جنوبی ایشیاء کے بیشتر ممالک کے لیے تو قابل قبول ہے کہ ان کا مستقبل اس سے وابستہ ہے لیکن اگر کسی کو اس پر اعتراض ہے اور قبول نہیں ہے تو وہ بھارت ہے جو کہ اپنے معاشی مفادات کو پس پشت ڈال کر پاکستان دشمنی میں اس خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنا چاہتا ہے۔ اس کی وجہ وہی پرانی ہے کہ اس کو مستحکم پاکستان کسی بھی صورت میں وارے میں نہیں۔

جنوبی ایشیاء کے حالات آج خراب نہیں ہوئے بلکہ یہ ایک ایسا قصہ ہے جس کا آغاز شاید کسی کو یاد بھی نہ ہو اور نہ ہی اس کے انجام کی کسی کو خبر ہے کہ یہ خطہ عالمی طاقتوں کے مفادات کی لڑائی کا مسلسل شکار رہا ہے اور نہ جانے کب تک رہے گا کہ بدقسمتی سے اس خطہ کا محلِ وقوع کلیدی حیثیت رکھتا ہے جو کہ عالمی طاقتوں کا میدانِ جنگ بنا ہوا ہے اور اس جنگ میں اگر افغانستان کے علاوہ کسی ملک کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے تو وہ پاکستان ہے جو کہ اپنے گرد و نواح کے حالات میں انتشار کی وجہ سے پچھلی کئی دہائیوں سے دہشتگردی کے عفریت کا شکار ہے ۔

جس کی وجہ سے پاکستان کے اندرونی حالات میں وقت کے ساتھ بہتری کی جو بھی کرن نظر آتی ہے وہ حالات کا شکار ہو کر بجھ جاتی ہے۔ دراصل افغانستان کے غیر مستحکم اور غیر یقینی حالات کا براہ راست شکار پاکستان ہی بنتا ہے کہ افغانستان کو جانے والا ہر راستہ ہمارے ملک سے ہی گزرتا ہے اسی لیے بڑی آسانی کے ساتھ ہم پر یہ الزام لگا دیا جاتا ہے کہ افغانستان کے غیر مستحکم حالات میں سب سے زیادہ ہاتھ پاکستان کا ہے حالانکہ جو طاقتیں یہ الزام تراشی کرتی ہیں وہ اچھی طرح یہ بات جا نتی اور سمجھتی ہیں کہ حالات کے بگاڑ کا اصل ذمے دار کون ہے اور اس حقیقت کا ادارک بھی سب کو ہے لیکن مفادات سب کے اپنے اپنے ہیں اور اس کے لیے تختہ مشق ہمیں بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ہمارے ملک کے اندرونی حالات کی بات کی جائے تو یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہماری حکومت نے اپنے دورِ اقتدار کے پہلے چار سالوں میں وزیر خارجہ کے بغیر ہی کام چلانے کی بھر پور کوشش کی ہے جس میں اسے ناکامی کا سامنا رہا اور اب ہمارے نئے وزیر اعظم نے اس اہم اور مستقل وزارت پر کل وقتی وزیر کا تقرر کیا ہے۔

دراصل پاکستان کو ایک مستقل، فعال، متحرک اور مربوط خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے جس کے تحت ملک کے حالات کو دنیا کے سامنے رکھا جائے اور اپنا موقف بھر پور انداز میں ٹھوس شواہد کے ساتھ پیش کیا جائے تا کہ ہم پر دنیا کی بڑی طاقتوں کی جانب سے جو مسلسل لفظی گولہ باری جاری ہے اس کا کامیابی سے دفاع کیا جا سکے۔

ہم اب چونکہ چنانچہ والی باتوں کے متحمل نہیں ہو سکتے ہمیں اپنے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے الزامات کا توڑ کرنا ہو گا۔ معاملات سے صرف نظر کرنے کی پالیسی سے ہم پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔ ہمیں اب اپنے حق کے لیے توانا آواز اٹھانی ہو گی اور دنیا کو یہ باور کرانا ہو گا کہ ہم اندرونی طور پر دہشتگردی کا شکار ہیں اور اس کے سد باب کے لیے ہماری کوششیں سب کے سامنے ہیں۔

اب ہمیں اپنی کوششوں کو تسلیم کرانا ہو گا اور اس سلسلے میں دفاعی انداز اختیار کرنے کے بجائے اپنے درست موقف کو جارحانہ انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا ہو گا تا کہ ان مسلسل الزامات سے ہمارے گلو خاصی ہو جائے اور ہم اپنے داخلی استحکام پر یکسوئی کے ساتھ کام کر سکیں۔

ہمارے معروضی حالات جس طرح کے ہیں ان میں ملک کی سول اور فوج کو مل کر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کی ضرورت ہے تا کہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہم ملکی سلامتی کے لیے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال دیتے ہیں اور یک جان اور یک زبان ہو کر بطور پاکستانی دفاع وطن کے لیے متحد ہیں۔

ہمارے فوجی سربراہ نے بڑی وضاحت کے ساتھ یہ بات کہہ دی ہے کہ دنیا ہمیں اب ڈو مور کے لیے نہ کہے بلکہ اب وہ خود ڈو مور کرے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ایک واضح موقف اپنایا جائے اور بدلتے حالات کے ساتھ چلا جائے نہیں تو یہ حالات ہمیں بدل دیں گے جو کہ ہمیں قابل قبول نہیں ہوں گے۔ ہمارے ساتھ افغانستان بھی ایک مسئلہ ہے اور بھارت تو ہے ہی۔ ہمیں اپنے چاروں طرف نگاہ دوڑانی ہو گی اور ہم نے یہ مشقت شروع کر دی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
New Charter of Judiciary between Bar and Bench
Previous Post بار اور بنچ کے درمیان نیا چارٹر آف جیوڈیشری
Next Post پاکستان میں زیرِزمین خطرناک مقامات
Underground dangerous places in Pakistan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.