yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہلاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ
    بین الاقوامی خبریں
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میںفرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہلاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 24 گھنٹوں میں 36 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 24 گھنٹوں میں 36 دہشت گرد ہلاک
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
دلچسپ اور عجیب

ہماری کہکشاں میں زمین جیسے 600 کروڑ سیارے ہوسکتے ہیں

F A Farooqi June 22, 2020 1 min read
Share this:

برٹش کولمبیا، کینیڈا: فلکیاتی ماہرین نے حساب لگایا ہے کہ صرف ہماری ملکی وے کہکشاں میں سورج جیسے ہر پانچ ستاروں میں سے ایک کے گرد ہماری زمین جیسا کوئی ایک ستارہ موجود ہوسکتا ہے۔ یعنی ہماری ایک کہکشاں ہی میں زمین جیسے سیاروں کی تعداد 6 ارب (600 کروڑ) ہوسکتی ہے۔

Earth like planets X
Earth like planets X

امریکن ایسٹرونومیکل سوسائٹی کے آن لائن ریسرچ جرنل ’’ایسٹرونومیکل جرنل‘‘ کے ایک حالیہ شمارے میں یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، کینیڈا کے ماہرین کا ایک مقالہ شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ کی ’’کیپلر 2‘‘ خلائی دوربین سے حاصل شدہ معلومات کا تفصیلی جائزہ لے کر تخمینہ لگایا ہے کہ ہمارے سورج جیسے کسی بھی ستارے کے گرد، ہماری زمین سے مشابہت رکھنے والے کسی سیارے کی موجودگی کے کیا امکانات ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ناسا نے 2009 میں دوسرے ستاروں کے گرد سیاروں کی تلاش کےلیے ’’کیپلر‘‘ نامی ایک دوربین خلا میں بھیجی تھی جو کچھ خرابیوں کے بعد 2013 میں ریٹائر کردی گئی لیکن 2014 میں اس کی جگہ ’’کیپلر 2‘‘ نامی دوربین خلا میں بھیج دی گئی جو اور بھی زیادہ طاقتور اور حساس تھی۔ 2018 کے اختتام تک وہ بھی ریٹائر ہوچکی تھی لیکن اس دوران وہ 530,506 ستاروں کا مطالعہ کرنے کے علاوہ، دوسرے ستاروں کے گرد گھومتے ہوئے 2,662 مزید سیاروں کا سراغ بھی لگا چکی تھی۔
چار سال کے عرصے میں کیپلر 2 خلائی دوربین سے اتنا زیادہ ڈیٹا حاصل ہوا کہ ماہرین آج تک اس کا تجزیہ کرنے اور نت نئی دریافتوں کے اعلانات کرنے میں مصروف ہیں۔ کینیڈین سائنسدانوں کا تازہ تخمینہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں شعبہ طبیعیات و فلکیات کے پروفیسر ڈاکٹر جیمی میتھیوز کی نگرانی میں نوجوان طالبہ مشیل کیونیموٹو نے یہ سارا تخمینہ لگایا جس سے معلوم ہوا کہ سورج جیسے کسی بھی ستارے کے گرد ہماری زمین سے مشابہت رکھنے والے، پتھریلے سیارے کی موجودگی کا 20 فیصد امکان ہے۔

ہماری اب تک کی معلومات کے مطابق، ہماری ملکی وے کہکشاں میں ویسے تو ستاروں کی تعداد 200 ارب کے لگ بھگ ہوسکتی ہے لیکن اس میں سے بھی تقریباً 30 ارب ستارے ایسے ہیں جو اپنی ساخت اور عمر کے لحاظ سے ہمارے سورج سے بہت ملتے جلتے ہیں۔

اس طرح 20 فیصد امکان کا مطلب یہ ہوا کہ صرف ہماری کہکشاں ہی میں زمین جیسے سیاروں کی ممکنہ تعداد 6 ارب (600 کروڑ) تک ہوسکتی ہے۔

’’یعنی زمین پر رہنے والے تقریباً ہر ایک انسان کےلیے پورا ایک سیارہ ہماری کہکشاں میں دستیاب ہے،‘‘ میتھیوز نے مذاقاً کہا۔

یاد رہے کہ زمین کے علاوہ کسی دوسرے سیارے پر زندگی کی موجودگی کا امکان براہِ راست اس بات پر منحصر ہے کہ وہ سیارہ نہ صرف ہماری زمین کی طرح ’’پتھریلا‘‘ ہو اور اس کی سطح پر پانی بھی موجود ہو، بلکہ وہ اپنے ستارے سے اتنے فاصلے پر بھی ہو کہ اس سیارے کی سطح پر پانی اپنی مائع حالت برقرار رکھ سکے۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post سورج گرہن اور توہمات کا زور
Next Post حکومت نے بھارت کو سلامتی کونسل کا غیرمستقل ممبر بننے میں مدد کر کے پاکستان کی شہہ رگ کاٹ دی ہے، برجیس طاہر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

Related Posts

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

September 5, 2026
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

September 5, 2026
فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں

فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں

September 5, 2026
رشیدہ داتی کی عدالتی پیشے میں واپسی، کرپشن کیس کے سائے میں شدید تنقید کا نشانہ

رشیدہ داتی کی عدالتی پیشے میں واپسی، کرپشن کیس کے سائے میں شدید تنقید کا نشانہ

September 5, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.