yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’’ہمارا دوست ‘‘

MH Kazmi July 27, 2017July 27, 2017 1 min read
"Our friend"
Share this:
مسلمان ملکوں کا ہر فرد سپاہی کا کردارادا کرتا ہے بلکہ وہ پیدائشی ہی سپاہی ہوتا ہے۔ مسلمان ملکوں کے عوام بھی سپاہی کا کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ ان کے لیے مشکل حالات میں جہاد کو لازم قرار دیا گیا ہے اس نسبت سے وہ پیدائشی طور پر فنِ سپاہ گری سے منسلک ہوتے ہیں اور جب ضرورت کا وقت ہوتا ہے تو وہ اس فن میں مہارت حاصل کر کے اپنے ملک کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں۔ ہم جن مشہور مسلمان سپاہیوں کو جانتے ہیں وہ بھی بنیادی طور پر سپاہی ہی تھے جن میں خالد بن ولید بھی شامل تھے  وہی خالد بن ولید جن کو جب اقتدار سے محروم کیا گیا تو وطن واپسی پر بندھے ہاتھوں سفر کے دوران جب ایک سرائے میں قیام کیا اور وہاں پر لوگوں نے اپنے امیر کو اس حالت میں دیکھا تو ان سے ہمدردی کے اظہار میں گفتگو شروع کردی جس کے دوران جن سپاہیوں کی حفاظت میں ان کو وطن واپس لے جایا جا رہا تھا کہ خلیفہ وقت کے سامنے پیش کیا جا سکے تو انھی میں سے کسی سپاہی نے کہا کہ امیر آپ کی گفتگو سے بغاوت کی بو آرہی ہے تو مسلمانوں کے عظیم سپہ سالار حضرت خالد بن ولید نے وہ مشہور جملہ کہا کہ جب تک عمرؓ زندہ ہیں بغاوت نہیں ہو سکتی۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اسلام اور اس کے اقتدار کو مستحکم کیا، دنیا بھر میں فتوحات کے جھنڈے گاڑے اور ایسے کارنامے سر انجام دیے جن کی ہم آج تک مثالیں دیتے ہیں۔

اسلامی لشکروں کی فتح کی ہوشرباء داستانیں ہم نے کتابوں میں پڑھی ہیں اور ان پر آج تک شادماں رہتے ہیں اور ان فتوحات کی مثالیں ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں ان کے بغیر اسلامی تاریخ نامکمل لگتی ہے۔ پاکستانی فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے جماندرو اتحادی امریکا سے یہ گلہ کیا ہے کہ ’’پاکستان کے کردار کو امریکا اور افغانستان کی جانب سے داغدار کیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہماری قربانیوں کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے اور یہ کوئی اور نہیں کر رہا بلکہ ہمارے اتحادی ہی کر رہے ہیں یہ کوئی محض اتفاق نہیں ‘‘۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اگر اس خطے میں کسی ملک کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے تو وہ پاکستان ہے جس کو نہ چاہتے ہوئے بھی اس عالمی جنگ میں گھسیٹا گیا اور ہم نے اپنے ہمسایہ اور برادر ملک افغانستان میں امریکا کی جنگ لڑی جس کا ناقابل تلافی نقصان ہم آج بھی بھگت رہے ہیں اور نہ جانے کب تک بھگتتے رہیں گے کہ ہم اب اس سے اپنے آپ کو کسی صورت میں الگ نہیں کر سکتے کہ جنگ اب سے نہیں کئی دہائیوں سے لڑی جا رہی ہے اور اس کے خاتمے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آرہے۔

مجھے یاد پڑتا ہے کہ امریکا پر حملوں سے چند سال پہلے میر ے محترم اور روحانی شخصیت قبلہ سرفراز شاہ صاحب نے میری درخواست پر پاکستان کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ایک گفتگو میں مجھے بتایا تھا کہ وہ پاکستان کے شمالی طرف کے علاقوں میں چھوٹی چھوٹی داڑھیوں والے گروہ دیکھ رہے ہیں جن کی وجہ سے بہت خون بہے گا لیکن پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آئے گی اور وہ پاکستان کی ترقی دیکھ رہے ہیں ۔ میں نے ان کی یہ بات پلے باندھ لی اور قوم کو ہمیشہ اپنی تحریروں کے ذریعے مثبت پیغام دیا اور اچھے دنوں کی آس دلائی ۔ محترم قبلہ سرفراز شاہ صاحب کی یہ پیشن گوئی چند سال بعد پوری ہوگئی اور دنیا نے دیکھا شمالی علاقوں میں امریکا بہادر کی جانب سے خون کی ندیاں بہا دی گئیں اور پاکستان کو بھی پتھر کے زمانے میں پہنچانے کی دھمکی سے اس میں زبردستی شامل کر دیا گیا جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔

ہمارے سپہ سالار کا گلہ بجا ہے کہ ہم نے امریکا کی مسلط کی ہوئی جنگ میں اپنا زبردست نقصان کیا اور ہمارے شمالی علاقوں کے رہنے والے ہمارے پختون بھائی ہم سے ناراض ہوگئے جو کہ ہمیشہ ہمارے دفاع پر کمر بستہ رہتے تھے ۔پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی امریکا کے منصوبہ سازوں کی یہ سوچی سمجھی سازش ہے جو کہ وقت کے ساتھ سامنے آرہی ہے اور ہمارے ہزاروں پاکستانیوں شہریوں اور مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں کی شہادت کو بھی قبول نہیں کیا جا رہا ہے اور ہم پر ہمارے ہی اتحادیوں کی جانب سے الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے کہ ہم دہشت گردی کی اس جنگ میں بھر پور تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

آئے روز ملک کے کسی نہ کسی حصے میں بم دھماکے ہمارا مقدر بن چکے ہیں جن میں ہمارے بے گناہ اور معصوم شہریوں کا خون ناحق بہایا جا رہا ہے یہ سب اسی مسلط کی گئی جنگ کا شناخسانہ ہے جس کو ہم چار و ناچار بھگت رہے ہیں اور دہشت گردی کے اس ناسور کو شکست دینے کے لیے اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اپنے شہریوں کی لاشیں اٹھانے پر مجبور ہیں ۔ ہماری افواج اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے وطن کو محفوظ بنانے میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ شر پسند عناصر اپنے بیرونی آقاؤں کی شہ پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناپاک سازش میں ان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں اوریہ بیرونی طاقتیں ہم سے ڈھکی چھپی نہیں اور ان کا سرغنہ ہمارا ہمسایہ ہندوستان ہے جو کوئی ایسا موقع نہیں جانے دیتا جس سے پاکستان میں خلفشار برپا کیا جا سکے اور اب ہندوستان ہمارے ہمسایہ اسلامی ملک افغانستان جس کے لاکھوں باشندوں کی ہم پچھلے کئی دہائیوں سے مہمان نوازی کر رہے ہیں کو پاکستان کے خلاف بھڑکا کر استعمال کرنے کی کوشش کر رہاہے تا کہ پاکستان کو چاروں طرف سے گھیر کر ملک میں انارکی پھیلائی جاسکے۔

دشمن ہندوستان کی یہ مذموم کوششیں وقتی طور پر تو پاکستان کی داخلی سلامتی میں گڑ بڑ پیدا کر سکتی ہیں لیکن ہماری بہادر افواج اپنے سینوں پر شہداء کے تمغے سجائے ہندوستان کی ان ناپاک کوششوں کا جوانمردی سے مقابلہ کر رہی ہیں اور اس کے پاکستان دشمن ارادوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کر رہی ہیں کیونکہ افواج پاکستان نے اسلام کے نام پر بنائے گئے اس ملک کی حفاظت کی قسم کھائی ہے اور ہماری اسلامی فوج اسلامی بم کے ساتھ دشمن کے واروں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔ لیکن کیا ہم دوستوں کا امتحان لینا ضروری سمجھتے ہیں۔ افغانی عوام ہمارے دوست ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Before us
Previous Post ہم سے پہلے
Next Post پیرس،دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز آل رائونڈر،پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سرمایہ ، فرانس کے دورہ میں پیرس کے ایفل ٹاور کی خوبصورت یادوں میں نعیم چوھدری،نعمان اسلم عثمان نعیماور طاہر عباس گورائیہ، چوہدری صفدر گوندل، محسن گوندل کے علاوہ ابو بکر گوندل اور شائقین کرکٹ اپنے قومی ھیرو کے ساتھ علی اشفاق کے کیمرہ میں خوبصورت یادوں کے ساتھ
muhammad hafeez, at, the, visit, to, paris, with , friends, and others.

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.