yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے تمام اداروں کو وزارت داخلہ کی مدد کا حکم

Web Editor July 12, 2018 1 min read
Order of all institutions to helps the Ministry of Interior to bring Ishaq Dar back
Share this:

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اور اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے تمام اداروں کو وزارت داخلہ کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت کی۔ اسحاق ڈار عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عطاء الحق قاسمی کی تنخواہ کی منظوری کی سمری کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ بتائیں اسحاق ڈار کو کیسے واپس لانا ہے، کیا عطاء الحق قاسمی کو پندرہ لاکھ ماہانہ دینے کا جواز تھا، ہو سکتا ہے یہ معاملہ نیب کو بھجوا دیں، تقرری قانونی تھی یا غیر قانونی فیصلہ کریں گے۔

سابق سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ عطاء الحق قاسمی کی تنخواہ کی سمری وزارت اطلاعات نے بھیجی، وزیر اعظم ہاؤس نے وزارت اطلاعات کی سمری کو رپورٹ کیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس تنخواہ کی سمری کو سپورٹ کرنے کا اختیار کہاں سے آیا؟۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ مقدمہ نیب کو نہ بھیجا جائے، اگر معاملہ میں ملوث افراد ادائیگی کر دیں تو یہ بہتر حل ہے۔ وکیل عائشہ حامد نے کہا کہ عطاء الحق قاسمی سے رقم واپسی کے حوالے سے ہدایات لینے کے لیے وقت دیا جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دوسروں کی ذمہ داریاں اٹھا کر تھک گئے ہیں، کرپشن سے بڑھ کر ملک کے لیے کوئی کینسر نہیں، سرکاری ہسپتالوں کی ادویات جعلی نکلتی ہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن نے پوچھا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ نیب نے ان کے ریڈ وارنٹ کے لیے درخواست دی ہے، نیب کی درخواست پر عمل ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت داخلہ کے پاس اس طرح کے مقدمات میں واپسی کا کیا پلان ہے، اگر کوئی پاکستان کو لوٹ کر تباہ کردے تو کیا حکام ملزمان کو بیرون ملک سے نہیں لا سکتے ؟، سابق وزیر اعظم بھی لندن میں ملزم سے ملتے رہے ہیں، کیا کسی عدالتی مفرور کو وطن واپسی لانے کا کوئی میکانیزم ہے؟۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے تمام اداروں کو وزارت داخلہ کی مدد کرنے کا حکم دیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Asif Zardari is not a suspect but ... Chief Justice Saqib Nisar security agencies hear great news about the elderly people, naming former president name ECL
Previous Post آصف زرداری ملزم نہیں بلکہ۔۔۔ سابق صدر کا نام ای سی ایل میں نام ڈالنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار سیکیورٹی اداروں پر برہم ، جیالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
Next Post خوشاب سے دل چیر دینے والی خبر : خاتون نے اپنے شوہر اور چار بچوں کو قتل کر دیا ، لاشوں پر پھول پتیاں نچھاور کرنے کے بعد تھانے پیش ہو گئی ، افسوسناک انکشافات کر ڈالے
Khabarab-hearted news: The woman killed her husband and four children; the floor was shifted to the police station after the incident took place.

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.