yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اورنج لائن، پنجاب حکومت کا نیب کو ریکارڈ دینے سے انکار

Web Editor April 4, 2018 1 min read
Orange line Punjab government refuses gives the record to the NAB
Share this:

لاہور: پنجاب حکومت نے نیب کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا، پاکستان چین کے درمیان ہونیوالا معاہدہ نیب کو دینے سے انکار کر کے انہیں صرف بریفنگ دینے سے متعلق جواب دیا ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب کمپنی سکینڈل میں نیب نے قائداعظم سولر پاور کمپنی میں مبینہ طور پر 2 ارب 30 کروڑ کی بے ضابطگیوں کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے بعض افسران یہ واضح کر چکے ہیں کہ قائداعظم سولر پاور کمپنی سے متعلق جو آڈٹ رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں واضح طور پر کئی اہم معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے ، سابق سی ای او نجم شاہ جو کہ اس وقت تعینات تھے ان سے جواب طلب کیا جا سکتا ہے۔

Orange line Punjab government refuses gives the record to the NABتفصیلات کے مطابق نیب نے اورنج لائن ٹرین سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کر نے کیلئے دو لیٹر ڈی جی ایل ڈی اے کو لکھے جس کے بعد وہ لیٹر ڈی جی ایل ڈی اے زاہد زمان نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بھجوا دئیے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین سے متعلق معاہدے نیب کو فراہم نہیں کر سکتے، صرف بریفنگ دیں گے، نیب کو کچھ اہم ریکارڈ مجبوری کے باعث نہیں دے سکتے، اورنج ٹرین میں ہونیوالی مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق بھی کئی اہم میٹنگ منٹس اور معاملات سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی ایک سپیشل آڈٹ رپورٹ مرتب کی ہے جس میں کئی معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے، جس پر گزشتہ دو ہفتوں میں متعدد اجلاس ہوئے اور اس معاملے پر اعلٰی حکومتی عہدیدار بھی ایک میٹنگ میں برس پڑے اور افسروں کو ہدایت کی کہ آڈٹ پیرے فوری طور پر آڈٹ حکام سے ملکر حل کئے جائیں، اعلٰی حکومتی عہدیدار کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ میرٹ کے برعکس من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دینے سے 2 ارب 22 کروڑ کا نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایک کمپنی چینٹ سٹوڈ جو کی بڈ کم سے کم تھی جو 20 کروڑ 62 لاکھ 81 ہزار ڈالر تھی، اس کو بغیر کوئی وجہ بتائے ختم کر دیا گیا اور دوسری کمپنی ٹبیہ ٹی بی وی اے کی 22 کروڑ 57 لاکھ 68 ہزارڈالرکی بڈ منظور کر لی گئی۔ کمپنیوں کی جانچ پڑتال پہلے کرنے کے بجائے ایک کمپنی کو مسترد کرنے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ جس میں پیپرا رولز کی سخت خلاف ورزی کی گئی، سب سے کم بڈ دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ نہ دینے سے ایک کروڑ 93 لاکھ 45 ہزار ڈالر کا سرکاری خزانے کو نقصان ہوا ہے۔ جو کہ تقریباً دو ارب روپے سے زائد رقم بنتی ہے، اسی طرح راشد مجید نامی شخص کو بغیر سوچے سمجھے کنسلٹنٹ بھرتی کر لیا گیا کیونکہ راشد مجید قائداعظم سولر پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر بھی تھا، ایک بینک کا ایڈوائزر بھی تھا اور پھر راشد مجید پرکیورمنٹ سمیت متعدد کمپنیوں کا بھی ممبر رہا ہے۔

اسی طرح متعلقہ کمپنی میں 8 کروڑ 27 لاکھ کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ جس میں واضح طور پر لکھا گیا کہ راشد مجید کو کن شرائط پر کنسلٹنٹ بھرتی کیا گیا اور انہوں نے پھر من پسند کمپنی اور دیگر کمپنیوں کو خفیہ معلومات دیں آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی انجینئر کو بھاری تنخواہ و دیگر مراعات پر رکھا گیا اور خلاف قانون گھر، گاڑی اور دفتر کا فرنیچر خریدنے تک کی اجازت بھی دی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب حکام کا کہنا ہے کہ آڈٹ پیرے سامنے آئے ہیں جس کو دیکھ رہے ہیں اور اس پر کئی اجلاس بھی ہو چکے ہیں، مزید بھی اجلاس ہو رہے ہیں اور اس کو سیٹل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Why the religious class is unfortunate?
Previous Post مذہبی طبقہ ہی بدنام کیوں؟
Next Post زرداری تیر کے بغیر الیکشن لڑنے پر تیار، بلاول مخالف
Zardari is ready to contest elections without arrows, opposing the Bilawal

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.