yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

مظلوم اور ظالم کی تفریق کیسے ہو؟

Yes 1 Webmaster March 24, 2015March 24, 2015 1 min read
Oppressed
Share this:
Oppressed
Oppressed

تحریر: ساجد حسین شاہ ظلم کے معنی ہیں اندھیرا، ناانصافی، نا حق دوسروں کے حقوق کی پامالی، بے ایمانی اور اسکے علاوہ لا تعداد معنی جو نا پسندیدگی کے انداز میں بیان کیے جا سکتے ہیں، اگر آ پ دوسروں پر ظلم کرنے کی طاقت رکھتے ہیں تو یہ بات زہن نشین کر لیں کہ اللہ آپ پر کتنی قدرت رکھتا ہے آپ کی طا قت تو شا ید عا رضی اور ختم ہو نے والی ہے لیکن اللہ سبحان و تعالیٰ کی قدرت ہمیشہ قائم رہنے والی ہے۔

جیسا کہ قرآ ن پا ک میں اللہ تعا لیٰ کا ارشاد پا ک ہے کہ بے شک اللہ تعا لیٰ ایک ذرہ برابر ظلم نہیں کر تا اور اگر نیکی ہو تو اسے دوگنی کر دیتا ہے اور خا ص اپنے پا س سے بہت بڑا ثواب دیتا ہے ( سورة النساء آیت ٤٠ ) ۔ ہمارے معا شرے میںظلم کا اندھیرا بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ہم روشنی کی طلب میں ظلم کے آ گے سر خم کیے ہو ئے ہیں ان اندھیروں کو اپنی زند گی کا حصہ بنا نے کے بجا ئے ہمیں امن کے چراغ جلا نے ہوں گے ہر کسی کو اپنا اپنا حصہ اس کا ر خیر میں ادا کر نا ہے یہ قدرت خدا وندی ہے کہ ظلم جب بھی اپنی انتہا کو پہنچتا ہے تو خود ہی ختم ہو جا تا ہے مظلوم کا اپنے اوپر ہو نے والے ظلم کے آ گے ڈٹ جا نے کی سمجھ تو آ تی ہے اور اگرمظلوم بھی ظا لم بن جا ئے، تو ظالم اور مظلوم میں تفریق کیسے کی جا ئے۔ اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا بدلہ کسی دوسرے پر ظلم کر کے اپنے غم و غصے کی آ گ ٹھنڈی کر نا انسا نیت کا اختتام ہے۔

انسا نیت وہ رشتہ ہے جس کے ریشوں نے مختلف مذا ہب کے لوگوں کو ایک دریچے پر اکٹھا کیا ہوا ہے اگر اس رشتے سے منہ موڑ لیا جا ئے تو دنیا میں کہیں امن قا ئم رکھنا نا ممکن ہے یا یوں کہیے دنیا ایسا عجیب و غریب سیا رہ بن جا ئے گا جہاں بسنے والے درندے حوس کی بھوک کے لیے اپنے ہی چا ہنے والوں کو ہڑپ کر جانے میں تا خیر نہیں کر یں گے۔ پا کستان میں ظلم کا یہ گھنائونا کھیل کھیلنے والے یہ لوگ جن کی خواہشات کا چولہ لپیٹے ہو ئے ہیں انکی پا نچ ہزار سا لہ تا ریخ امن وانصاف کے بجا ئے ظلم و جبر سے بھری پڑی ہے ،انہوں نے اپنے بڑوں اورراجہ مہاراجوں کو ظلم کر تے ہی پایاہے اسلیے انھیں ظلم پرست قرار دینا درست ہو گا۔

پندرہ ما رچ کی صبح لا ہور سے ملحقہ علاقے یو حنا آبا د میں درندگی کی ایک اور مثال رقم کی گئی جب بے گناہ،معصوم اور مظلوم لوگ چرچ میں اپنی عبادت میں مصروف تھے تو دو خود کش حملہ آوروں نے خو د کو دھما کے سے اڑا دیا اس واقعے میں پندرہ لوگ لقمہء اجل بنے۔اس واقعے کی ذمے داری تحریک طا لبان پا کستان نے قبول کر لی ہسپتا لوں کے با ہر دل لرزاہ دینے والے منا ظر دیکھنے میں آ ئے اس واقعے نے پوری پاکستانی قوم کو سو گ وار کر دیا پوری قوم نے مسیح برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظا ہرہ کیا ،وزیر اعظم پا کستان نے اس حملے کو ریا ست پر حملہ قرار دیا مگر کچھ سا زشی عنا صر اسے اقلیت کے حقوق کی پا مالی سے منسلک کر رہے ہیں ۔پا کستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو ہمیشہ اعلیٰ قدر و نگاہ سے نوازا گیا ہے اور انھیں وہی حقوق میسر ہیں جو عام پا کستانی مسلم کوحا صل ہیں،زندگی کے ہر میدان میں برابری کو مد نظر رکھا جا تا ہے ۔دنیا میں بہت سے ممالک اپنی اقلیتوں کو بنیا دی حقوق سے محروم رکھتے ہیں لیکن بحیثیت پا کستانی ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پا کستان میں بسنے والے تمام اقلیتی برادری کو برابری کا درجہ حا صل ہے۔

دہشت گردی کا سا منا تو پوری پاکستانی عوام پچھلے کئی سا لوں سے کر رہی ہے اور میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ ان دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں انکے لیے حملے کی جگہ یا شکار ہونے والے لوگوں کا مذہب یا کسی فر قے سے تعلق کوئی اہمیت نہیں رکھتا انھیں تو بس انسانی خون درکار ہے جو پا کستانی امن کو داغدار کر سکے۔اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے کیونکہ جن قیمتی جا نوں کا ضیا ع ہوا ہے اسکی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا ،مگر اس واقعے کے رد عمل کے سلسلے میں جو کچھ ہوا وہ بھی قابل مذمت ہے دو افراد کو صرف شک کی بنا پر تشدد کا نشا نہ بنا یا گیا اور پھر تیل چھڑک کر جلا دیا گیا ، اگرچرچ پر حملہ آور دہشت گردوں نے انسانیت کو جلایا ہے تو ان لوگوں کو کیا لقب دیں جنہوں نے سرعام دو لوگوں پر تشدد کر کے جلا دیاجن کے با رے میں اس وقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ،اگر وہ حضرات مشکوک تھے تو ان سے بہت سا ری معلومات اکٹھی کی جا سکتی تھیں اور اگر وہ بے گنا ہ تھے تو ما رنے والوں نے بھی اُسی درند گی کا مظا ہرہ کیا جس کا مظا ہرہ دہشت گرد کر چکے تھے،اب ظا لم کو مظلوم کہیں یا مظلوم کو ظا لم سمجھ سے با لا لا تر ہے۔

اس سانحے کے بعد بہت سے نو عمر نو جوان سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرتے نظر آئے ،میٹرو بس سے لے کر ٹریفک سگنل توڑنے تک انہوں نے کوئی کسر با قی نہ چھوڑی، جو ہاتھ آیا لے کر رفو چکر ہو گئے ۔کیا ان تمام اعمال سے ہم دہشت گردوں کے عزائم کو تقویت نہیں بخش رہے ہم تو وہی کر رہے ہیں جو ہمارا دشمن چا ہ رہا ہے کیو نکہ دہشت گردی کا مقصد ہی ما حول میں افرا تفری پھیلانا ہے اسمیں تو کو ئی شک نہیںکہ عوام کے دلوں میں پو لیس پر اعتماد کے دروازے بند ہیں اور یہ سب اسی کا رد عمل ہے، ہماری حکومت نا دہشت گردی پر قا بو پا سکی اور نہ ہی اسکے نتیجے میں ہونے والے رد عمل کو روک سکی۔پولیس کی بھا ری نفری کی مو جو دگی میں دو افراد کو زندہ جلا دیا گیا اور ہمارے نو جوان توڑ پھوڑ کر کے لطف اندوز ہو تے رہے مگر ہما ری پو لیس بے بسی کی تصویر بنی رہی۔

ہمیں ان پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا چا ہیے جنہوں نے خود کش بمبار کو چرچ میں داخل ہونے نہیں دیا اور درخواست ہے ان حضرات سے کہ اپنے اس فعل پر ضرور نظر ثانی کر یں جنہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بھی نہیں بخشا۔حکومت پاکستان پر لا زم ہے کہ وہ ایسی اقلیتی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرے تا کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو سکیں لیکن اسکے ساتھ ان لوگوں کو بھی قا نون کے دائرے میں لا یا جا ئے جو ڈنڈے تھا مے سڑکوں پر خود ہی منصف بن بیٹھے۔

اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں، بیگانے بھی نا خوش
میں زہرِ ہلا ہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند

Sajid Hussain Shah
Sajid Hussain Shah

تحریر: ساجد حسین شاہ ریاض، سعودی عرب
engrsajidlesco@yahoo.com
00966592872631

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Karachi Terrorism
Previous Post حکومت کی ذمہ داری
Next Post تشدد کے لئے نامناسب جواز
Lahore Protest

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.