yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آپریشن اولیو برانچ اور عفرین پر حملہ

Web Editor January 25, 2018 1 min read
Operation Olive Branch and attack on Afrin
Share this:

شام کا علاقہ عفرین سنہ 2012ء سے کرد جنگجوؤں (علیحدگی پسند کرد تنظیم، وائی پی جے/ پاپولر پروٹیکشن یونٹ) کے کنٹرول میں ہے جو ترکی کے جنوبی سرحد پر سرگرم کرد باغیوں کے ساتھ ملکر اپنے لئے الگ ملک کردستان بنانا چاہتے ہیں۔ یہ کردش ملیشیا گروپ وائی پی جےاور داعش سے لڑنے کے لئے سالہا سال سے امریکی اتحادی افواج سے تربیت اور اسلحہ لیتا رہا ہے۔ اس امریکی اتحاد نے30 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل باڈر فورس تیار کی ہے تاکہ وہ شام کے کرد علاقوں بشمول عفرین جہاں ترکی نے ابھی حملہ کیا ہے کا تحفظ کر سکے۔ ترکی اس ملیشیا گروپ کو شامی کردش ڈیموکریٹک یونین( پی وائے ڈی) کا عسکری ونگ تصور کرتا ہے جو کالعدم گروپ ‘کردستان ورکرز پارٹی’ (پی کے کے)  کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے جو چار دہائیوں تک ترکی میں شورش برپا کرنے میں ملوث رہی ہے  نیزاسے یورپی یونین، ترکی اور امریکہ ایک دہشت گرد گروپ قرار دے چکا ہے۔

اتوارکی شب سے ترک فضائیہ نے شام کے شمال میں اس کالعدم ‘کردستان ورکرز پارٹی’ سے منسلک کرد ملیشیا(وائی پی جے) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کردیئے ہیں۔ اوراسے ترکی نے ‘آپریشن اولیو برانچ’ کا نام دیا ہے۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق، ترک افواج عفرین کے اندر 5 کلومیٹر تک داخل ہو چکی ہیں اور انہیں بکتر بند گاڑیوں، اسپیشل فورسز اور انفنٹری رجمنٹس کی مدد حاصل ہے۔ اس سے قبل اسی ترک نیوز ایجنسی نے خبر دی تھی کہ ترکی کی حمایت یافتہ فری سیرین آرمی کے جنگجو اتوار کی صبح ہی عفرین کے اطراف میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ وائے پی جے نے ان کی عفرین کے ضلع بلبل کے دو گاؤں (جو ترکی کے باڈر کے قریب موجود ہیں) میں پیش قدمی کی تصدیق کر دی ہے۔

ترکی نے باور کیا ہے کہ وہ آئی ایس آئی ایس (داعش) اور امریکی ایماء پر سرگرم کرد ملیشیا کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے۔ شامی علاقے عفرین میں ترکی کی اس حالیہ فضائی کارروائی کو عالمی میڈیا امریکہ ترک تعلقات میں ایک دراڑ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ اور یہ بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں ہونے والی پہلی باقاعدہ جنگ کی شکل تو اختیار نہیں کر لے گی؟ ترک امریکہ تعلقات  ستر سال پرانے ہیں۔ مگر اب عالمی میڈیا کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ترکی روس کی مدد سے امریکہ کو مشرق وسطیٰ سے نکالنے کے درپے ہے اس لئے ترک فضائیہ کے شامی علاقے عفرین پر حالیہ حملے کو عالمی میڈیا امریکہ کے خلاف ایک پراکسی وار کے طور پر رپورٹ کر رہا ہے۔

اسی ضمن میں ترک حکام ٹویٹر پر گاہے بگاہے اپنی فوج کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کی تصاویر بھی جاری کر رہے ہیں جنہیں عوام الناس میں خاطر خواہ پذیرائی مل رہی ہے حتٰکہ ان کے ٹرینڈ کو پاکستان میں بھی خوش دلی سے فالو کیا جا رہاہے۔  علاوہ ازیں، آنے والے کچھ روز میں یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ ترک امریکہ حالیہ چپقلش مشرقِ وسطیٰ میں کس مصیبت کا پیش خیمہ ہے؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
If Zainab was in the US ....
Previous Post زینب اگر امریکا میں ہوتی….
Next Post ٹین ایج سیلفی کی عادت بچوں کیلئے انتہائی خطرناک
Ten h selfie habit is extremely dangerous for children

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.