yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وردی کو گالی دینے والوں کے نام کھلا خط

Web Editor April 25, 2018April 25, 2018 1 min read
Open letter of the abusers of the uniform
Share this:

بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ محسود کے وارثوں کے نام!

پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسی وار کا مرکز بننے والی افغان حکومت کے چہیتوں کے نام!

شامی حکومت پر کیمیائی حملوں کا بے بنیاد الزام لگا کر درجنوں میزائل داغنے والے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کے حمایت یافتہ احتجاجیوں کے نام!

غزہ کی پٹی پر قیامت برپا کرنے والے اسرائیل کے سرپرست اعلیٰ اور مشکوک دماغی صحت والے امریکی صدر کے پیاروں کے نام!

قومی اسمبلی میں فاٹا کے حق پر ڈاکہ مارنے والے محمود خان اچکزئی کے بغل میں بیٹھنے والوں کے نام!

مادروطن پر جان وارنے والے دھرتی کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو گالی دینے والوں کے نام!

میرا تعلق پاکستان سے ہے۔ میں بغیر کسی لسانی، مذہبی اور نسلی تفریق کے پاکستانی ہوں۔ میرا اول پاکستان ہے، میرا آخر پاکستان ہے۔ میرے بڑوں نے اسی نام پر جان و مال کی قربانی دی اور ہجرت کی صعوبتیں اٹھائی۔ وطن سے وفاداری میرے ڈی این اے میں شامل ہے۔ بے شک یہ ایک بہت حساس اور اہم معاملہ ہے۔ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ سائنس اس کی تصدیق کر چکی ہے کہ انسانی خصلت میں اس کے آبائواجداد کی عادات شامل ہوتی ہیں۔ وفاداری کا تعلق عین ڈی این اے سے ہے۔ اب مشکوک ڈی این اے والوں سے وفاداری کی توقع سائنس کے اصولوں کے خلاف ہے اور کسی وفادار کے ملنے کے امکانات فیصداَ بہت کم ہیں۔

بات وردی کو گالی دینے والوں کی ہے، تم جو گالی سے کم بات نہیں کرتے، ابھی کل کی بات ہے تمہارے بڑے اور چھوٹے پورے ملک میں جگہ جگہ بم باری کرتے تھے، تم جو آج اونچے سٹیج پر چڑھ کر دشمن کی زبان بولتے ہو اور وردی کو گالی دیتے ہو ابھی کل کی بات ہے تمہارے بڑے اونچے پہاڑوں کے پیچ دار غاروں سے نکل کر وردی والوں پر گولیاں برساتے تھے۔

ماضی تکلیف دہ ہے۔ تم بھی جانتے ہو اور ہم بھی جانتے ہے، تم نے بھی گزارا ہے، ہم پر بھی بیتا ہے۔ میں کوئی فرق نہیں کرنا چاہتا۔  میرا یہ ماننا ہے کہ میری طرح تمہیں بھی آزادی سے جینے کا پورا حق ہے لیکن ایک بات مجھے کھٹکتی ہے کہ تم بھی پاکستانی ہو، تو پاکستان کے ہیرو تمہارے ہیرو کیوں نہیں؟ تم جن کو پیارے ہو یا جو تمہیں پیارے ہیں وہ تو ہمارے ہیرو نہیں۔

کیا تم نے نہیں دیکھا تھا جب تم لاہور کے گلی کوچوں میں وردی کو گالی دیتے پھر رہے تھے تو لاہور کے ریلوے سٹیشن کے قریب قائم لنڈا بازار میں میرے سینکڑوں پاکستانی پختون بھائی پر امن طریقے سے کاروبار زندگی میں مگن تھے۔ انہیں پاکستان سے کوئی گلہ نہیں تھا، گلہ تھا تو صرف اپنے آپ سے کہ پاکستان کو بدنام کرنے والے ان کا نام استعمال کر رہے ہیں اور وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

میں یہ نہیں کہتا کہ تم درست نہیں ہو لیکن تم جو گالی دیتے ہو یہ درست نہیں۔ تمہارے مطالبات کی تائید کرتا ہوں لیکن گالی برداشت نہیں۔ تم جو وردی کو گالی دیتے ہو تو تمہارے مغربی مددگار گالی کی خبر بناتے ہیں۔ تمہارے مطالبات تو خبر کے کسی آخری حصے میں درج کیے جاتے ہیں۔ جو واضح ثبوت ہیں کہ تم اپنے مطالبات کی اہمیت گھٹا رہے ہو۔

تم کہتے ہو کہ وفاقی زیرِ انتظام قبائلی علاقوں میں فرنٹیئر جرم (ایف سی آر) کے قوانین کا خاتمہ ہو تو پھر جس محمود خان اچکزئی کی گود میں بیٹھ کر تم وردی کو گالی دیتے ہو، پہلے اس کی قومی اسمبلی کی تقاریر بھی سنو۔۔۔ تم جو لاپتہ افراد کی رہائی مانگتے ہو، اس سے میں بھی متفق ہوں لیکن گالی دینے سے پہلے اپنے حق میں ٹویٹ کرنے والی اور احتساب عدالت میں نامزد مجرم مریم نواز کے چار مرتبہ نااہل ہونے والے پاپا، ان کی حکومت اور وزارت داخلہ کا گریبان پکڑو، وردی کو گالی مت دو۔

یہ جو تم کہتے پھرتے ہو کہ سیکیورٹی چوکیوں پر ذلت کی روک تھام ہو، تو لاہور کے جلسے میں تلاشی لے کر شرکاء  کو احتجاجی پنڈال میں داخل کرنے والوں، تلاشی دینے سے کسی کی شان کم نہیں ہوتی۔ شاید جہاں میں ہوں یہاں کے حالات مختلف ہیں اور تلاشی سے متعلق میرا نظریہ یہاں کے حالات کے تناظر میں ہے لیکن اگر اس مطالبے کو سنجیدہ مان بھی لیا جائے تو زرا اپنے گریبان میں جھانک کر بتاؤ کہ تم پاکستان کے دیگر حصوں میں امن کی ضمانت دیتے ہو؟

تم جو خود کو پاکستانی سے پشتون اور محسود کی اکائی میں خود ہی تقسیم کرتے ہو، کیا تم بتا سکتے ہو کہ فاٹا کی ایجنسی پارا چنار میں کوئی ہراساں کیوں نہیں ہوتا؟ وجہ یہ ہے کہ پارا چنار والوں نے ان کا مقابلہ کیا ہے جن کو تم نے پناہ دی اور جن کے تم سہولت کار بنے۔ وردی کو گالی دینے سے پہلے اپنے بڑوں کے کردار پر غور کرو اور ان کی قبروں کو کوسو۔ تم جو تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہو تو سنو تمہارے مطابق سیاسی قیدی حقیقت میں دہشتگرد ہیں۔

مختصر یہ کہ وردی کو گالی مت دو۔ اپنے گریبانوں میں جھانکو اور سوچو کہ جن کے اشاروں پر تم شعلہ بیانیاں کرتے پھرتے ہو، انہوں نے تم سے پہلے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا۔ وردی کو گالی قابل برداشت نہیں۔۔۔ فی امان اللہ!

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
the-chain-is-safethe-sniper-is-safe
Previous Post زنجیر سلامت ہے، جھنکار سلامت ہے!
Next Post داڑھی مونچھوں کی چیمپئن شپ
Beard-beard-championship

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.