yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاناما لیکس میں صرف نواز شریف کو ہی سزا دی گئی کیونکہ ۔۔۔۔ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے ناقابل یقین بات کہہ ڈالی

Web Editor September 15, 2018 1 min read
Only Nawaz Sharif was punished because in Panama Lexus ...
Share this:

فیصل آباد(ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے چائنا میں بھی سب سے پہلے حکمران جماعت کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا ،پاناما لیکس میں صرف نواز شریف کو سزا دی گئی جبکہ باقی افراد کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے،
سابقہ حکومتوں نے آئین پر عمل کرنے اور عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے کی بجائے آئین کو اپنے اختیارات میں اضافے کے لیے استعمال کیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق امیرِ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں عوام کے حقوق کی بات ہوتی ہے وہا ں حکومتیں اندھی، بہری اور گونگی بن جاتی ہیں،موجودہ حکومت کی طرف سے ایک کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں دینے اور پچاس لاکھ لوگوں کو چھت مہیاکرنے کا اعلان خوش آئند ہے ،عوام چاہتے ہیں کہ جتنا جلد ممکن ہو ، اس اعلان پر عمل ہوناچاہیے،یہ قوم پر حکمرانوں کا بہت بڑا احسان ہوگا ، ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی طرف نہ جانے اور مزید قرضہ نہ لینے کا حکومتی اعلان بھی قابل ستائش ہے،حکومت نے اگر بجلی گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو عام آدمی پس جائے گا اس لیے حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو ،فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ، انڈسٹریل شہر اور معاشی حب تھا جسے حکمرانوں کی پالیسیوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،گیس کی بندش اور بدترین لوڈشیڈنگ سے سینکڑوں کارخانے بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں،موجودہ حکومت کو فوری طور پر اس طرف توجہ دینا ہوگی۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ موجودہ حکومت کو سابقہ حکومتوں کی طرح عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے عا م آدمی کو ریلیف دینے کی طرف توجہ دینا ہوگی،غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کی وجہ سے عوام کا جینا دو بھر ہوگیا تھا ،پی ٹی آئی حکومت کو مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافہ کے مشورے دینے والے مشیروں کے مشوروں پر کان نہیں دھرنا چاہیے اور مہنگائی بے روزگاری اور ٹیکسوں میں کمی کر کے عوا م کے لیے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں،ایسے مشیر حکومت کے دوست نہیں دشمن ہیں،حکومت کو امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کرنا چاہیے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پانامہ کے دیگر 436 ملزموں کے خلاف سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن موجود ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کو جلد سنا جائے اور قومی دولت چوری کرنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے ،جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف طویل عرصے سے مہم چلا رہی ہے ہماری جدوجہد کا مرکز و محور پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی اور ہماری نسلوں کا مستقبل ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،پانی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جاسکتا،جماعت اسلامی ڈیموں کی تعمیر کی سب سے بڑی حامی ہے،ڈیموں کی تعمیر کے لیے سرمائے کی فراہمی کے مشکل مسئلے کا آسان ترین حل یہ ہے کہ جن لوگو ں نے اربوں کھربوں لوٹے ہیں ان سے پیسہ نکلوا یا جائے ،بیرونی بنکوں میں موجود 375 ارب ڈالر کا خطیر سرمایہ واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ غریب اوورسیز پاکستانی محنت مزدوری کر کے سالانہ بیس ارب ڈالر ملک میں بھیجتے ہیں جسے حکمران لوٹ لیتے ہیں،یہ کرپٹ اور بد دیانت ٹولہ معاشرے کا ناسور ہے جس ملک میں جزا اور سزا کا نظام نہ ہو ، وہ ترقی نہیں کر سکتا ،کرپشن کے خاتمے کے لیے مصلحتوں کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Rain chain across the country....
Previous Post ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی
Next Post اگر یہ کفایت شعاری ہے تو پھر ہمارا اللہ ہی حافظ ۔۔۔ کل صدر پاکستان عارف علوی کے پروٹوکول میں کتنے درجن گاڑیاں تھیں ؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
If this is a rationale

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.