yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مجوزہ احتساب کمیشن میں صرف جج چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین مقرر ہو سکیں گے

Web Editor October 9, 2017 1 min read
Ex-President, National, Bank, syed. Raza, arrested, by, the, NAB
Share this:

اسلام آباد: نئے مجوزہ احتساب قانون کے مطابق صرف اعلیٰ عدلیہ کے ججز ہی چیئرمین ڈپٹی چیئرمین احتساب کمیشن کے عہدوں پر تعینات ہو سکیں گے جب کہ کوئی بیوروکریٹ یا سابق فوجی افسر دونوں عہدوں پر فائز نہیں ہو سکے گا۔

Only Judge will be appointed as Chairman and Deputy Chairman in the proposed accountability commissionمجوزہ قومی احتساب کمیشن ایکٹ2017 کے مطابق کمیشن چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، ممبر لیگل اور ممبر اکاؤنٹس پر مشتمل ہوگا اور چیئرمین نیب کے عہدے پر صرف سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کا تقررکیا جا سکے گا جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج کو ہی تعینات کیا جا سکے گا۔ روزنامہ ایکسپریس کو دستیاب مجوزہ قانون کے مسودے کے مطابق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں پرتعیناتی کے لیے اگر عدالت عظمیٰ یا عدالت عالیہ کے حاضر سروس جج دستیاب نہ ہوں تو پھرانہی عدالتوںکے رٹائرڈ ججزکو تعینات کیا جا سکے گا جبکہ ممبر لیگل بھی وہ شخص تعینات ہو سکے گا جو ہائیکورٹ کا جج بننے کا اہل ہوگا جبکہ پندرہ سالہ تجربے کا حامل چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ممبر اکاؤنٹس تعینات کیا جا سکے گا۔

مسودہ کے مطابق چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کی تقرری وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے ہو گی تاہم چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس متعلقہ ہائیکورٹ کی تائید سے اس عہدے کے لیے نامزد جج سے تقرری کے بارے میں خواہش بھی پوچھی جائے گی۔ اس کے بعد یہ نامزدگی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی جائے گی اور پارلیمانی کمیٹی پندرہ دن میں اس پر اپنی منظوری دے گی۔ کمیٹی سے منظوری کے بعد وزیراعظم تین سال کے لیے چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین اورممبران کا تقررکرے گا۔ان تمام افسران کو توسیع دی جا سکے گی اور نہ ہی ان کا مذکورہ عہدوں پر دوبارہ تقررہو سکے گا۔

دوسری جانب اسپیکر چیئرمین سینیٹ کی مشاورت سے دونوں ایوانوں کی مشاورت سے12رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے گا جس میں 6 ممبران حکومت جبکہ6 حزب اختلاف سے ہوںگے، ممبران دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوںکے ممبران کی تعدادکو مدنظررکھتے ہوئے لئے جا سکیںگے۔ان شقوں پر پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کا اتفاق ہوچکا ہے۔ مسودے میں جرنیلوں یا ججوں کو احتساب کے دائرمیں لانے کی کوئی شق موجود نہیں ہے تاہم عوامی عہدیدارکی تعریف کے حوالے سے بل کی شق2 کی ذیلی شق (m)اور سروس آف پاکستان کی تعریف کے حوالے سے ذیلی شق(v)کی تعریف بھی مسودے میں موجود نہیں ہے۔

وزیر قانون کے مطابق ان تعریفوں کے حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کی جانب سے انہی تعریفات میں جرنیلوں اور ججزکو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کل منگل کو عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں اور نئے نامزد چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی تقرری پہلے سے موجود قانون کے مطابق ہوگی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
5 people killed from firing on van in Quetta
Previous Post کوئٹہ میں وین پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Next Post احتساب قوانین کی منظوری کیلیے ن لیگ پی پی میں خاموش تعاون
Silent cooperation in N League and PP for approve accountability laws

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.