yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر؛ شہر کو قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیا

MH Kazmi August 12, 2017 1 min read
On the rise of celebrations of celebration freedom; the city was decorated with national flag and flags
Share this:

کراچی: پاکستان کا 70 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلیے زبردست تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں، شہرکے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے۔

On the rise of celebrations of celebration freedom; the city was decorated with national flag and flags
On the rise of celebrations of celebration freedom; the city was decorated with national flag and flags

شہرکی اہم سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیے گئے جبکہ ان عمارتوں کو خوبصورتی سے سجا بھی دیا گیا ہے،جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے،شہر بھر میں قومی پرچموں کی بہار آگئی۔ بچوں اور نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی ہمارے لیے عید کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دن برصغیرکے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت حاصل ہوئی تھی،جشن آزادی کے سرکاری و نجی عمارتوں کوبرقی قمقموں سے سجانے کا کام جاری ہے،شہری اپنی گاڑیوں کو قومی پرچموں سے سجا رہے ہیں، بچے، بچیاں اور نوجوان اپنے گھروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے آراستہ کررہے ہیں، شہر میں نوجوان قومی پرچم لہراتے ہوئے موٹرسائیکل ریلیاں نکال رہے ہیں ،مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینار و مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مقررین کا کہنا ہے کہ ایک ہی پیغام ہے ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘، جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک میں محبت ، امن ، بھائی چارگی اور اخوت کے پیغام کو عام کریں گے اور اپنی تمام صلاحیتیں ملک کی ترقی کیلیے وقف کریں گے، تقریبات میں حصول پاکستان کے لیے لاکھوں شہدا کا خصوصی ذکر کیا گیا، جشن آزادی کے سلسلے میں شہرکے اسکولوں میں خصوصی تقریبات کا اعلان کیا گیا۔

کراچی میں قومی پرچموں اور جھنڈیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، حالیہ سالوں کی نسبت اس سال شہر کے مختلف مقامات پرکئی گناہ زائد اسٹالز لگائے گئے،کراچی میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریباً 3کروڑ سے زائد مختلف سائزکے پرچم تیار کیے گئے ہیں شہر کی مارکیٹوں، بازاروں اور اسٹالز پر x3,4×6,12×8,12×18,,18×24,24×36,36×54,48×72 سمیت مختلف سائز کے پرچم دستیاب ہیں، زیادہ تر لوگ 6×4 فٹ کے پرچم خرید رہے ہیں۔

قومی پرچموں کی فروخت کرنے والے دکانداروں نے بتایا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں قومی پرچموں اورجھنڈیوں کی ریکارڈ  فروخت ہو رہی ہے،شہریوں کے علاوہ تعلیمی اداروں،مختلف سیاسی و مذہبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر قومی پرچم اور جھنڈیاں خریدنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دکانداروں نے بتایا کہ قومی پرچموں اور جھنڈیوں کی تیاری کا کام جون میں  شروع ہوگیا تھا اور جولائی کے آخری ہفتے میں قومی پرچموں کی تیاری مکمل کرکے یکم اگست سے قومی پرچموں کی فروخت کا کام شروع ہوگیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Recommend to limit the role of the FBR to the Inforcement
Previous Post ایف بی آر کا کردار انفورسمنٹ تک محدود کرنے کی سفارش
Next Post قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں
The fingers began to rise on the national T20 cricket tournament format

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.