yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جس روز اقوام متحدہ میں عمران خان نے تقریر کی اس وقت دنیا کے کس ملک کے لاکھوں لوگوں نے یہ خواہش ظاہر کی ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

MH Kazmi October 2, 2019 1 min read
On the day when Imran Khan delivered a speech in the UN, millions of people from which country in the world expressed this desire? Reveal that your head will be proudly raised
Share this:

On the day when Imran Khan delivered a speech in the UN, millions of people from which country in the world expressed this desire? Reveal that your head will be proudly raised

لاہور (خصوصی انتخاب : شیر سلطان ملک ) امریکہ نے گزشتہ بیس برسوں میں ڈیڑھ کھرب ڈالر دنیا کے مختلف حصوں میں فوجی مداخلت کرتے ہوئے جنگوں میں خرچ کر دیئے اور ان کھربوں ڈالروں کے علا وہ تین ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کے تابوت اور دو ہزار سے زائد فوجیوں کو زندگی بھر کیلئے معذوری کے نامور کالم نگار منیر احمد بلوچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔زخم عطا کئے اور کل جب میں نیویارک کی سڑکوں سے ایک اچھی اور آرام دہ گاڑی میں سفر کرتا ہوا گزر رہا تھا تو ان کی خراب حالت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ نئی اور آرام دہ گاڑی ہونے کے با وجود یہ مسلسل جھٹکے کھا رہی تھی‘ اگر میں امریکی شہری ہوتا ‘تو اپنے صدر سمیت کانگریس اور سینیٹ سے ضرور پوچھتا کہ ڈیڑھ کھرب ڈالر پرائی جنگوں میں جھونکنے کی بجائے‘ اگر یہ رقم امریکہ کا انفراسٹرکچر درست کرنے پر خرچ کر دیا جاتا‘ تو اپنی کمائی کا ایک ایک ڈالر ٹیکس کی صورتوں میں ادا کرنے والے امریکی عوام کی تکالیف کم ہو جاتیں۔ ایک جانب امریکہ ا ور امریکی عوام ہیں‘ تو ان کے مقابلے میں چین با لکل ہی الٹ ہے‘ جس نے ایک ا رب تیس کروڑ آبادی رکھنے کے با جود کسی پرائی جنگ میں منہ نہیں مارا‘ کسی جگہ چڑھائی نہیں کی‘ بلکہ اپنے وسائل اپنے عوام اور شہروں کی بھلائی ا ور انفراسٹرکچر بہتر کرنے پر صرف کیے اور چین کی ترقی ہم سب کے سامنے ہے‘‘۔ مذکورہ بالا الفاظ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک مشہور امریکی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہے ہیں‘ جسے اُس وقت لاکھوں امریکی اپنے گھروں اور مختلف جگہوں سمیت دفاتر میں بھی دیکھ رہے تھے اور جیسے جیسے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو نشر ہو رہا تھا۔اس امریکی چینل کو امریکہ اور دنیا بھر سے براہ راست پیغامات ‘ کمنٹس اور کالز موصول ہو نا شروع ہو نے لگیں اور بہت سے امریکیوں نے اپنے پیغامات میں یہاں تک کہہ ڈالا کہ ” کیا ہم پاکستان کے اس وزیر اعظم عمران خان کو آٹھ سال کیلئے ادھار لے سکتے ہیں اور بدلے میںپاکستان بے شک ہمارا صدر لے جائیں‘‘۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پہلے اجلاس ہی میں دنیا بھر کو سبز پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانیوں کی عزت ا ور وقار کا اندازہ ہو چکا۔ وہ جان گئے ہیں کہ اس وقت پاکستان کا وزیر اعظم عمران خان ایک ایسا شخص ہے‘ جس کے ماضی اور حال پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ‘جس کی قابلیت دنیا کے تمام بڑے بڑے لیڈران سے کم نہیں ‘جو آکسفورڈ کا تعلیم یافتہ اور دنیائے کرکٹ کا ایک ایسا کھلاڑی ہے‘ جس نے اس کھیل کو تمام گھپلوں‘ امپائروں کی بے ایمانیوں سے پاک کرنے کیلئے غیر جانبدار امپائروں کا تصور دیا اور وہ ایک ایسا کھلاڑی اور دنیا کا ایک ایسا تسلیم شدہ سپورٹس مین ہے‘ جو دھوکہ اور فریب سے کسی کا حق مارنے کے سخت خلاف ہے‘ وہ اپنے ذریعے دنیا بھر میں کئے گئے معاملات میں کس طرح فریب کر سکتا ہے؟الغرض سبز پاسپورٹ کی عزت کا آغاز ہو چکا ‘ بستی بستے بستے بستی ہے ‘اس لیے قرضوں کی دلدل میں ڈوبے ہوئے اور کرپشن میں گردن تک دھنسے ہوئے ملک کو وہ مقام ‘جس کا وزیر اعظم عمران خان وعدہ کرتے چلے آئے ہیں‘ اس تک پہنچنے میں کچھ وقت تو لگے گا۔مجھے معروف گلوکار عارف لوہار کا دنیا ٹی وی کے مشہور ترین پروگرام” حسب ِحال‘‘ میں کہا گیا وہ فقرہ کبھی بھی نہیں بھولتا کہ جب وہ اپنے پروموٹر کی جانب سے مہیا کئے گئے ویزے پر کینیڈا جانے کیلئے یورپ پہنچے تو ائیر پورٹ پر امیگریشن اور کسٹم کے افسران کو جب بتایا کہ وہ پاکستان سے آیا ہے ‘تو انہوں نے جوش سے ہاتھ ملاتے ہوئے پوچھا ” عمران خان‘‘ اور اتنی تیزی سے میرے امیگریشن کے مراحل طے کئے کہ میں خوشی سے پھولا نہیں سما رہا تھا کہ عمران خان کے نام کی وجہ سے میرا ملک پاکستان‘ ہماری پہچان بن چکا ہے‘ لوگ ائیر پورٹ پر ہماری عزت کرنے لگے ہیں۔یہ کوئی کہانی نہیں ‘بلکہ جیسا کہ پہلے عرض کر چکا ہوں کہ مشہور لوک فنکار عارف لوہار کی آپ بیتی ہے‘ جو اس نے لاکھوں ناظرین کو ٹی وی پر سنائی‘ جیسے فرانس کے ڈیگال کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں‘ شیخ زید بن النہیان کے نام سے امارات دنیا بھر میں جانا اور پہچانا جاتا ہے‘ جمال عبد الناصر کا مصر‘اتاترک اور اردوان کا ترکی‘ مائوزے تنگ اور چو این لائی کا چین‘ سوئیکارنو کا انڈونیشیا‘ جارج واشنگٹن کا امریکہ‘ چرچل کا برطانیہ اور مہاتیر محمد کا ملائیشیا کو دنیا جانتی ہے۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے جب وزیر اعظم عمران خان‘ امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے تھے تو پاکستان کے کچھ میڈیا گروپس نے پاکستانیوں کے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کیلئے پہلے تو ہلکی ہلکی سرگوشیاں شروع کیں کہ عمران خان مسئلہ کشمیر حل کرنے کے بدلے میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا وعدہ کر کے آ رہا ہے۔ جب اپنے کہے گئے یہ فقرے ان کی حمایتی سیا سی جماعتوں نے اچکنے شروع کر دیئے تو پھر کہا گیا کہ کشمیر کا سودا تو مودی سے پہلے ہی ہو چکا اور یہ اس تسلسل سے کہا جانے لگا کہ لگتا تھا کہ ہٹلر اوّل کا گوئبلز قبر سے چیختا چلاتا ہوا نکل آیا ہے اور یہ راگ سیا سی نہیں‘ بلکہ مذہب کے نام سے سیا ست کرنے والی جماعت نے بھی راگ کی صورت میں الاپنا شروع کر دیا۔ یہ سب سنتے ہوئے ایسے لگتا تھا کہ کشمیر کے سودے کی کاپیاں ان کے سامنے پڑی ہوئی ہیں۔کل جب وزیر اعظم عمران خان امریکی ٹی وی کے اینکر کے کئے جانے والے سوال” کیا پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا ہے ؟‘‘ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے اس سے پوچھا کہ یہ آپ کو کس نے کہا ہے؟ یاد رکھئے گا کہ پاکستان کی اسرائیل کے بارے میں ایک نپی تلے رائے ا ور فیصلہ ہے اور یہ وہ حکم ہے‘ جو مجھے اور میری پوری قوم کو بانی ٔپاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے1947ء میں ہی دے دیا ہے کہ ” جب تک فلسطین کا مسئلہ فلسطینیوں کی مرضی کے مطا بق حل نہیں کیا جائے گا‘ اس وقت تک پاکستان ‘اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا‘‘۔وزیر اعظم عمران خان کا یہ دو ٹوک جواب سننے کے بعد ان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے الزامات دھرنے والے سیا سی اور مذہبی لیڈران کیلئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ ملکی مفاد اور عزت کو اپنی سیا ست کی نذر نہ کیا کریں۔ اپنی دشمنی عمران خان تک محدود رکھیں‘ اس ملک کے مفاد اور وقار سے نہیں۔ شاید ایسے ہی لوگوں کے بارے میں کہا گیا ہے ” ہوئے تم دوست جس کے‘ دشمن اس کا آسمان کیوں ہو‘‘۔اب ‘اس شخص کا کیا نام لیا جائے‘ جس نے ایک کہانی فلوٹ کی کہ پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر جب قرا ر داد پیش کی تو بھارت کے مقابلے میں جنرل اسمبلی میں پاکستان شکست کھا گیا اور اس سے پہلے سوشل میڈیا پر اس خبر کو وزیر اعظم عمران خان کیخلاف مختلف ناموں اور نا معلوم قسم کی تنظیموں کے ذریعے پھیلایا گیا اور اس کیلئے ایک دوسرے سے متضاد تعداد بتائی جاتی رہی ۔یہ سب بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی تراشی اور گردش کی جانے والی ففتھ جنریشن وار کی کہانیاں ہیں‘ جسے آج کی دنیا میں ہائبرڈ وار کہتے ہیں ۔اس قسم کے جھوٹی کہانیاں اس لئے پھیلائی گئیں‘ تاکہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے عزائم بھارت کے مکروہ جھوٹ کے خلاف لڑنے کی بجائے کمز ور پڑ جائیں۔اس قسم کی پوسٹ اورڈیوڈ فراگ کی تحریر پڑھتے ہوئے کسی ایک بھی پاکستانی نے یہ کیوں نہیں سوچا کہ اگر یہ سچ ہوتا تو بھارتی میڈیا نے تو آسمان سر پر اٹھا لینا تھا۔بھارت اور اس کی تمام ایجنسیوں اور دولت سے لدے ہوئے امریکہ میں مقیم بھارتیوں کو پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ کے باہر مظاہرہ کرنے کیلئے ماسوائے ایم کیو ایم‘ لندن کے اور کوئی بھی نہیں مل سکا۔ ہاں !یہ اطلاعات ضرور ہیں کہ امریکہ میں کچھ بھارتی ایم کیو ایم لندن کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی عمارت کے ایک چھوٹے سے کونے میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کیلئے کھڑے کیے گئے تھے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے دنیا بھر کو سبز پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانیوں کی عزت ا ور وقار کا اندازہ ہو چکا۔ وہ جان چکے کہ اس وقت پاکستان کا وزیر اعظم عمران خان ایک ایسا شخص ہے‘ جس کے ماضی اور حال پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ‘ بستی بستے بستے بستی ہے ‘ پاکستان کو وہ مقام ‘جس کا وزیر اعظم عمران خان وعدہ کرتے آئے ہیں‘ اس تک پہنچنے میں کچھ وقت تو لگے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Maulana Fazlur Rehman's movement against the Imran government went further
Previous Post مولانا فضل الرحمٰن کی عمران حکومت کے خلاف تحریک مزید آگے چلی گئی
Next Post پاکستان میں آج اہم ترین ملازمتوں کے مواقع
Top Jobs Alert in Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.