yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

شام کی ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی، عمان نے پہل کردی، متحدہ عرب امارات کی طرف سے جلد اعلان متوقع

MH Kazmi October 5, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) عمان نے شام میں اپنا سفیر دوبارہ مقرر کرنےکا اعلان کر دیا۔ اس طرح 2012ء سے شامی دارالحکومت دمشق میں اپنے سفارتی مشن بند کر دینے والی خلیجی ریاستوں میں عمان پہلی ریاست ہے جس نے اپنا سفیر دوبارہ متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمان ان چند خلیجی عرب ریاستوں میں سے ایک ہے جس نے 2011 ء کی بغاوت کے بعد اور امریکا اور دیگر خلیجی ریاستوں کے غیر معمولی دباؤ کے باوجود صدر بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ 2012ء میں دمشق میں قائم خلیجی سفارتی مشن کے دفاتر پر حکومتی حملوں کے بعد احتجاج کے طور پر تمام خلیجی ممالک نے اپنے سفارتی مشن بند کر دیے تھے۔ اتوار کو شامی وزیر خارجہ نے عمان کے سفیر ترک بن محمود البوسعیدی کی اسناد قبول کرتے ہوئے انہیں آئندہ مارچ سے شاہی فرمان کے ساتھ عمان کے سفیر کے طور پر دمشق میں ان کی تعیناتی کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ شامی تنازعے میں حکومت نواز فورسز کی فتوحات کے بعد چند عرب ریاستیں دمشق کے ساتھ صلح کی خواہاں ہیں۔ اس کا مقصد شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش ہے۔ خاص طور سے غیر عرب ریاستوں ترکی اور ایران کے مقابلے میں جو شامی صدر بشار الاسد کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں۔ عمان کے سلطان ھیشم بن طارق بن تیمور آل سعید نے جنوری میں اقتدار سنبھالتے وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھیں گے اور بحرین کی طرح، ہر جگہ اپنا سفارت خانہ کھلاُ رکھیں گے۔ متحدہ عرب امارات نے دمشق میں 2018ء میں اپنا مشن دوبارہ کھولتے ہوئے بشارالاسد کو سفارتی فروغ دینے کی کوشش کی تھی اور وہاں اپنا ایک ”چارج ڈے فیئر‘‘ مقرر کیا تھا۔
امریکا نے نئی پابندیاں عائد کیں جن کا مقصد اسد کی حکومت کے لیے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے کو روکنا ہے اور ساتھ ہی انتباہ بھی کیا کہ جو بھی دمشق کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے اُسے بھی بلیک لسٹ کر دیے جانے کے خطرات کا سامنا ہے۔

دمشق حکومت کے ساتھ صلح

شامی تنازعے میں حکومت نواز فورسز کی فتوحات کے بعد چند عرب ریاستیں دمشق کے ساتھ صلح کی خواہاں ہیں۔ اس کا مقصد شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش ہے۔ خاص طور سے غیر عرب ریاستوں ترکی اور ایران کے مقابلے میں جو شامی صدر بشار الاسد کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں۔ عمان کے سلطان ھیشم بن طارق بن تیمور آل سعید نے جنوری میں اقتدار سنبھالتے وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھیں گے اور بحرین کی طرح، ہر جگہ اپنا سفارت خانہ کھلاُ رکھیں گے۔ متحدہ عرب امارات نے دمشق میں 2018ء میں اپنا مشن دوبارہ کھولتے ہوئے بشارالاسد کو سفارتی فروغ دینے کی کوشش کی تھی اور وہاں اپنا ایک ”چارج ڈے فیئر‘‘ مقرر کیا تھا۔

باغیوں کی پشت پناہی

متحدہ عرب امارات باغیوں کی حمایت کرنے والی متعدد علاقائی ریاستوں میں شامل تھی، اگرچہ اس کا کردارسعودی عرب اور قطر کے مقابلے میں کم نمایاں تھا۔ یہ دونوں عرب ریاستیں اب بھی دمشق کے ساتھ تعلقات کی دوبارہ بحالی کے معاملے کو روکے ہوئے ہیں۔ کویت نے کہا ہے کہ وہ دمشق میں اپنا مشن دوبارہ اس شرط پر کھولے گا کہ اس بارے میں عرب میں میں باقائدہ ایک معاہدہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ عرب لیگ نے 2011ء میں شام کی رکنیت ختم کر دینے کا اعلان کیا تھا۔
دریں اثناء بشار الاسد نے ایران اور روس کے ساتھ ساتھ ریاض اور ابو ظہبی کے دشمن، ایرانی حمایت یافتہ شیعہ مسلم گروپ حزب اللہ کے تعاون اور مدد سے شام کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے-

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post افغان صدر کا دورہ قطر، طالبان کےساتھ ملاقات نہیں کرینگے،طالبان ہمارے اور ہم طالبان کے ہیں، معروف اسلای سکالر
Next Post صدر مملکت عارف علوی کا دورہ کویت، شیخ صباح کے انتقال پر تعزیت

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.