yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

عجیب حال ہے دل کا

Yes 2 Webmaster March 23, 2015March 23, 2015 1 min read
Iqbal Shaheen
Share this:
Iqbal Shaheen
Iqbal Shaheen

تحریر : ممتازملک۔ پیرس
جانے کتنی بار واہگہ بارڈر کی پرچم اترائی کی تقریب دیکھ چکی ہوں لیکن ہر بار اس میں جا کر ایک نیا جوش اور ولولہ محسوس ہوتا ہے۔ یہ تقریب کبھی بھی مجھے پرانی نہیں لگی ہر بار آنکھ کیا سوچ کر نم ہوتی ہے خدا جانے۔ بنا کسی عمر کی تخصیص کے ہر ایک کے لہو کو گرما جاتی ہے یہ تقریب۔ آج بھی ٹیلیویژن پر یہ تقریب دیکھتے ہوئے یہ ہی حال تھا۔ عجیب حالت ہوتی ہے دل کی جسے لفظوں میں بیان کرنے سے ہمیشہ ہی قاصر رہتی ہوں۔

شاید ان جاں بلب عاشقوں کے تصور سے کہ جنہوں نے اپنی ساسنسیں رب کعبہ سی ضد کر کےاس سرحد کو چومنے کے لیئے ملک الموت سے بھی ادھار مانگ لی تھیں۔ آخری سجدہ اس سرزمین کی مٹی کو چوم کر کرنے کے لیئے۔ یہ کیا اور کیسی دیوانگی ہو گی کہ دو سو کا قافلہ لیکر چلنے والے بھی دم آخر فقط دو یہاں پہنچے اور ایک نے دوسرے کی آنکھوں کے سامنے اس مٹی کو چوما سجدہ کیا اور جان جان آفرین کے سپرد کر دی ۔ خدایا وہ ارواح عاشقان وطن وہ ارواح مقدسہ جو اسی سرحد پر کھڑی رہ گئیں کہ کوئی ناپاک نظر اس کی جانب نہ اٹھا سکے۔ انہی کی عرش کو ہلاتی دعائیں اور صدائیں ہی تو ہیں جو ہر آفت کو اس سے ٹکرا کے واپس پلٹنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

Wagah Border
Wagah Border

ہم اپنے پڑوسی نہیں بدل سکتے لیکن اہم اپنے پڑوسیوں کو اپنے عمل سے یہ ضرور بتا سکتے ہیں کہ تمہارے ہر ستم نے ہمیں ایک قدم اور آگے کی جانب دھکیلا ہے یہ ہمیں پیچھے کبھی نہیں لڑھکا سکے۔ تو جب تمہاری دوشمنی ہمیں آگے ہی جانے پر مجبور کرتی ہے تو کیوں نہ ایک دوسرے کو اپنی مرضی اور وقار کیساتھ جینے کی اجازت دیکر اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا جائے۔ جسے خود ہم پڑوسیوں کے بیچ فساد کا بیج بونے والے بھی تسلیم کرتے ہیں اور بارہا کرتے ہیں کہ اگر اس خطے کے ان دو ممالک میں دوستی یا امن ہو گیا تو ان جیسی ذہین قوم پوری دنیا میں کہیں نہیں ملے گی۔ پھر وقتی فوائد کے لالچ میں ہم اپنے ابدی فوائد کو کس طرح پس پشت ڈال دیتے ہیں ۔ یہ کام سیاستدانون نے تو کیاخوب ہی کیا ہے جس کا دل چاہتا ہے اپنے ذاتی فائدے کے لیئے کوئی بھی قانون بنوا لیتا ہے یا مٹوا دیتا ہے۔ ان دو ممالک کی سادگی کیساتھ یہ جذباتی مذاق ہوتا رہیگا۔ جب تک ان ممالک کی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود اپنے ہاتھوں میں نہیں لیتے اور سچ اور انصاف کی باتوں پر ساتھ دینے کے لیئے اٹھ کھڑے نہیں ہوتے۔

پچیس سال تک سری لنکا میں خانہ جنگی کروانے والے بھی ان کی ہمتوں اور ثابت قدمی کے سامنے ریت کا ڈھیر ہی ثابت ہوئے ۔ ہم بھی اپنی لاشیں اٹھاتے اٹھاتے آج چودہ سال پورے کر رہے ہیں۔ ہم میں بہت سی کمیاں اور خامیاں بھی ہیں اور کمزوریاں بھی ہیں لیکن ہماری ایک خوبی ان سب باتوں پر حاوی ہو جاتی ہے وہ یہ کہ ہم گرتے ہیں ، روتے ہیں ، چلاتے ہیں لیکن پھر جلد ہی کپڑے جھاڑ کر نئے عزم سے میدان عمل میں کود پڑتے ہیں ۔ نہیں یقین تو دیکھیئے ہمارے شہیدوں کے اہل خانہ کے چہروں کو ، دیکھئیے سانحہ پشاور کے گھر والوں کی صورتوں کو۔ جواب خود بخود مل جائے گا ۔ بس ضرورت ہے تو اپنی راہوں کی صحیح سمت متعین کرنے کی۔
پلٹنا چھپٹنا چھپٹ کر پلٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

Mumtaz Malik
Mumtaz Malik

تحریر : ممتازملک۔ پیرس

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Ayaz Sadiq
Previous Post پاکستانی نژاد پارلیمنٹیرنیز ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں: ایاز صادق
Next Post برطانیہ کو دیئے گئے ثبوت ملک دشمنی کی ہیں تو اعتراض نہیں: الطاف حسین
Altaf Hussain

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.