yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مقبوضہ کشمیر، احتجاج مسلسل 5 ویں ماہ میں داخل، بھارت کا مزید مہلک ہتھیار استعمال کرنے پر غور

MH Kazmi November 9, 2016 1 min read
Occupied Kashmir, protests continued in the 5th month, consider using more lethal weapons to India
Share this:
Occupied Kashmir, protests continued in the 5th month, consider using more lethal weapons to India
Occupied Kashmir, protests continued in the 5th month, consider using more lethal weapons to India

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں جاری عوامی احتجاجی تحریک اور ہڑتال 5 ویں ماہ میں داخل ہوگئی ہے اور موجودہ احتجاجی تحریک نے دنیاکی تاریخ میں دوسری سب سے طویل ہڑتال کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بارڈر سیکیورٹی فورس، پولیس اور بھارتی وزارت داخلہ کے کئی اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کے بعد بصارت کے بعد سماعت چھیننے والے نئے مہلک ہتھیاروں کی ایک فہرست تیار کی ہے تاکہ علاقے میں جاری احتجاجی مظاہروں پر قابو پایا جاسکے۔ دریں اثنا حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک اور سید علی گیلانی نے تاجروں اور مقامی سیاستدانوں سے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف احتجاج جاری رکھنے کے لیے حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق4ماہ کے دوران کاروباری ادارے بند رہے اورنجی وسرکاری دفاترمیں مکمل طور ویرانی چھائی رہی۔ 8جولائی کوحزب کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد ان کے قتل کے خلاف وادی کے طول وعرض میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔قابض انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کے لیے مسلسل55روز تک کرفیو نافذ رکھاجبکہ اس کے بعد بھی بیشتر علاقوں میں کرفیو جاری رہا۔4ماہ میں112 کشمیری شہید اور16ہزار افرادکو زخمی کیاگیا۔بھارتی فورسز اور پولیس کی طرف سے چلائے گئے پیلٹ کے چھروں سے ایک ہزار نوجوانوں کی بصارت چلی گئی۔

آزادی پسند جماعتوں کی طرف سے احتجاجی پروگرام جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،120دن گزرنے کے بعد بھی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ بھارتی پولیس اور فورسز نے چھاپوں کے دوران 10ہزار نوجوان گرفتار کرلیے جبکہ مکانوں کی توڑ پھوڑ اور مکینوں پر تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ 2008میں امرناتھ بورڈ کواراضی دینے کے خلاف3ماہ تک ہڑتال رہی اور اس دوران قریب65شہری شہید ہوئے۔2009 میں شوپیان میں2خواتین کی اجتماعی بے حرمتی اور قتل کے بعد سرینگر میں 20روز جبکہ شوپیاں ضلع میں قریب40روز تک ہڑتال رہی۔ 2010میں 100دنوں تک ہڑتال رہی اوراحتجاجی مظاہرہوئے جبکہ120کے قریب شہری قتل کیے گئے تھے، فلسطین میں 1936سے1939تک فلسطینی اورعرب عوام کی طرف سے برطانوی نوآبادیاتی نظام کے خلاف تحریک کے دوران مسلسل6ماہ تک احتجاج اور ہڑتال کی گئی اور برطانیہ سے مکمل آزادی کا مطالبہ کیا گیا۔

بھارت میں بھی تحریک آزادی کے دوران طویل ایجی ٹیشن اور ہڑتالوںکا دور چلا تاہم اس دوران مسلسل ہڑتال کی مثال تاریخ کی کتابوں میں نہیں ملتی۔تاہم موجودہ احتجاجی تحریک اور ہڑتال میں مشترکہ حریت قیادت کی نظر بندی کے باوجود احتجاجی پروگرام پر عملدر آمد جاری رہاجس کی وجہ سے4ماہ گزر جانے کے باوجود ہڑتال میں ایک دن کی بھی ڈھیل نہیں دی گئی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پاوا شیل سے متوقع نتائج حاصل نہ ہونے کے بعدبھارتی فورسز نے مزیں مہلک ہتھیار استعمال کرنے پر غور شروع کردیا جن کے ذریعے مظاہرین کی سماعت بھی چھینی جا سکے گی بھارتی حکام نے خطرناک ہتھیاروں کی فہرست تیار کی ہے تاکہ مظاہرین کوموثرطور پر روکا جاسکے۔ سب سے طاقتور ہتھیار ہے جو پریشان کرنے والی اورخوفناک آواز پیدا کرتی ہے جو مظاہرین کو ایک محدود حد سے آگے نہیں بڑھنے دیتیہے اور اس آواز سے لوگ بہرے ہوسکتے ہیں۔

ایک ایسا آلہ ہے جس سے بنکر میں بیٹھے اہلکارخود کو ظاہر کیے بغیرہی لوگوں کی نقل و حرکت پر نظررکھ سکتے ہیں جبکہایک ایسی لاٹھی ہے جومظاہرین کودور رکھنے کے لیے ہائی وولٹیج الیکٹرک کرنٹ فراہم کرتی ہے اور چنگاریاں نکالتی ہے جس سے بندہ ہمیشہ کے لیے ناکارہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی نظر بندی اور قید سے رہائی کے بعد حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے سرینگر میں سید علی گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات میں تاجروں کے نمائندے اور مقامی سیاستدان بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر مقبوضہ وادی میں 122 دن سے نہتے کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی مظالم کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں بھارتی حکومت کے خلاف جاری احتجاجی مہم کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Trump's success will not change policy in Pakistan, US
Previous Post ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان سے متعلق پالیسی میں تبدیل نہیں ہوگی، امریکا
Next Post برطانیہ سمیت یورپ میں ’ہفتہ کشمیر‘ کے نام سے تقریبات شروع
UK celebrating the name "Kashmir week in Europe, including

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.