yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مزید تعیناتی

Yes 2 Webmaster January 28, 2016 1 min read
Indian Army
Share this:
Indian Army
Indian Army

تحریر : ممتاز حیدر
چھبیس جنوری انیس سو پچاس میں بھارتی پارلیمنٹ نے برطانوی راج سے آزادی کے بعد آئین ہند کو حتمی شکل دے دی۔ یوں ہندوستان دنیا کے نقشے پر پہلی مرتبہ جمہوری ملک کے طور پر سامنے آیا۔ اس دن کوبھارت میں سرکاری سطح پر پورے جوش خروش سے یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتاہے جبکہ مقبوضہ جموں کشمیر اور پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری اسے یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ بھارت ایک طرف جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے لیکن دوسری جانب وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق یعنی حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کرتا آرہا ہے۔ بھارتی جمہوریت کے پیروکاروں نے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو صرف اس لئے شہید کیا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔ نئی دلی کے حکمران بندوق کی نوک پر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں اور ان حالات میں بھارت کا یوم جمہوریہ دراصل جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے بل پر دبانے کی بھارتی پالیسی نے دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا اسکا دعویٰ بے بنیاد ثابت کر دیا ہے۔ کشمیریوں کو بھارت یا اسکے یوم جمہوریہ سے کوئی عناد نہیں لیکن اس نے تمام جمہوری اصولوں کو بری طرح سے پامال کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر طاقت کے بل پر قبضہ کر رکھا ہے۔ کشمیری 26 جنوری کو اپنی ہڑتال اور احتجاج کے ذریعے عالمی برادری کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

کشمیریوں کی جانب سے ہر سال بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں۔جس کا مقصد عالمی برادری کو باور کرانا ہے کہ بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ مکمل طور پر گمراہ کن ہے کیونکہ وہ کشمیریوںکو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کررہا ہے۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی اور مظاہرے کئے گئے۔ بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے تمام بڑے شہروں اور قصبوںمیں جگہ جگہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے، مقبوضہ کشمیر کے اہم شہروں اور بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف احتجاج کیلئے سیاہ جھنڈے لہرائے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران فرضی جھڑپ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع بانڈی پورہ یں پاکستانی جھنڈے لہرائے۔

امسال کشمیریوں کی طرف سے یوم سیاہ منانے کے ایک دن بعد ہی بھارتی وزیراعظم مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھیجنے کی منظوری دے دی۔ سیکولر اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے مزید فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ 17 میں سے 5 انڈین ریزرو بٹالینز مقبوضہ کشمیر میں، 4 چھتیس گڑھ میں، 3 جھارکھنڈ میں، 3 اڑیسہ میں اور 2 بٹالینز مہاراشٹر میں تعینات کی جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 بٹالینز کی تعیناتی کے لئے وادی کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو 60 فیصد نوکریاں فراہم کی جائیں گی جنہیں کانسٹیبلز اور کلاس فور پر تعینات کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں کو کچلنے کے لئے بھرتیاں سکیورٹی ریلیٹڈ ایکسپنڈیچر سکیم کے تحت کی جائیں گی۔ بھارت نے انڈین ریزرو بٹالینز کی سکیم کا قانون 1971ء میں نافذ کیا تھا جس کے تحت بھارت اب تک 153 بٹالینز کو مختلف علاقوں میں تعینات کر چکا ہے جن میں سے بڑی تعداد مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں تعینات ہے۔ کشمیر میں اس وقت بھی 7 لاکھ کے قریب بھارتی فوج تعینات ہے جو گزشتہ 60 برسوں سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔دنیا بھر میں ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔یکجہتی کشمیر ڈے سے چند دن قبل بھارتی فوج کی مزید تعیناتی سے اس سال مزید جوش و جذبے سے کشمیر ڈے منایا جائے گا۔جماعة الدعوة پاکستان مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یکم فروری سے 5فروری تک یکجہتی کشمیر مہم چلائے گی۔تین اور چار فروری کو مختلف شہروں میں یکجہتی کشمیر سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔

پانچ فروری کو ملک بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹر پر کشمیر کارواں کا انعقاد کیا جائے گا۔کشمیریوں کی تحریک آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ڈاکو منٹریز اور ترانے تیار کئے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی بھرپور مہم چلائی جائے گی۔تمام شہروں کے چوکوں و چوراہوں میں کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ گاڑیوں کے خصوصی فلوٹس تیار کئے جائیں گے۔حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے اس کے بغیر پاکستان ہمیشہ خطرات سے دو چار رہا ہے۔ ہم مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔

مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے پاکستانی قوم 5فروی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ پروگراموں میں بھر پور انداز سے شریک ہو’ تا کہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔پاکستان کی سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر نے دفتر خارجہ کو ہر چھ ماہ میں مسئلہ کشمیر پر بریفنگ کی ہدایت کردی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی میں سینٹ کو بھی نمائندگی کی سفارشات پیش کی گئی جبکہ کشمیر کی ریاستی دنوں کی تقریبات منعقد نہ کروانے پر وزیر امور کشمیر کی سرزنش کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ چاروں صوبوں کے تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر منا کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر کشمیر سے متعلق 23 قراردادوں پر بحث کرنے کے لئے فارن آفس کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

کمیٹی کااجلاس سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی سربراہی میں ہوا جس میں وزیر امور کشمیر نے بریفنگ دی کہ انہوں نے کشمیر سے متعلق کئی دنوں کی تقریبات کی قومی سطح پر منایا جس پر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ابھی کشمیر سے متعلق کئی دن ہیں جن کو نہیں منایا جاتا پانچ فروری کو پاکستان کی سطح پر منایا جائے تاکہ پاکستان کے عوام کو مسئلہ سے آگاہی حاصل ہو وزیراعظم پاکستان نے کئی اجلاسوں میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا لیکن فارن آفس نے اس پر کوئی فالو اپ نہیں دیا فارن آفس کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ ہر چھ ماہ بعد مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی جس کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن ہیں اس میں سینٹ کو بھی نمائندگی دی جائے اس سے کمیٹی کے وقار میں اضافہ ہوگا اور مسئلہ کشمیر پر اچھی طرح بحث ہوسکے گی۔

جب تک کشمیر کامسئلہ حل نہیں ہوتا امن قائم نہیں ہوسکتا آج ہمیں ہر چیز کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے لیکن پاکستان حکومت کوئی آواز نہیں اٹھا رہی مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردایں ہیں لیکن پاکستان کا کوئی بھی سفارتخانہ اس حوالے سے فعال کردار ادا نہیں کررہا ہے ۔ بھارتی افواج نے کشمیریوں کا جو قتل عام کیا وہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بھارت محض فوجی طاقت اور جبر کے بل پر جموں کشمیر پر قابض ہے۔

ایک جانب قتل عام کے یہ واقعات بھارتی جبر کا ثبوت ہیں اور دوسری جانب یہ واقعات کشمیریوں کی صبر و استقامت، آزادی کیلئے اْن کے جوش و جذبے اور قربانیاں دینے کے ولولے کے عکاس ہیں۔عالمی اداروں کی دوہری پالیسی بھی عیاں ہوتی ہے جنہوں نے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر منافقانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ کشمیری حریت رہنمائوں نے بھارت کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ جب تک بھارت کا ایک بھی سپاہی اس ریاست میں موجود ہے کشمیریوں کی آزادی کے لئے جدوجہد ہر قیمت پر اور ہر صورت میں جاری و ساری رہے گی۔

تحریر : ممتاز حیدر
برائے رابطہ:03349755107

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Akram Bajwa with Rehman Malik
Previous Post پی پی پی کے سینئر رانما سینیٹر رحمان ملک ایک روزہ دورہ پر ویانا پہنچ گے
Next Post کولمبیا میں زکا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، گرین الرٹ جاری

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.