yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مقبوضہ کشمیر پر قابض فوج کی دہشت گردی، مزید 2 نوجوان شہید کردیے

MH Kazmi August 18, 2017 1 min read
Occupational army terrorism on occupied Kashmir, 2 more young martyrs
Share this:

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

Occupational army terrorism on occupied Kashmir, 2 more young martyrs
Occupational army terrorism on occupied Kashmir, 2 more young martyrs

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گریز میں بیم نالہ کے قریب ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں بھارتی فوج کا اپریشن جاری تھا۔ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان ایوب للہاری کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ نوجوان کو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعروں کی گونج میں ضلع پلوامہ کے علاقے للہار میں آبائی قبرستان سپردخاک کیا گیا۔

دوسری جانب نوجوان کی شہادت پر پلوامہ، کاکہ پورہ، پامپور اور دیگر علاقوں میں جمعرات کومکمل ہڑتال کی گئی۔ تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ حالیہ دنوں میں زخمی ہونیوالے 2 بھارتی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک اہلکار14گست کو ضلع بڈگام میں دستی بم کے دھماکے میں زخمی ہواتھا جو سری نگر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ 7 گست کو زخمی ہونے والا حوالدار نریندر سنگھ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی کے حریت رہنما شفیع ریشی اور دیگر تاجروں اورشہریوں کی رہائش گاہوں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ اس سے قبل این آئی اے حریت رہنماؤں الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، ایاز اکبر، راجا معراج الدین اور شاہد الاسلام کو بھی جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے جرم میں بے بنیاد الزامات ملوث کرکے گرفتار کرچکی ہے۔ این آئی اے کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے اور اس کے ذریعے کشمیری حریت قیادت کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

دختران ملت نے تنظیم کی محبوس صدر آسیہ اندرابی پر جیل میں استھما (دمے)کا شدید دورہ پڑنے کا انکشاف کرتے ہوئے اْن کی حالت نازک بتائی ہے۔ دریں اثنا امریکا کی طرف سے عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے پر مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ملا لا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

کشمیر کی مخلوط حکومت میں شامل قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارت کے موقف کی تائید ہے۔ بی جی پی کی قیادت نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے کشمیر کے باغی نوجوانوں کی آنکھیں کھل جانا چاہئیں ۔دوسری جانب وادی میں سرگرم عسکری تنظیموں جن میں خود حزب المجاہدین بھی شامل ہے اور استصواب رائے کا مطالبہ کرنے والی کشمیری سیاسی جماعتوں نے امریکی محکمہ خارجہ کے فیصلے پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ فیصلہ بھارت کو خوش کرنے کے لیے کیا ہے۔

حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ ان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جو عسکری تنظیمیں ہیں ان کا وجود کشمیر کے مسئلے سے جڑا ہوا ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ کوئی عالمی دہشت گرد تنظیمیں نہیں ہیں جوکشمیرسے باہرکسی کو ہدف بنارہی ہوں یا بے گناہوں کا قتل کررہی ہوں، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اورہم چاہتے ہیںاس کا حل بین الاقوامی سطح پرکیے گئے وعدوں اور یقین دہانیوں کے مطابق ڈھونڈ لیا جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The second attack of the terrorists was foiled in Spain
Previous Post اسپین میں دہشت گردوں کا دوسرا حملہ ناکام بنادیا گیا
Next Post شمالی کوریا تنازع، عسکری کارروائی ہولناک ثابت ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ
North Korea dispute, military action may prove horrible, UN

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.