yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

فرما نبردار گدھے ۔۔۔۔۔۔عوام

Yes 2 Webmaster March 21, 2015March 21, 2015 1 min read
Society
Share this:
Society
Society

تحریر :منشاء فریدی
سماج کی سوچ پر چلوں کہ سماج کیلئے کوئی مثبت فکر عام کرنے کا مشن جاری رکھوں جس پر کہ معاشرہ اپنی سمت کا تعین کر سکے ۔۔۔؟ لیکن یہ تو وہی کام ہے جو برسوں سے جاری ہے۔۔۔ جس کے تحت میری کوشش رہی ہے کہ اجتماعی شعور جاگ پڑے ۔۔۔۔۔ اس بیداری میں ہر وہ منافقت اپنی موت آپ مر جائے جو معاشرتی بگاڑ کا باعث ہے ۔۔۔۔۔ یہی انتشار اور سوچوں میں خلل ہی ہے جو امن کے گھر کو مستقل جنگ میں تبدیل کیے ہوئے ہے۔
بقول شاعر : ” خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے ”

اب یہ درد جو شاعر کے دل میں تھا میرے قلب و جگر میں مستقل بنیادوں پر گھر کر چکا ہے کہ لوگ بیچارے بطور گدھا ” بارداری” کے کام آرہے ہیں اور خوبصورت انداز میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں ۔۔۔ مجال ہے کہ یہ گدھے اطاعت سے انکار کریں ۔۔۔ ۔۔ ان کے فرائض میں شامل عجز و انکساری کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی ۔۔۔۔! اسی سبب یہ لوگ بڑے بڑے ذاتی مفادات حاصل کرتے ہیں ۔۔۔۔ ان کے مفادات بھی کیا مفادات ہیں ۔۔۔ ؟ اپنے اپنے گھر کے سامنے والی نالی کی صفائی محض ان لوگوں کے مفادات اور خواب ہیں ۔۔ جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتے ۔۔۔ اسی تعبیر کیلئے یہ بیچارے خواب در خواب دیکھتے رہتے ہیں ۔۔۔ یعنی ۔۔۔ خواب دیکھنا بھی ان کے نزدیک بہت بڑ کار نامہ ہے ۔۔۔ با قیوں کو تو یہ بھی نصیب نہیں ۔۔۔ کہ ۔۔۔ و ہ کوئی ایسا خواب دیکھ سکیں ۔۔۔ جس میں ان گدھوں کو دو وقت کا چارہ نصیب ہو ۔۔۔ میرا مقصد یہ ہر گز نہیں کہ پاکستانی عوام کی تذلیل و تحقیر ہو ۔۔۔ یہ تنقید ہے ۔۔۔ جو ایسے نظام پر کی جارہی ہے ۔۔ جس میں غریب پر عرصہ حیات تنگ ہے ۔۔۔ اسے جینے کا حق نہیں دیا جا رہا۔

اور نہ ہی وہ زندگی کا حق چھین سکتا ہے یہاں کا طاقتور طبقہ غاصب کی شکل اختیار کر چکا ہے اور بھیڑ یے کے روپ میں کمزور اور نحیف ور لاغر جانوروں کا شکار کر کے ۔۔۔ اسے چیر پھاڑ کھا رہا ہے اس کے باجود بھی یہ کمزور جانور نما انسان ( فر مانبردارگدھا ) بغاوت پر آمادہ نہیں ہو رہا ۔۔۔ شاید اس کی نفسیات میں خوف گھر کر چکا ہے ۔۔۔ ورنہ خوف ایک بے وجود سے احساس کا نام ہے ۔۔۔ یہ نہ ہی کسی کو کو ئی نقصان پہنچا سکتا ہے ۔۔۔ اور ۔۔۔۔ نہ ہی کوئی فائدہ ۔۔۔۔! تو پھر اس امید پر کہ کسی غاصب طاقت کے خلاف آواز بغاوت کوئی نقصان کا باعث بنے گی ۔ اپنے اندر احساس بیداری پیدا نہ کرنا میرے تجربات و مشاہدات اور نظریات کی روشنی میں احساس بزدلی ہے ۔۔۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ طاقتور طبقہ کبھی نہیں چاہے گا کہ کمزور لوگ یعنی جو اس کیلئے زندگی کا سامان ہیں شعوری سطح پر ترقی کے مدارج طے کریں ۔ ۔۔۔! تعجب ہے جا گیر داروں پر ۔۔۔جو ۔۔۔ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ۔۔۔ خدائی وسائل ان کے قبضہ ٔ قدرت میں ہیں ۔۔۔جبکہ۔۔۔ ان کی قدرت کا کوئی وجود ہی نہیں ۔۔۔ ان کی اپنی سانسیں جسم اور روح ان کی قدرت وطاقت میں نہیں ہیں ۔۔۔ خاک کوئی دعویٰ کریں گے ۔۔۔ ؟ اس طرح کہ کھوکھلے دعوے اس وقت جھٹلائے جائیں گے ۔۔۔ جب بار برداری کیلئے کام آنے والے جانور ( گدھے) اپنے احساس اور فکر سے ”خوف” نام کا عنصر نکال دیں گے ۔۔۔!

دوستو ں کا کہنا ہے کہ منشاء فریدی صاحب اپنے کالموں میں منطقی استدلال کی بجائے حالت حاضرہ یا ان مو ضوعات پر لکھو جس سے خاطر خواہ نتائج اخذ ہوں ،، ان دلائل پر میرا جواب محض یہ ہوتا ہے کہ یار ! حالات حاضرہ پر تو لکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں ۔۔۔ اب آپ کالم ہٰذا کو دیکھ لیں ۔۔۔ اس میں بھلا وہ کون سی بات ہے ۔۔۔جو ۔۔۔یہ ثابت کرے کہ یہ مضمون / کالم حالات حضرہ سے ہٹ کر ہے ۔۔۔ٰ! حالات حاضرہ کی روشنی میں نظر آرہا ہے کہ بے چارے عوام فر مانبردار گدھے ہی تو ہیں جو ساری زندگی بار برداری کے طور پر ہی استعمال ہوتے ہیں۔ اب اگر یہی احساس غلامی اسی طرح ان بے چارے گدھوں کے دلوں اور احساس میں رہا تو کیا ممکن ہے کہ تبدیلی احساس ہو؟ نسل نو اس ضمن میں اپنا اپنا فریضہ سر انجام دے رہی ہے لیکن گزشتہ ذہن سازی ہے۔ کہ بدلنے کا نام نہیں لے رہی اب ان کیلئے ” فر مانبردار گدھے” کی اصلاح ہی سوفیصد درست ہے۔ بے چارے عوام جو ہوئے۔!

Mansha Faridi
Mansha Faridi

تحریر :منشاء فریدی
0333-6493054

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Model Town Tragedy
Previous Post روتی تصویر
Next Post پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے پاک پریس کلب فرانس کے صدر چوہدری شبیر بھدر کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
زاہد خا ن صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.