yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایٹمی دوڑ، اور پاکستان کا مثبت کردار

F A Farooqi August 23, 2016 1 min read
Nuclear Arms Race
Share this:
Nuclear Arms Race
Nuclear Arms Race

تحریر : رانا اعجاز حسین
دنیا بھر کی ایٹمی قوتوں کے درمیان جاری جوہری دوڑ وسائل کے ضیاع کے ساتھ ساتھ موسمی تغیرات اور انسانی جانوں کے لئے لاتعداد بیماریوں کا موجب بن رہی ہے۔ ان ہی جیسے حالات کے پیش نظر پاکستان نے مثبت و مثالی کردار ادا کرتے ہوئے بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کے مذید تجربے نہ کرنے کے دو طرفہ انتظامی معاہدے کی پیشکش کی ہے، جس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ ایٹمی تجربے نہ کرنے کی پیشکش خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں ہے ،معاہدے سے ہتھیاروں کی دوڑ پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ اس تجویز سے اعتمادسازی کے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔ ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں پاکستان کا یہ اٹل موقف ہے کہ وہ کم از کم ڈیٹرنس کا قائل ہے جو اس کے دفاع کے لئے ناگزیر ہے اس کی ترجیح یہ ہے کہ ملک کی معاشی حالت کو بہتر اور مضبوط بنایا جائے پاکستان کے عوام کو غربت سے نجات دلائی جائے ملک سے ناخواندگی کا خاتمہ کیا جائے تمام شہریوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور انہیں پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایٹم بم کے نقصانات اور تابکاری مضرات کے پیش نظر پوری دنیا 29 اگست کادن ایٹم بم اورایٹمی تجربات کیخلاف عالمی دن کے طور پر مناتی ہے ۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کروانا ہے کہ کئی دہائیوں سے ہونے والے جوہری تجربات نے لوگوں اور ماحول کو کتنا نقصان پہنچایا۔ایٹمی تجربات کیخلاف عالمی دن منائے جانے کی تجویز قازقستان نے پیش کی تھی کیونکہ سویت یونین نے سولہ جولائی انیس سو پینتالیس کو اس سرزمین پرایٹمی ہتھیار کا جب پہلا ٹسٹ تب سے انسانیت سوزی کا ایک ایسا عمل شروع ہوگیا جس نے چند دنوں کے بعد چھ اگست انیس سو پینتالیس کو ہیروشیما میں لاکھوں انسانوں کو نگل لیا۔ انسانی جانوں کے لئے دہشت کی علامت اور مہلک ترین ہونے کے باوجود، ایٹمی طاقتیں ناصرف اپنے ان ہتھیاروں کو تلف کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں بلکہ وہ اس کی شدت میں اضافہ کرکے ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔ دنیا کے 90 فیصد سے زائد نیوکلیئر ہتھیاروں کے مالک صرف دو بڑے ملک ہیں جن میں 7500 کے ساتھ روس اور 7200 کے ساتھ امریکہ شامل ہیں۔

USA Nuclear Arms
USA Nuclear Arms

ایک اندازے کے مطابق دنیا میں آج بھی 10292 نیوکلیئر وار ہیڈ مختلف عسکری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال میں ہیں۔ انٹرنیشنل آرمڈ کنٹرول ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق 46 فیصد یعنی 4717 نیوکلیئر وارہیڈ امریکہ نے اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نصب کر رکھے ہیں جبکہ 44 فیصد یعنی 4520 کے ساتھ روس دوسرے ،3 فیصد یعنی 300 کے ساتھ فرانس تیسرے ،2 فیصد یعنی 250 کے ساتھ چین چوتھے اور 2 ہی فیصد یعنی 225 کے ساتھ برطانیہ پانچویں ، جبکہ پاکستان 110کے ساتھ چھٹے، بھارت 100 کے ساتھ ساتویں، اسرائیل 80 کے ساتھ آٹھویں اور جنوبی کوریا 10 کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا میں 8 ایٹمی قوتیں ہیں تاہم اسرائیل نے کوئی ایٹمی تجربہ تو نہیں کیا لیکن وہ بھی بھرپور ایٹمی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا آٹھواں ملک ہے۔عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کی بڑھتی ہوتی تعدادکو روکنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے جو کہ ناکافی رہے، اس ضمن میں مذید اقدامات کی ضرورت ہے ۔

جبکہ پاکستان روایتی یا ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے اس کا شروع سے ہی موقف رہا ہے کہ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ نہیں ہونی چاہیے اور تنازعات کو باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے پاکستان کے موقف کی صداقت کا اس سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ایٹمی پروگرام شروع کرنے میں پہل نہیں کی یہ بھارت تھا جس نے بہت پہلے ایٹمی پروگرام شروع کیا تاہم اس کی جارحیت کے نتیجے میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد پاکستان نے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی پروگرام شروع کیا پروگرام کی کامیابی کے باوجود اس نے ایٹمی دھماکے نہیں کئے لیکن جب بھارت نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے اپنے ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا تو اس کے بعد پاکستان نے بھی کامیاب تجربات کئے لیکن ایٹمی دھماکوں کے فوراً بعد بھارت کو پیشکش کی کہ دونوں ملک بیک وقت سی ٹی بی ٹی پر دستخط کرتے ہیں اور یہ معاہدہ کرتے ہیں کہ مزید ایٹمی تجربات نہیں کریں گے لیکن بھارت نے پاکستان کی اس پیشکش پر مثبت رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔

Pakistan
Pakistan

اب پاکستان نے اس پیشکش کا اعادہ کرکے درست سمت میں درست فیصلہ کیا ہے خطے کے امن و استحکام کیلئے یہ ضروری ہے کہ اسے ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے پاک رکھا جائے اور متعلقہ ممالک اپنے زیادہ تر وسائل کو اپنے اپنے عوام کی معاشی حالت کو بہتر بنانے پر صرف کریں۔ بدقسمتی سے بھارت پر علاقے کا تھانیدار بننے کا بھوت سوار ہے اور اسے اپنے عوام کے معاشی حالات بہتر بنانے سے کوئی سروکار نہیں وہ مسلسل ہتھیاروں کے ذخائر جمع کررہا ہے نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے سی ٹی بی ٹی پر دستخطوں کی موجودگی لازمی ہے حال ہی میں جب پاکستان اور بھارت نے گروپ کی رکنیت کیلئے درخواستیں دیں تو بھارت جس کی لابنگ امریکہ نے اعلانیہ کی تھی وہ اسے رکنیت دلوانے میں محض اس لئے کامیاب نہ ہو سکا کہ چین نے قواعد کے مطابق رکنیت کیلئے سی ٹی بی ٹی پر دستخطوں کو لازم قرار دیا تھا اس نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اگر مذکورہ شق سے کسی کو استثنیٰ دینا مقصود ہے تو پھر یہ استثنیٰ سب کیلئے ہونا چاہیے اس کا واضح اشارہ پاکستان کی طرف تھا۔

چنانچہ اس کے اس ٹھوس موقف کے بعد امریکہ کو بھارتی رکنیت کے معاملے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اگر پاکستان کی تجویز کے مطابق دونوں ملک سی ٹی بی ٹی پر دستخط کرتے ہیں تو یقینا نتیجے میں نیوکلیئر گروپ کی رکنیت کیلئے بھی دونوں ممالک کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔ خطے کے امن اور خوشحالی کیلئے بھارت کو پاکستان کی مذکورہ تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے اسے اس طرف بھی توجہ دینی چاہیے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے ڈھیر سوویت یونین کو معاشی استحکام نہ دے سکے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ایٹمی ممالک اپنے ایٹمی اسلحہ میں تخفیف کریں اور سامان جنگ و جدال کی بجائے اپنی صلاحیتوں کو عالمی امن اور اقوام عالم سے غربت و مہنگائی کے خاتمے کے لئے بروئے کار لائیں۔ تاکہ یہ دنیا ہر ایک انسان کے لئے خوشیوں اور خوشحالی کا منظر پیش کرے۔

Rana Aijaz Hussain
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین
ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistan Flag
Previous Post شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کا ایم کیو ایم کی جانب سے صحافتی اداروں پر حملے کی شدید مذمت
Next Post لارڈ نذیر احمد نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف برطانوی حکام کو خط لکھ دیا
Lord-Nazir-Ahmed's-letter-to-UK-authorities-against-Altaf-Hussain-&-MQM-London

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.