yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اب وہ جانیں اور ان کے سیاسی مخالف

MH Kazmi December 21, 2016 1 min read
Now he lives and their political opponents by Nusrat Javed on today
Share this:

چکری کے دبنگ راجپوت چودھری نثار علی خان جب بھی بولتے ہیں پنجابی محاورے والا ’’کنڈا‘‘کھول دیتے ہیں۔گزشتہ ہفتے کی سہ پہر بھی انہوں نے ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران غم وغصے سے کپکپاتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ کے ایک بہت دیانتدار اور قابل جج کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے بارے میں لکھی ہوئی رپورٹ میں اپنی وزارت پر ہوئی تنقید کو رد کیا۔
اس کالم کو باقاعدگی کے ساتھ پڑھنے والے قاری یہ طے کر بیٹھے کہ میں پیر کے روز چھپے اپنے کالم میں اس پریس کانفرنس کا ذکر کروں گا۔ میں غچہ دے گیا۔
چودھری صاحب کے بارے میں 1985ء سے لکھتا رہا ہوں اکثر ان کی تعریف ہی لکھی۔ نواز شریف کی تمام حکومتوں میں اہم ترین عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود کرپشن کی کوئی کہانی ان سے منسوب نہیں ہو پائی ہے۔ اس حقیقت کا اعتراف بھی اکثر کرتا رہتا ہوں اگرچہ سیاست محض دیانت کا تقاضہ نہیں کرتی۔ حکمت بھی اس کا ایک اہم ترین وصف ہے نواز شریف حکومت کا طاقت ور ترین وزیر ہوتے ہوئے چودھری صاحب سے صبر اور حکمت کی توقع اس لئے بھی زیادہ کی جاتی ہے کہ موصوف اقتدار کے کھیل سے جڑی باریکیوں کو اپنے طویل تجربے کی بدولت خوب سمجھتے ہیں۔
میں انتہائی خلوص اور دیانت داری سے یہ سمجھتا ہوں کہ چودھری صاحب کو کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار ایک پریس کانفرنس کے ذریعے نہیں کرنا چاہیے تھا۔ بہتر ہوتا کہ وہ اپنی معاونت کے لئے مامور وکلاء کے ذریعے سپریم کورٹ کو ایک چٹھی لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیتے۔ اس چھٹی میں یہ استدعا کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں تھا کہ چونکہ میڈیا میں ان کی ذات اور وزارت کے بارے میں لکھی باتوں کو بہت اُچھالا جارہا ہے، اس لئے انہیں اس چٹھی کے مندرجات عوام کے روبرو لانے کی اجازت دی جائے۔
چودھری صاحب اپنے غصے پر لیکن قابو نہ پاسکے دل میں جمع ہوئے طیش کو سخت ترین الفاظ میں بیان کردیا۔ اب وہ جانیں اور ان کے سیاسی مخالف، اگرچہ چودھری صاحب کی ہفتے کے روز ہوئی پریس کانفرنس کا اصل نقصان نواز حکومت کو ہوگا۔اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ ’’تھینک یو‘‘کے عادی بنائے جنرل راحیل شریف صاحب کو عزت واحترام کے ساتھ اپنی معینہ مدت کے اختتام کے بعد رخصت کرکے نواز حکومت اب عدلیہ کے ساتھ خواہ مخواہ اُلجھنے میں مشغول ہوگئی ہے۔
اپنی پریس کانفرنس میں چودھری صاحب نے کئی بار اعتراف کیا کہ انہوں نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بڑی محنت وخلوص کے ساتھ لکھی سوسے زیادہ صفحات پر مشتمل رپورٹ کو تفصیل سے نہیں پڑھا وہ تو صرف ان حصوں کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہارکر رہے ہیں جو میڈیا میں ان کی ذات اور وزارت کے بارے میں اچھالے گئے ہیں۔ انگریزی والانقصان مگر ہو چکا ہے میں اس کالم کے ذریعے اس کی تلافی کرنے کا نہ حق رکھتا ہوں نہ ہی ذمہ دار۔ چودھری صاحب کے ساتھ ذاتی تعلق کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان کے بارے میں لکھنے سے گھبراتا ہوں اگرچہ میرے پاس اتنا وافر سرمایہ ہرگز موجود نہیں جسے بیرون ملک بھجوانے کے لئے مجھے کسی ایان علی کی ضرورت ہو۔ کسی بھی نوعیت کا اسلحہ رکھنے سے بھی میں گھبراتا ہوں۔ اس کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے بھی مجھے چودھری صاحب کی ضرورت نہیں۔ رپورٹنگ عرصہ ہوا چھوڑ رکھی ہے۔ لہذا خوف یہ بھی نہیں کہ کوئی خبر لکھنے کی وجہ سے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائوں۔ ایسا ہوگیا تو وزیر داخلہ میری ’’سورس‘‘ کا پتہ چلانے کے لئے کسی کمیشن کے قیام میں ذرا دیر نہیں لگائیں گے۔

وزیر اعظم بھی اس ضمن میں ان کی سرپرستی میں تامل سے کام نہیں لیں گے نام نہاد ’’ڈان لیک‘‘ کی وجہ سے پرویز رشید جیسے وفادار کو قربان کرنے میں نواز شریف نے ذرا دیر بھی نہیں لگائی تھی میں کس کھیت کی مولی ہوں۔ اجتماعی طورپر نواز شریف اور ان کے نورتن آزاد صحافت سے جبلی طور پر خارکھاتے ہیں۔ انگریزی محاورے کا  (خرید و یا دبائو) ہی واحد حربہ ہے جو صحافی کا مکو ٹھپنے کے لئے وہ استعمال کرنا جانتے ہیں۔ اپنی رپورٹنگ کے دنوں میں ان کا یہ حربہ میں خوب بھگت چکا ہوں۔ عمر گزرنے کے ساتھ مگر اب کونے میں بیٹھ کر دہی کھانے کی عادت ہوگئی ہے۔ ’’گوشے میں قفس کے‘‘والا آرام جس کی ضرورت ہیٹر کے عادی ہوئے جسم کو سردیوں میں مزید شدت کے ساتھ محسوس ہوتی ہے۔

یہ سب بیان کرنے کے بعد صرف چودھری نثار علی خان ہی سے نہیں پوری حکومت بلکہ اپوزیشن میں موجود بلندآہنگ سیاستدانوں سے استدعا صرف اتنی ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی لکھی رپورٹ کو ایک نہیں سو بار پڑھیں۔ اس رپورٹ کے ذریعے انتہائی منطقی انداز میں سمجھادیا گیا ہے کہ دہشت گردی کا پچھلے کئی برسوں سے مستقل نشانہ رہنے کے باوجود ہماری ریاست یہ طے نہیں کر پائی ہے کہ مذہب کے نام پر دندناتے دہشت گردوں میں ’’اچھے‘‘ اور ’’بُرے‘‘ کی تخصیص نہیں کی جا سکتی۔ اسلام کے نام پر پھیلائی اشتعال انگیزی کا حتمی نشانہ ہمارے اپنے لوگ اور ریاستی ادارے بناکرتے ہیں۔ ہم بحیثیت مجموعی اس انتہاء پسندی اور اشتعال انگیزی کا مناسب توڑ ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔ دل دہلادینے والا دُکھ یہ بھی ہے کہ دہشت گردی کی کوئی ہولناک واردات ہو جانے کے بعد زخمیوں کے مناسب علاج کا بھی کوئی بندوبست نہیں۔ ہلاک شدگان کے لواحقین آفتوں کے بعد خود کو بے بس وتنہاء محسوس کرتے ہیں۔
نام نہاد نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں تمام تر بڑھکوں کے باوجود ہم ابھی تک مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول سے لیس ایسا کوئی ادارہ بنا نہیں پائے جہاں دہشت گردوں کے بارے میں پیشگی اطلاعات یکجا ہوں۔ ان اطلاعات کی بنیاد پر ریاست پیش قدمی کرتے ہوئے کوئٹہ جیسے سانحات کو روک سکے۔ سانحے کے بعد بھی مجرموں کو سراغ لگانے اور کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تحقیق، تفتیش اور تعزیر کے جامع انتظامات میسر نہیں ہیں۔
اپنے یار چین کے ساتھ مل کر سی پیک کی تکمیل کرتے ہوئے دہشت گردی کی ہر واردات کو ہم اس منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششوں کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔کلبھوشن کی گرفتاری یاد آجاتی ہے۔ یہ سوال اٹھانابھی ’’غداری‘‘ سمجھاجاتا ہے کہ اپنے ازلی دشمنوں کے دل میں  سی پیک کے بارے میں موجود غصے کو پوری طرح جانتے ہوئے بھی ہم اس کی سازشوں کا تدارک کرنے میں اکثر ناکام کیوں رہتے ہیں۔اپنی کوتاہیوں کا تعین ’’غداری‘‘ نہیں ہماری ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کو اپنے سرلینے کو لیکن کوئی تیار نظر نہیں آرہا۔ انا اور ٹرف کے جھگڑے ہیں جن کا اختتام ہوتا مجھے تو نظر نہیں آرہا۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
An end to corruption, no one serious by Dr. Mansoor Noorani on today
Previous Post کرپشن کا خاتمہ ، کوئی سنجیدہ نہیں
Next Post سازشوں کا شکار ترکی
Conspiracy victim Turkey by Tayyaba zia cheema on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.