yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بادشاہ سے ڈی این اے میچ ہونے کے بعد عام خاتون شہزادی بن گئیں

MH Kazmi October 2, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بیلجیم کے بادشاہ البرٹ دوئم جس خاتون کو بیٹی تسلیم کرنے سے انکار کرتے رہے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرنے کے بعد عدالت نے خاتون کوشہزادی کا خطاب دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیم کی اپیل کورٹ نے 52 سالہ ڈیلفین بوئل کو’ پرنسز آف بیلجیم‘ کے خطاب سے نواز دیا۔ عدالت کی جانب سے شاہی اعزاز سے نوازے جانے کے بعد اب خاتون آرٹسٹ کے دونوں بچوں کو بھی شاہی اعزاز دیا جائے گا۔ بیلجیم کے سابق بادشاہ البرٹ دوئم نے جس 52 سالہ خاتون ڈیلفین بوئل کو اپنی بیٹی تسلیم کیا تھا انہوں نے 2013 کے بعد بادشاہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ ڈیلفین بوئل نے ابتدائی طور پر 1999 میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ بادشاہ البرٹ دوئم کی ناجائز بیٹی ہیں۔ ڈیلفین بوئل نے اس وقت یہ دعویٰ کیا تھا جب کہ بادشاہ کی اہلیہ شہزادی پاؤلا کی سوانح عمری 1999 میں سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے معاشقوں کا بھی ذکر کیا تھا۔شہزادی پاؤلا نے کتاب میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر کے 1960 سے قبل ایک خوبرو خاتون سے ناجائز جنسی تعلقات تھے جن کے نتیجے میں ایک بچی کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔اگرچہ شہزادی پاؤلا نے کتاب میں ڈیلفیئن بوئل کا ذکر نہیں کیا تھا تاہم کتاب سامنے آنے کے بعد وہ خود سامنے آئی تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی والدہ سے ہی بادشاہ کے جنسی تعلقات تھے اور ان تعلقات کی وجہ سے وہ پیدا ہوئی تھیں۔ ڈیلفیئن بوئل کی والدہ نے بعد ازاں ایک صنعت کار سے شادی کرلی تھی اور ان کی پرورش بھی وہیں ہوئی تھیں۔ ڈیلفیئن بوئل کے دعووں پر اگرچہ ابتدائی ایک دہائی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی، تاہم بادشاہ کے 2013 میں تخت سے الگ ہونے کے بعد انہوں نے ان کے خلاف عدالتی مقدمہ دائر کیا تھا، کیوں کہ تخت سے الگ ہونے کے بعد انہیں کوئی استثنیٰ حاصل نہیں تھا۔خاتون نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ عدالتی فیصلہ والد کی محبت کا متبادل نہیں ہے، تاہم فیصلے سے انہیں سکون اور ریلیف ملے گا۔

KING ALBERT II WITH QUEEN AND REST OF THE FAMILY

ڈیلفیئن بوئل نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بطور آرٹسٹ اپنا کیریئر شروع کیا اور ان کا شمار بیلجیم کی معروف ترین آرٹسٹ خواتین میں ہوتا ہے۔ سات سال تک چلنے والی قانونی کارروائی میں رواں برس کے آغاز میں اس وقت اہم پیش رفت ہوئی تھی جب بادشاہ اور ڈیلفیئن بوئل کے ڈی این اے میچ ہوگئے تھے۔ڈی این اے میچ ہونے کے بعد بادشاہ نے ڈیلفیئن بوئل کو اپنی جسمانی بیٹی تسلیم کیا تھا اور اب عدالت نے اسی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کو شاہی اعزاز سے نواز دیا۔ ساتھ ہی خاتون کو بادشاہ کے دیگر تین حقیقی بچوں کی طرح کے شاہی اعزازات دیے جائیں گے، تاہم انہیں قانونی طور پر شاہی جائداد سے اضافی دولت نہیں ملے گی۔اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بتایا کہ عدالتی جنگ جیتنے والی ڈیلفین بوئل اگرچہ شہزادی بن گئیں، تاہم انہیں اضافی دولت نہیں ملے گی۔

KING, ALBERT II, DENIED, TO, ACCEPT, THE, SAID, GIRL

رپورٹ میں بتایا گیاکہ سابق بادشاہ اپنی ناجائز بیٹی کو زیادہ سے زیادہ 31 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرنے کے پابند ہوں گے جو کہ انہیں سات سال میں قانونی جنگ لڑنے کے اخراجات کی مد میں فراہم کی جائے گی۔ مذکورہ رقم کے علاوہ خاتون کو کوئی اضافی رقم نہیں ملے گی، تاہم اگر بادشاہ بطور والد انہیں اخلاقی طور پر کچھ دینا چاہیں تو اس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
NOW DELFIEN’S CHILDREN WILL HAVE THE ROYAL STATUS

خیال رہے کہ بیلجیم میں بادشاہ کو علامتی حیثیت حاصل ہے، شاہی خاندان اور بادشاہ کا وہاں کی حکومت اور ریاستی معاملات میں دخل نہیں ہوتا، تاہم حکومت اور ریاست شاہی خاندان کے لیےخصوصی فنڈز رکھتی ہے اور شاہی خاندان کے فیصلوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post امن عمل طویل ہوا تو عالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھودیگی، عبداللہ عبداللہ
Next Post ہندوستان باز نہ آیا، چین سے ملحق سرحد پر فوجی کارروائی کیلئے سرنگ بناڈالی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.