yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کچھ نہیں بدلے گا

Yesurdu July 26, 2016 1 min read
Share this:
Nothing will change
Nothing will change

2018 میں بھی کچھ نہیں بدلے گا۔ یقیناًکچھ بھی تو نہیں بدلے گا۔ دیوانے کی بڑھک نہیں حالات بتا رہے ہیں کہ کچھ بھی تو نہیں بدلے گا۔ نہ ہی کچھ بدلنے کی کوشش ہو رہی ہے اور نہ ہی خلوص ہے بس تبدیلی کے دعووں سے کاش قوموں کی تقدیر بدلی جاسکے تو تبدیلی کے دیوان تحریر ہو جاتے ۔ تبدیلی ہم نے پاکستان میں کرنا تھی کر ہم صوبے تک میں نہیں پائے۔ ضمنی منہ پہ طمانچے کی صورت پڑی، پھر بلدیات میں منہ کی کھانا پڑی۔ اور اب کشمیریوں نے بھی منہ پھیر لیا۔ پھر کہہ رہا ہوں کہ 2018 میں بھی کچھ نہیں بدلے گا۔ اور بدلنا ہے بھی نہیں ۔ کیوں کہ ہم بدلنا تو چاہتے ہیں نہیں ہیں۔ عام انتخابات کے بعد سڑکیں آباد ہو گئیں لیکن پارٹی منظم نہ ہو سکی ۔ اپنی اپنی باری کے منتظر سرمایہ دار و جاگیردارمیوزیکل چیئر کا کھیل کھیل رہے تھے۔ عوام نے سوچا تیسرا نمودار ہو گیا ہے جو ہماری امیدوں کا محور بنے گا۔ لکھنے والوں نے لکھا کے عوام کے پاس ایک مثبت آپشن آ گیا ہے کہ دونوں کو مسترد کر کے تیسرے کو قبول کر لیں گے۔ عوام نے حصہ بقدرے جثہ اپنا کام کیا بھی ،نمائندگی بھی دی لیکن ان کی نمائندگی کا مذاق اڑانا شروع کر دیا گیا۔ اور حقیقی تبدیلی کے بجائے کنٹینر اور سڑکوں پہ ٹھمکوں پہ اکتفا کر لیا گیا۔ ترانے بننے لگے ۔ ہاں یہ تبدیلی ضرور آئی کہ گانے بجانے والوں کا کاروبار چل نکلا۔ حکومتی لوگ بھی مجبور ہو گئے پارٹی ترانے بنانے پہ۔ یہ تو واقعی تبدیلی آئی کہ جہاں گانے بجانے والوں کا کاروبار چکما، وہیں شامیانوں ، قناتوں والوں کی بھی چاندی ہو گئی۔ اور تو اور کیٹرنگ والوں نے بھی خوب کمایا کہ ایسی تبدیلی لائی گئی کہ ہر پارٹی مجبوراً یہ سب ہی اپنانے پہ مجبور ہو گئی۔ جلسوں کو منشور کے بجائے تفریح گاہ بنا لیا گیا۔ شاید انہوں نے تبدیلی اسی کو سمجھ لیا۔ تبدیلی تبدیلی کو ایسی گردان بنا لیا گیا کہ لوگ تنگ آنا شروع ہو گئے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ تمام ضمنی الیکشن میں بھی شکست مقدر بنی۔ جو صبح اپنے حصے میں آیا تھا وہاں بھی نت نئے تنازعات نے جنم لینا شروع کر دیا۔ اور حد تو یہ کہ تبدیلی کی ایسی لہر چلی کہ مقابلے میں موجود باقی پارٹیاں بھی مقابلے سے باہر ہو گئیں۔ یعنی جہاں پہلے مقابلہ سات اور چالیس کا تھا وہاں اب بیس اور اسی کا ہو گیا۔ 31 مل گئیں 41میں سے ۔ یعنی ایک ربڑ سٹمپ اسمبلی وجود میں آ گئی جیسی ان کی خواہش تھی اپنے پاؤں پہ خود کلہاڑی مارتے ہوئے ۔ اپوزیشن کا بہترین رول بھی گنوا دیا۔ مضبوط کے بجائے ایک بچگانہ اپوزیشن رہ گئی۔ اور یقینی ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں باقی کے دس لوگوں میں سے بھی کچھ حکومتی پارٹی کے ساتھ مل جائیں گے۔ یعنی اپوزیشن صرف دو یا تین ممبران پہ رہ جائے گی۔ جو بے چارے بھیڑوں میں گدھے کے مصداق پریشان ہی رہیں گے۔ تجاویز بھی دیں گے تو حکومتی سیٹوں پہ بیٹھے معمور دبی دبی سی مسکراہٹوں کے ساتھ ان کو چڑائیں گے۔ تنقید کریں گے تو بھی نقار خانے میں ان کی آواز طوطی کی مانند ہی ہو گی۔ نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن ، یعنی نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے ، بے چارے بس کبھی کبھار ہی اسمبلی کو درشن کروائیں گے کہ عزت جو پیاری ہے۔ جناب 2018میں بھی کچھ تبدیل نہیں ہو گا۔ یہ جوتشی نہیں کہہ رہا حالات کہہ رہے ہیں ۔ یہ کام کرنے کا طریقہ کہہ رہا ہے۔ ایسا نہیں کہ جو کام کر رہے ہیں وہ کوئی بہت بہتر کر رہے ہیں۔ لیکن عوام تنگ آ گئے ہیں صرف نعروں اور تبدیلی کے ٹھمکوں سے۔ وہ جس آس میں دوڑ پڑے تھے وہ ان کو سراب نظر آ رہا ہے۔ اور وادی کشمیر کے شفاف ترین انتخابات میں انہوں نے ایک چپت رسید کر دی ہے تبدیلی کے نعروں کو، بوڑھے گھوڑوں پہ نئی کاٹھوں کو۔ لگامیں لال کر دی گئیں۔ لیکن لوگوں کو یہ باور نہیں کروا سکے۔ کہ پرانے شہسوار کس طرح نئی تبدیلی لائیں گے۔ صرف ناموں سے تبدیلی نہیں آتی تبدیلی لانے کے لیے پوری محنت کرنا پڑتی ہے۔ حلوہ کھانے کے لیے پہلے سوجی لانی پڑتی ہے ، گھی لانا پڑتا ہے اور پھر جا کے آنچ چاہیے ہوتی ہے۔ اور میٹھا جتنا ڈالیں گے اتنا حلوہ میٹھا ہو جائے گا۔ حلوہ تیار کرنا مشکل مرحلہ ہے ۔ تیار حلوے پہ کھانے والے تو بہت سے مل جاتے ہیں۔ یہی کچھ عوام نے وادی کے انتخابات میں کیا کہ انہوں نے سوچا یہ تو حلوہ تیارکرنے کی زحمت ہی نہیں کر رہے۔ یہ تو تیار حلوے پہ جھپٹنے کو تیار بیٹھے ہیں۔یو ٹرن اتنے بڑھ گئے ہیں کہ چوہدری محمد سرور برطانیہ جا بیٹھے ہیں اور شاہ محمود قریش پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالنے کو تیار بیٹھے ہیں کہ کب عمران ملک عدم روانہ ہوں اور وہ پارٹی کے سربراہ بن جائیں۔اُدھر خیبر پختوں خواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بھی حقیقی تبدیلی نہ لانے کا اعتراف کر لیا ۔ اب دیکھیں 07 اگست کو حکومت کے خلاف شروع ہونے والی تحریک کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اور وہ کیا تبدیلی لائے گا۔
تبدیلی لانے کے لیے لوگوں کی ذہن سازی پر کام کرنا ضروری ہوتا ہے۔ جب ایک شخص کو اپنے اچھے بُرے کے فرق کا معلوم نہیں وہ اجتماعی سطح پر اپنے حقوق کی جنگ کے لیے لیڈر کا انتخاب بھلا کیسے کر سکتا ہے۔ قومیں شعور سے پننپتی ہیں اندھی تقلید سے نہیں۔ جب تک یہ ہجوم اندھی تقلید کے کنوئیں میں گرا رہے گا یہ قوم کی وحدت میں نہیں آئے گا اور ایک قوم بننے کے لیے نسلی تعصب سے بالا ترہو کرشعور کی آنکھ سے دیکھنا ہو گا اور اپنے لیے اچھے برے حکمرانوں کے درمیاں لکیر کھینچنی ہوگی وگرنہ روش نہ بدلی تو حالات ہرگز مختلف نہیں ہوں گے ۔ یقیناًدو سال بعد کے نتائج بھی کچھ اسی طرح کے ہوں گے۔ کچھ نہیں بدلے گا۔ بروں میں سے کم برے کا انتخاب ہو گا کہ اچھوں کو تو نعروں سے فرصت نہیں ہے ا ور جو تبدیلی ضمنی ، بلدیاتی ، کشمیر میں نظر آئی۔ کچھ ویسی ہی تبدیلی آپ کی اگلے عام انتخابات میں بھی منتظر ہے اور یہ کرپٹ ٹولہ ایک باری اور لگانے کے قابل ہو جائے گا۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post ملک ناصر محمود کی سابق ایم این اے حاجی ملک اسلم کچھیلا سے خصوصی ملاقات
Next Post جسلانی خورد میں پولیس نے کاروائی کر کے مشہور منشیات فروش ایک مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.