yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صرف نعروں سے کام نہیں چلے گا

MH Kazmi February 7, 2017 1 min read
Not only work with Slogans by Nusrat Javed on today
Share this:

بھارتی ریاست کے ظلم و جبر کا نشانہ بنے کشمیریوں سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کا ایک اور دن ہم نے اتوار کے روز منا لیا۔ روایتی جلسے، جلوس اور جذباتی تقاریر،کشمیریوں کو یاد دلانے کی ایک اور کوشش کہ ہم نے انہیں بھلایا نہیں جدید کشمیری لکھاریوں میں بشارت پیر کے بعد دوسرا بڑا نام وحید مرزا کا ہے۔ پھولوں، رنگوں اور کشمیریوں کی قالین بننے جیسے ہنر کے ذریعے تخلیقی حسن پیش کرنے کی صلاحیتوں کے تناظر میں وہ انتہائی خوب صورتی کے ساتھ آج کی وادی میں محصور و پریشان ہوئے انسانوں کی داستانیں لکھتا ہے۔ دل موہ لیتا ہے مگر اداس کردیتا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے اتوار کی شام وحید نے پاکستانیوں کا کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا مگر ساتھ ہی مو¿دبانہ التجا یہ بھی کردی کہ کئی دہائیو ں سے مستقل نظر آتے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ایک مناسب اور مو¿ثر حکمت عملی بھی درکار ہے کوئی اور لفظ لکھے بغیر اس نے گھبرا دینے والا پیغام درحقیقت یہ دیا کہ ایسی حکمت عملی کم از کم اسے تو نظر نہیں آرہی کشمیر کاز کے لئے جلسے کرنے، جلوس نکالنے اور نعرے لگانے والوں کے پاس کوئی مو¿ثر حکمت عملی ہو یا نہیں، تلخ حقیقت البتہ یہ ہے کہ برہان وانی کی قابض افواج کے ہاتھوں وحشیانہ ہلاکت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر وادی میں آزادی کی جوتڑپ نمودار ہوئی ہے وہ اپنی سرشت میں قطعاًََ نئی اور انوکھی ہے۔اچھے بھلے خوش حال گھرانوں کے مہنگے سکولوں میں تعلیم حاصل کرکے جوان ہوئے بچے انٹرنیٹ اور فیس بک کی بدولت چھوٹے چھوٹے گروہ بناکر اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو سڑکوں پر لے آتے ہیں۔ قابض افواج کو والہانہ نعروں کے ذریعے للکارا جاتا ہے۔ انگریز کے زمانے سے برصغیر میں نعرے لگاتے جلوسوں کو محض لاٹھی چارج یا آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی روایت رہی ہے انتہائی صورتوں میں ہوائی فائرنگ کا سہار ابھی لیا جاتا ہے بھارت کے کسی بھی صوبے یا شہر میں کوئی احتجاجی تحریک چلے تو آج بھی اس پر قابو پانے کے لئے ایسے ہی ہتھکنڈے اختیار کئے جاتے ہیں چند ماہ قبل مثال کے طورپر صوبہ ہریانہ میں جاٹوںکے لئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ بڑھانے کی ایک تحریک چلی جو کافی متشدد تھی۔ تامل ناڈ میں چند ہفتے قبل بھینسوں کی لڑائی پر پابندی لگی تو ایسے ہی مظاہرے دیکھنے کو ملے ان سب پر لاٹھی چارج ،آنسوگیس اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے ہی قابو پایا گیا۔ بھارت کشمیر کو اپنا ”اٹوٹ انگ“ کہتا ہے۔ بھیڑ کنٹرول کے لئے وہاں مگر ہاتھوں میں سڑکوں سے پتھراُٹھاکر پھینکنے والے مظاہرین پر اسرائیل سے درآمد شدہ ایسی گولیاں برسائی گئیں جن کے چھرے آنکھوں میں لگیں تو بچے اور بچیاں عمر بھر کے لئے بصارت سے محروم ہوجاتے ہیں ان گولیوں کا استعمال بھی لیکن کشمیری نوجوانوں کو ہرگز دہشت زدہ نہیں کر پایا ہے۔حال ہی میں بھارت کے ایک سابق وزیر خارجہ نے جس کا تعلق مودی کی جماعت ہی سے رہا ہے کچھ اور لوگوں کے ساتھ مل کر ایک رپورٹ لکھی ہے جس کا نچوڑ یہ ہے کہ کشمیری نوجوانوں کی بے پناہ اکثریت اب موت کے خوف سے آزاد ہوچکی ہے ایسے نوجوانوں کو ریاستی جبر کے ذریعے خاموش کروانا ممکن ہی نہیں رہا۔مودی سرکار مگر ریاستی طاقت کے وحشیانہ استعمال پر ہی انحصار نہیں کر رہی مسئلہ کشمیر کے ”مستقل حل“ کے لئے اس نے ایک طویل المدتی پالیسی بنارکھی ہے جس پر انتہائی مکاری کے ساتھ بتدریج عمل ہورہا ہے۔پاکستان میں بیٹھ کر کشمیر کے بار ے میں بلند آہنگ الفاظ کی جگالی کرتے لوگوں سے میرا اصل گلہ یہ ہے کہ وہ مذکورہ حکمت عملی کو مو¿ثر انداز میں سمجھنے اور ہمیں سمجھانے میں ناکام رہے ہیں۔مثال کے طورپر بھارتی آئین میں ایک آرٹیکل 370 ہے اس آرٹیکل کی وجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر وہ واحد بھارتی صوبہ ہے جسے وہاں ریاست کہا جاتا ہے جسے کچھ استثناءحاصل ہیں۔ دلی یا کسی اور دوسرے بھارتی شہر کا باشندہ سری نگر وغیرہ میں زمین خرید کر اس پر مکان بنانے کے بعد وہاں رہائش اختیار نہیں کرسکتا۔ اس شق کی بدولت وادی¿ کشمیر میں مسلمان ابھی تک اپنی اکثریت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔مودی کی جماعت کا انتخابی وعدہ تھا کہ وہ اقتدار میں آئی تو اس استثناءکو ختم کردیا جائے گا۔ ٹرمپ کی طرح اقتدار میں آنے کے بعد مودی کو اس وعدے پر عملدرآمد کی مگر جرا¿ت نہیں ہوئی۔منصوبہ اب یہ ہے کہ پارلیمان کی بجائے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے اور اسے اس بات پر مجبور کہ وہ طے کرے کہ آیا بھارتی آئین کی ”روح کے مطابق“ کسی شہری سے یہ ”بنیادی حق“چھینا جاسکتا ہے کہ وہ بھارت کے کسی بھی حصہ میں جاکر زمین خریدے، رہائش اختیار کرے یا کاروبار کرے۔مقبوضہ کشمیر اگر بھارت کا ”اٹوٹ انگ“ ہے تو وہاں غیر ریاستی شہریوں کو یہ حق کیوں حاصل نہیں؟۔

کشمیر سے جلاوطن ہوئے پنڈتوں کی بحالی کے نام پر مقبوضہ وادی میں پنڈتوں کی بستیاں آباد کرنے کے منصوبے پہلے ہی سے جاری ہیں۔بھارتی افواج نے اپنے لئے ہماری ڈیفنس ہاﺅسنگ سوسائٹی جیسے علاقے بھی بنانا شروع کردئیے ہیں جہاں کئی برسوں تک کشمیر میں خدمت کرنا کرنے والوں کی مستقل آبادی کی راہ بنائی جارہی ہے۔مودی سرکار کی خواہش ہے کہ ”بنیادی شہری حقوق“ کی بناءپر سپریم کورٹ کو استعمال کرتے ہوئے آرٹیکل370کے خاتمے کا ”آئینی اور قانونی جواز“ حاصل کیا جائے۔ کسی بھی ریاست کو ایسا جواز مل جائے تو اسے ریاستی قوت کو وحشیانہ انداز میں استعمال کرنے کا ”حق“ بھی مل جاتا ہے جو نام نہاد ”عالمی برادری“کو ہرگز حیران نہیں کرتا چند باخبر کشمیریوں سے واٹس ایپ وغیرہ کے ذریعے مستقل رابطے کی بنیاد پر مجھے خدشہ ہے کہ اس سال مارچ یا اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ سے مذکورہ بالا حوالوں سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ انتظار محض یوپی اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں کے نتائج کا ہو رہا ہے۔ ہمارے ہاں کچھ لوگوں کو یہ خوش فہمی ہے کہ مودی کی جماعت اگر یوپی کے انتخابات جیت گئی۔جس کی آبادی 20کروڑ ہے اور جہاں کاانتخابی فیصلہ بھارت کی نام نہاد ”ہندی بیلٹ“ کی خواہشات وترجیحات کا اظہار سمجھا جاتا ہے تو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی بات کی جائے گی۔ یوپی میں جیت مودی کو یہ اعتماد بخشے گی کہ وہ دیرپاامن کے قیام کے لئے پاکستان کے ساتھ اٹل بہاری واجپائی کی طرح ” مردانا اقدامات  ریاست“لے سکتا ہے مجھے اگرچہ ایسی امید ہرگز نہیں ہے ٹرمپ کی جیت نے دُنیا بھر کے تعصب پرست اور انتہا پسند رہ نماﺅں کو پیغام یہ دیا ہے کہ اپنی بات پر ڈٹے رہو۔سمجھوتوں سے پرہیز کرو ورنہ تمہاری بنیاد کمزور ہوجائے گی ووٹوں کے ذریعے اقتدار میں آنے کی مجبوری نے ابھی تک دنیا کو جو سیاست دان دئیے وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ کر انہیں اپنے حلقہ اثرمیں لانے کی کوششوں میں لگے رہتے تھے۔ مودی اور اب ٹرمپ کی جیت نے خوفناک اور نیا پیغام یہ دیا ہے کہ جمہوریت میں اصل قوت اکثریتی ووٹوں کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔ لہذا محض اس بات پر توجہ دو کہ تمہارے ملک کے لوگوں کی اکثریت اپنے دلوں میں کونسے جذبات چھپائے ہوئے ہے۔ ان جذبات کا ڈٹ کر اظہار کرو۔ انہیں بھڑکاﺅ۔انتخابات میں ان کے ذریعے اکثریتی ووٹ حاصل کرو اور پھر انتہائی ڈھٹائی سے راج کرو۔بھارتی رائے دہندگان کی اکثریت بھی اب کشمیر کا ”مستقل حل“ دیکھنے کو بے چین ہے۔ یہ حل ویسا ہی ہے جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ضمن میں حتمی حل کی صورت ڈھونڈا تھا۔ ”مستقل حل“ کی اس خواہش کو مودی بھرپور انداز میں اپنے اقتدار کی طوالت کے لئے استعمال کرنے کو بے چین ہے۔ ہمیں اس بے چینی کا ٹھنڈے دل سے تجزیہ کرتے ہوئے اس کے توڑ کے لئے کوئی مو¿ثر حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔ صرف نعروں اور خواہشات کے اظہار سے کام نہیں چلے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Schools on solar, health centers, a unique project by Muzzamil Saherwardi on today
Previous Post سولر پر اسکول صحت کے مراکز ایک منفرد منصوبہ
Next Post چودھری برادران اور اسحق ڈار ڈکٹیٹر کا دباﺅ
Chaudhry brothers and Ishaq Dar dictator pressure by Assad Ullah Ghalib on today

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.