yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

جنگ اورتشدد زدہ علاقوں میں خوراک کی کمی کی ضورریات کو پورا کرنے پر امن کا نوبیل انعام عالمی ادارہ خوراک کے نام

MH Kazmi October 9, 2020October 9, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سویڈن کی نارویجن اکیڈمی آف نوبیل پرائز نے ’امن‘ کا 2020 کا نوبیل انعام اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کو دینے کا اعلان کردیا۔ نوبیل پرائز کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی ادارہ خوراک نے دنیا بھر میں غذا کی منصفانہ فراہمی اور بھوک کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ نوبیل کمیٹی نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی دنیا بھر اور خاص طور پر غریب اور پسماندہ ممالک سمیت جنگ زدہ ممالک کے بھوک کے خاتمے کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔بیان میں کہا گیا کہ عالمی ادارہ خوراک نے جنگ اور تشدد زدہ علاقوں میں خوراک کی مسلسل اور منصفانہ فراہمی کو یقینی بناکر بھوک کے شکار افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کیا اور دنیا سے بھوک کے خاتمے کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا۔ نوبیل کمیٹی نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم کی تمام کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے دنیا سے بھوک ختم کرنے کا مثبت ذریعہ بھی قرار دیا۔سال 2019 کا امن کا نوبیل انعام ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو دیا گیا تھا، جنہوں نے ایتھوپیا اور ایریٹیریا کے درمیان سرحدی جنگ اور کشیدگی کو ختم کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ 1998 سے 2000 کے دوران ایتھوپیا اور ایریٹیریا کے درمیان سرحدی جنگ لڑی گئی تھی اور کئی سال تک دونوں ملکوں کے درمیان جاری رہنے والی دشمنی کے بعد جولائی 2018 میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بحال ہو گئے تھے۔ نوبیل انعامات کی 5 کیٹگریز یعنی ادب، طب، فزکس، کیمسٹری اور معیشت کا اعلان سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز کرتی ہے، تاہم امن کے نوبیل انعام کا اعلان یورپی ملک ناروے میں موجود اسی ادارے کی نارویجن اکیڈمی آف نوبیل کرتی ہے۔

نوبیل کمیٹی امن کا نوبیل انعام نہ صرف شخصیات بلکہ اداروں اور تنظیموں کو بھی دیتی ہے اور یہ ایوارڈ کمیٹی کے دیگر پانچ ایوارڈز سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ عام طور پر یہ ایوارڈ کسی بھی تشدد، جنگ اور تنازع کو ختم کرنے والے اداروں یا شخصیات کو دیا جاتا ہے، امن کا نوبیل انعام دنیا سے ہتھیاروں اور دیگر منفی چیزوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنے والے اداروں کو بھی دیا جاتا ہے۔ رواں سال امن کا نوبیل انعام جیتنے والے عالمی ادارہ خوراک کو 10 دسمبر کو اوسلو میں ایوارڈ اور اس کی 10 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

اسی دن ہی دیگر پانچ شعبوں کے جیتنے والوں کو بھی نوبیل انعامات دیے جائیں گے، تاہم دیگر پانچوں انعام سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں ہونے والی تقریب میں دیے جائیں گے۔ نوبیل کمیٹی ہر سال اکتوبر کے آغاز میں ہی نوبیل پرائز کا اعلان کرتی ہے، اس سال 5 اکتوبر سے کمیٹی نے رواں سال کے فاتحین کا اعلان کرنا شروع کیا تھا۔ نوبیل کمیٹی نے 5 اکتوبر کو طب کے نوبیل انعام جیتنے والے سائنسدانوں کا اعلان کیا تھا، طب کا انعام برطانیہ کے سائنسدان مائیکل ہوٹن اور امریکا کے ہاروی آلٹر اور چارلز رائس کو دیا گیا تھا۔ کمیٹی نے 6 اکتوبر کو فزکس کے نوبیل انعام کا اعلان کیا تھا اور وہ بھی تین سائنسدانوں برطانوی ریاضی دان راجر پینریز، امریکی خاتون سائسندان اینڈریا گیز اور جرمن سائنسدان رینہارڈ گینزل کو دیا گیا تھا۔ اسی طرح کمیٹی نے کیمسٹری کے نوبیل انعام کا اعلان 7 اکتوبر کو کیا تھا اور پہلی بار کیمسٹری کا انعام دو خواتین کو دیا گیا تھا۔ اس سال کا کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس سے تعلق رکھنے والی بائیوکیمسٹ ایمانوئیل کارپنٹر اور امریکا سے تعلق رکھنے والی جینیفر ڈوڈنا کو دیا گیا تھا۔ کمیٹی نے 8 اکتوبر کو ادب کا نوبیل انعام امریکی شاعرہ 77 سالہ لوئس ایلزبتھ گلک کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پاکستان ملائیشیا کےساتھ مختلف شعبوں میں تذویراتی شراکت داری کےفروغ کےلئےپرعزم ہے:وزیرخارجہ شاہ
Next Post دفتر خارجہ/ سعودی عرب پر حوثی میزائل حملے کی مذمت

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.