yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

Web Editor May 10, 2018 1 min read
No military solution of Kashmir problem: Confession of Indian army chief
Share this:

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اعتراف کیا کہ کشمیر کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

No military solution of Kashmir problem: Confession of Indian army chiefبھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے انٹرو میں بپن راوت کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو کشمیری نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے اسے آزادی کا راستہ قرار دیتے ہیں دراصل انہیں گمراہ کررہے ہیں۔ میں کشمیری نوجوانوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ غیر ضروری طور پر جذباتی نہ ہوں، وہ کیوں ہتھیار اٹھاتے ہیں، ہم آزادی کے لیے جدو جہد کر نے والوں سے لڑتے رہیں گے، انہیں کبھی آزادی نہیں ملے گی۔

جنرل بپن راوت نے بھارت کی روایتی شیطانی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے کشمیر میں فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے لوگوں کی تعداد کوئی اہمیت نہیں رکھتی کیونکہ مجھے معلوم ہے یہ چلتا رہے گا، وادی میں مسلح جدو جہد کرنے والے گروپوں میں نوجوانوں کی شمولیت دیکھی گئی ہے لیکن میں یہ بات بتادوں کہ وہ لاحاصل جدو جہد کررہے ہیں، وہ کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے کیونکہ وہ فوج سے نہیں لڑسکتے۔ میں جانتا ہوں کہ نوجوان بہت غصے میں ہیں لیکن سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ صحیح نہیں۔

بھارتی فوج کے سربراہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے بھارتی فوج کو یہ اچھا نہیں لگتا، ہمارے جوان وادی میں ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ عام لوگوں کا جانی نقصان نہ ہو لیکن جب کوئی ہم سے لڑنا چاہتا ہے تو پھر ہم بھی پوری طاقت سے لڑتے ہیں، کشمیریوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز سفاک نہیں، انہیں شام کی صورت حال دیکھنی چاہیے جہاں اسی صورت حال میں لوگوں پر توپوں اور فضائی طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔

جنرل بپن راوت نے کشمیر میں مظاہرین پر تشدد کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کی بڑی تعداد سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کو سبوتاژ کرنے کیوں نکل آتی ہے۔ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ مسلح جدو جہد کرنے والے نہ مارے جائیں تو وہ انہیں سمجھائیں کہ اپنے ٹھکانوں سے ہتھیاروں کے بغیر باہر نکلیں کوئی کوئی قتل نہیں ہوگا۔ ہم اپنی کارروائی روک دیں گے لیکن کسی کو ہماری کارروائیوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ بھارتی فوج پر کیا جانے والا پتھراؤ انہیں اور بھی جارح بنادیتا ہے۔

برہان وانی کی شہادت کو کشمیریوں میں جدوجہد آزادی کی نئی روح پھونکنے کی تصدیق کرتے ہوئے بپن راوت نے کہا کہ جون 2016 تک وادی میں سب ٹھیک تھا لیکن ایک آپریشن نے حالات خراب کردیئے، برہان وانی کی ہلاکت کے بعد پورا کشمیر سڑکوں پر نکل آیا اور ہم پر پتھر برسانے لگا اور ہماری چوکیوں پر حملے ہونے لگے اور پھر یہ نعرے بھی سنے گئے کہ ’’اب آزادی دور نہیں‘‘۔ ہم یہ سب برداشت نہیں کرسکتے تھے ، ہمیں ہر حال میں حالات کو اپنے قابو میں کرنا تھے۔ ہمیں انہیں بتانا تھا کہ آزادی کسی صورت نہیں ملے گی۔

بپن روات نے کشمیر میں نوجوانوں کے غم و غصے کو پاکستان کی سازش قرار دیتے ہوئے ہرزا سرائی کی کہ برہان وانی وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مارا جانے والا پہلا نوجوان نہیں تھا۔ میں اب تک یہ سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں کہ وادی کے نوجوانوں میں یہ غصہ کہاں سے آتا ہے۔ دراصل کشمیری نوجوان پاکستان کے جھانسے میں آکر ہم پر حملے کرتے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اعتراف کیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کے سیاسی نمائندے شہروں، قصبوں اور دیہات میں جاکر لوگوں سے ملیں، لیکن وہ ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں ان پر کوئی حملہ نہ کردے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب لوگ یہ سمجھیں گے کہ یہ سب غلط ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وادی میں فوجی آپریشن ختم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کی ضمانت کون دے گا کہ ہمارے لوگوں پر کوئی حملہ نہیں ہوگا۔ پولیس اہلکار، سیاسی کارکن اور آبائی علاقوں کو واپس آنے والوں کو گولی نہیں ماری جائے گی۔ اگر ہم پر پتھر اور گولیاں برسائی جائیں گی تو ہمارے پاس بھی جواب دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
JIT chief Wajid Zia recorded a statement in Azizia Steel Mills Reference
Previous Post العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا نے بیان ریکارڈ کرا دیا
Next Post آئر لینڈ کی ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے، یونس خان
The Ireland team should not be considered easy, Younis Khan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.