yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

سوچئیے

Yes 2 Webmaster January 21, 2016January 21, 2016 1 min read
Azaan
Share this:
Rainfall
Rainfall

تحریر: مریم توقیر
ﺭﺍﺕ ﮐﺎ ﺁﺧﺮﯼ ﭘﮩﺮ ﺗﮭﺎ .. کار سے باہر ﺳﺮﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ہڈیوں کا گودا جمتا ہوا محسوس ہو رہا تھا ﺗﮭﯽ .. ﺑﺎﺭﺵ ﺑﮭﯽ ﺍﺗﻨﯽ ﺗﯿﺰ ﺗﮭﯽ ﺟﯿﺴﮯ ﺁﺝ ﺍﮔﻠﯽ ﭘﭽﮭﻠﯽ ﮐﺴﺮ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺭہے ﮔﯽ .. ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺷﮩﺮ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭﯼ ﺩﻭﺭﮮ ﺳﮯ ﻭﺍﭘﺲ آرہا تھا کارکا ہیٹر ﭼﻠﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﺩﯼ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮ ﺭہا ﺗﮭﺎ .. ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ہی خواہش ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺑﺲ ﺟﻠﺪ ﺍﺯ ﺟﻠﺪ ﮔﮭﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﮐﺮ سکون سے سو جاؤں ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮐﻤﺒﻞ ﺍﻭﺭ ﺑﺴﺘﺮ ہی ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﻧﻌﻤﺖ ﻟﮓ ﺭہے تھے
ہو کا عالم تھا۔

ﺳﮍﮐﯿﮟ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺳﻨﺴﺎﻥ ﺗﮭﯿﮟ ﺣﺘﯽ ﮐﮧ دوران سفر ﮐﻮﺋﯽ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺑﮭﯽ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺭہا تھا ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﺳﺮﺩ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﺮﻡ ﺑﺴﺘﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﺑﮑﮯ ہوئے خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے ﺟﯿﺴﮯ ہی ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺎﺭ ﺍﭘﻨﯽ سڑک کی جانب موڑی تو پاس کی بستی کی جانب سے ہیڈ لائٹس کی روشنی میں ایک بزرگ دکھائی دئے وہ ﺑﺎﺭﺵ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﯾﮧ کی طرح دکھائی دے رہے تھے ﺑﺎﺭﺵ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﺮ ﭘﺮ ﭘﻼﺳﭩﮏ ﮐﮯ ﺗﮭﯿﻠﮯ ﺟﯿﺴﺎ کچھ اوڑھ رکھا تھا ﻭﮦ سڑک کنارے ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ اپنےکپڑوں کو بچاتے ہوئے آہستہ آہستہ چل رہے تھے ﻣﺠﮭﮯ ﺷﺪﯾﺪ ﺣﯿﺮﺍﻧﯽ ہوئی ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺑﺎہر ﻧﮑﻞ ﺳﮑﺘﺎ ہے۔

ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ بے ساختہ ان پر ﺗﺮﺱ ﺁﯾﺎ ﮐﮧ ﭘﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺲ ﻣﺠﺒﻮﺭﯼ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﺱ ﭘﮩﺮ ﺍﺱ ﻃﻮﻓﺎﻧﯽ ﺑﺎﺭﺵ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﮬﺮ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﭘﺮ ﻣﺠﺒﻮﺭ کیا ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﺍن کے ﻗﺮﯾﺐ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺭﻭﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺷﯿﺸﮧ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﺮﮐﮯ ﺍن ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ .. ” ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺻﺎﺣﺐ ! ﺁﭖ ﮐﮩﺎﮞ ﺟﺎ ﺭہے ہیں ؟ ﺁﺋﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﺎ ہوں ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ دیکھ کر ایک شان بے نیازی سے کہا ” ﺷﮑﺮﯾﮧ ﺑﮭﺎﺋﯽ .. ﺑﺲ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﻗﺮﯾﺐ ہی ﺗﻮ ﺟﺎﺭہا ہوں ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﭘﯿﺪﻝ ﮨﯽ ﭼﻼ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﺎ “.. ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﺠﺴﺲ ﺑﮭﺮﮮ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﭼﮭﺎ .. ” ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺁﭖ ﮐﮩﺎﮞ ﺟﺎ ﺭہے ہیں اتنے سرد برفانی موسم میں؟ ﺑﮍﯼ ﻣﺘﺎﻧﺖ ﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ .. “ﻣﺴﺠﺪ “..ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺍﻧﯽ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ .. “ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﺟﺎ ﺭہیں ؟۔

Azaan
Azaan

ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ.. ” ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﺎ ﻣﺆﺫﻥ ہوں ﺍﻭﺭ ﻓﺠﺮ ﮐﯽ ﺍﺫﺍﻥ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺭہا ہوں ” ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺳﺘﮯ ﭘﺮ ﭼﻞ ﭘﮍﺍ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﺌﯽ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﮔﻢ ﮐﺮﮔﯿﺎ .. گاڑی گھر کے بالکل قریب تھی اتنا طویل راستہ طے جو کیا آسان تھا لیکن یہ چند گز عبور کرنے دو بھر ہو گئے ہم زندگی کی مصروفیت میں اپنے شب وروز کی کمائیوں میں یوں الجھے ہوئے ہیں کہ اللہ اور اس کا شکر ادا کرنا بھول گئے
کیسے بدنصیب ہیں ہم؟۔

مادی اشیاء کے پیچھے لگاتار بھاگنے والے اور وہ جنہیں اللہ نے اپنے لیئے خاص کر لیا وہ کیسے پرسکون صابر شاکر سردی گرمی سے بے نیاز کیسے خراماں و فرحاں نصف رات کو کس تندہی تروتازگی محبت کے ساتھ ہر چیز سے بے نیاز اپنے رب کے حکم کو خلقت میں پھیلانے انہیں نماز کیلئے فلاح کیلئے بلانے جا رہے ہیں ﮐﯿﺎ ﺁﺝ ﺗﮏ ہم ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺳﻮﭼﺎ ہے ﮐﮧ ﺳﺨﺖ ﺳﺮﺩﯼ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﻃﻮﻓﺎﻥ ہو ﯾﺎ ﺑﺎﺭﺵ ‘ ﮐﻮﻥ ہے ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺑﻼﻭﮮ ﮐﯽ ﺻﺪﺍ ﺑﻠﻨﺪ ﮐﺮﺗﺎ ہے ..؟؟؟ ﮐﻮﻥ ﺟﻮ ہے ہﻤﯿﮟ ﺑﺘﺎﺗﺎ ہے ﮐﮧ ” ﻧﻤﺎﺯ ﻧﯿﻨﺪ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ہے ..” ؟؟؟ ﮐﻮﻥ ہے ﺟﻮ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﺮﺗﺎہے ﮐﮧ ” ﺁﺅ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ .. ﺁﺅ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﮐﯽ طرف؟؟۔

Success
Success

ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﮐﺎ سو فیصد کامل یقین ہے کہ وہ کسی بہانے بازی کے بغیر ﺍﺱ ﻓﺮﺽ ﮐﮯ ﺍﺩﺍ ﮐﺮنے جا رہا ہے۔ ﺳﮯ ﻧﮧ ﺗﻮ ﺳﺮﺩﯼ ﺭﻭﮎ ﺳﮑﺘﯽ ہے ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﺑﺎﺭﺵ .. ﺟﺐ ﺳﺎﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﺮﻡ ﺑﺴﺘﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﯿﻨﺪ ﮐﮯ ﻣﺰﮮ ﻟﮯ رہی ہوتی ہے ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﻓﺮﺽ ﮐﻮ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍٹھ ﺟﺎﺗﺎ ہے ﺗﺐ ﻣﺠﮭﮯ ﻋﻠﻢ ہوا ﮐﮧ ﯾﻘﯿﻨﺎ ” ﺍﯾﺴﮯہی ﻟﻮﮒ ہیں ﺟﻦ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﻟﻠﮧ ہم ﭘﺮ ﻣﮩﺮﺑﺎﻥ ہیں ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯽ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﻧﻈﺎﻡ ﭼﻞ رہا ہے ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ چاہا ﮐﮧ ﻧﯿﭽﮯ ﺍﺗﺮ ﮐﺮ انہیں ﺳﻼﻡ ﮐﺮﻭﮞ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﺟﺎ چکے تھے گھر پہنچتے ہی کچھ دیر بعد میرے کانوں میں اذان کی پکار آئی۔

Allahu Akbar
Allahu Akbar

ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﻓﻀﺎ اللہ ﺍﮐﺒﺮ ﮐﯽ ﺻﺪﺍ ﺳﮯ ﮔﻮﻧﺠﯽ ‘ میں جو دور دراز کے سفر میں نیند کی گرم بستر کی خواہش کر رہا تھا پہلی بار جیسے اس سے بیزار ہوا اور اسی تروتازگی اور اسی عالم بے نیازی سے میرے قدم آپ ہی آپ مسجد کی جانب اٹھنے لگے۔

ﺁﺝ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﺮﺩﯼ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭼﻠﻨﺎ ﮔﺮﻡ ﺑﺴﺘﺮ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﻨﺪ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﭼﮭﺎ ﻟﮓ ﺭہا ﺗﮭﺎ اللہ کرے ہم سب کی زندگی میں عملی طور پے کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ایسی حقیقت سامنے آئے کہ ہر مسلمان مومن ہو جائے اور اسلام کا نیا دور شروع ہو آمین۔

تحریر: مریم توقیر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post پیر محمدامین الحسنات کا پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور خطاب کی تصویری جھلکیاں
Next Post باچاخان یونیورسٹی دہشت گردوں کی جانب حملہ کرنے پر پاکستانی کمیونٹی فرانس کی شدید مذمت
Bacha khan University Charsadda Atttack

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.