yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سعودیہ میں یورپی طرز پر این جی اوزکی خواتین کو’مکمل آزادی‘ دلانے کی مہم

MH Kazmi September 28, 2016September 28, 2016 1 min read
Share this:
ngos-in-saudi-arabia-started-campaign-like-european-countries-to-have-full-freedom-for-females-in-country
ngos-in-saudi-arabia-started-campaign-like-european-countries-to-have-full-freedom-for-females-in-country

ریاض : سعودی عرب میں مرد سرپرستی کا نظام ختم کرنے اور خواتین کو مکمل آزادی دلانے کی مہم شروع ہوگئی اور اس حوالے سے ایک پٹیشن شروع کی گئی جس پر اب تک ہزاروں سعودی شہری دستخط کرچکے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پٹیشن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خواتین کو بھی مردوں کی طرح تمام ’شہری حقوق‘ فراہم کیے جائیں اور ایک عمر طے کی جائے جب عورت کو بالغ اور اپنے اعمال کا ذمہ دار خود سمجھا جائے۔

خواتین کے حقوق کے لیے مہم چلانے والی عزیزہ الیوسف یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر ہیں جو اب تک پٹیشن پر 14 ہزار 700 افراد کے دستخط کرانے میں کامیاب ہوچکی ہیں تاہم وہ شاہی عدالت میں یہ پٹیشن جمع نہ کراسکیں اور اب ای میل کے ذریعے بطور درخواست اسے بھیجیں گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے حوالے سے دنیا میں سخت ترین قوانین نافذ ہیں اور یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں۔گارجین شپ سسٹم کے تحت خاندان کے مرد رکن جو عام طور پر والد، شوہر یا بھائی ہوتے ہیں ان کی جانب سے خواتین کی تعلیم، سفر اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت دینا لازمی ہوتا ہے۔

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ خواتین قیدیوں کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد رہائی کے لیے بھی ضروری ہے کہ مرد سرپرست اسے آکر لے جائے اور بعض خواتین سزا پوری ہونے کے بعد بھی جیل یا شیلٹر ہوم میں موجود ہیں کیوں کہ ان کے مرد سرپرست انہیں واپس نہیں لے جانا چاہتے۔

سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کی ملازمت کے لیے مرد سرپرست کی اجازت کی شرط ختم کی جاچکی ہے تاہم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اب بھی کئی کمپنیاں خواتین کو ملازمت پر رکھنے سے قبل مرد سرپرست کا اجازت نامہ طلب کرتی ہیں جبکہ بعض ہسپتالوں میں بھی علاج شروع کرنے سے قبل مرد سرپرست کا اجازت نامہ مانگا جاتا ہے۔عزیزہ یوسف کا کہنا ہے کہ اس پٹیشن پر بہت سے مردوں نے بھی دستخط کیے ہیں جن کا یہ خیال ہے کہ اجازت ناموں پر دستخط کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ’گارجین شپ سسٹم ایک حکومتی نظام ہے جو 30 سال قبل نافذ کیا گیا اور اس کے خاتمے سے خواتین کے لیے باہر جاکر کام کرنا زیادہ آسان ہوجائے گا‘۔

واضح رہے کہ اپریل میں نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے معیشت میں بہتری کے لیے وژن 2030 کا اعلان کیا تھا جس میں مجموعی افرادی قوت میں خواتین کی شرح 2020 تک 23 سے بڑھا کر 28 فیصد تک بڑھانے کی بات کی گئی تھی۔

جدوہ انوسیٹمنٹ فرم کے مطابق گزشتہ برس سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح 33.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور سعودی عرب کے سابق شاہ عبداللہ کے دور میں خواتین کو پہلی بار شوریٰ کونسل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو کابینہ کو مشاورت فراہم کرتی ہے۔

گزشتہ برس دسمبر میں بھی پہلی بار سعودی خواتین کو ووٹ ڈالنے اور انتخابات میں حصہ لینے کا حق دیا گیا تھا جس کے بعد 20 خواتین کونسل کی مختلف نشستوں پر منتخب ہوئی تھیں جبکہ سعودی عرب میں خواتین کی تعداد تقریباً ایک کروڑ کے قریب ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post فواد خان سے متعلق ہندوستانی میڈیا کی بے بنیاد رپورٹ
Next Post ذہنی معذور شخص کی پھانسی کا فیصلہ برقرار
mentally-retarted-imdad-ali-will-be-hanged-sc-of-pakistan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.