yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اگلی نسل !

MH Kazmi November 10, 2016 1 min read
Govt's unethical behaviour! by irshad bhatti on 19 nov 2016
Share this:

ماضی کی یادوں سے نکل کر اور ’’حال‘‘ کے بُرے ہو چکے حال کو چھوڑ کر اپنی اگلی نسل کا سوچیں کیونکہ آپکی اگلی نسل اُس نسل کے رحم وکرم پر کہ جو پچھلی نسل سے بھی گئی گزری ۔

بات سمجھانے کیلئے پہلے چند ٹریلرز ’’غیروں‘‘کی اگلی نسل کے !
بل کلنٹن اور ہلیری کی اکلوتی بیٹی چیلسی، ریسٹورنٹ میں نوکری کی ، ایک فرم میں کام کیا اور اب دوبچوں کی ماںہو کر خود کما اور گھر چلارہی ، جینا بش کا دادابش سینئر بھی صدر اور باپ بش جونیئر بھی صدر، خاندان کا تیل وگیس کا وسیع کاروبار اور بے تحاشا جائیداد مگر جینانے خاندانی دولت پرعیاشی کی بجائے شعبہ صحافت کو اپنایا اور اپنی محنت اور قابلیت سے اب یہ میگزین ایڈیٹر اور ایک ٹی وی چینل کی نمائندہ خصوصی ، باراک اوباما کی چھوٹی بیٹی ساشا نے ابھی پچھلی گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک ریسٹورنٹ پرویٹری کی اور کھانا بناناسیکھا ،سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کے عام اسکولوں میں پڑھتے بچوں کو ہفتے میں ایک بار ہوٹلنگ کی اجازت اور سب کو پتا کہ انہیں اپنے مقر ر کردہ جیب خرچ میں ہی گزارا کرنا ہو گا ، دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے اپنے بچوں کو جب سے ’’اپنی دنیا خود بنانے کا کہہ کر‘‘ اپنی دولت انسانی فلاح وبہبود کیلئے وقف کی تب سے تینوں بچے عام بچوں کی طرح زندگی گزارتے ہوئے ، طویل عرصے تک نیویارک کے میئر رہنے اور میئر شپ کے دوران ایک ڈالر ماہانہ تنخواہ لینے والے 42ارب ڈالر اثاثوں کے مالک مائیکل بلومبرگ کی دونوں بیٹیوں کیلئے گھر میں ایک نوکر بھی نہیں ، دونوں اپنے کپڑے خود استری کریں ،اپنا کمرہ خود صاف اور اپنا ناشتہ خود بنائیں ، یہی نہیں جب باپ شہرکا میئر تھا تو بیٹی شہر کی ایک لائبریری میں اسسٹنٹ تھی ، ایشیاکا مہنگا ترین اداکار جیکی چن کہے کہ ’’ میں نے یہ سوچ کر بیٹے کو اپنے پیسوں میں سے ایک د ھیلا بھی نہیں دیا کہ اگر وہ کسی قابل ہے تو اسے میری دولت کی ضرورت نہیں اور اگر وہ نالائق نکلا تو پھرمیں محنت سے کما یا اپنا پیسہ ضائع کیوں کروں ‘‘۔ یہ تو چند مثالیں ورنہ ایسی سینکڑوں مثالیں اور بھی، لیکن بات آگے بڑھانے سے پہلے یہ واضح کردوں کہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ یہ سب اپنے بچوں سے محبت نہیں کرتے یا یہ اتنے لالچی کہ اولاد کو کچھ دینا نہیں چاہتے ،نہیں ہرگز نہیں ، یہ سب اپنی اولادوں پر جان چھڑکنے اور ان کی چھوٹی سی چھوٹی چیز کا خیال رکھنے والے ،لیکن ان کی سوچ یہ کہ بچوں کی بہترین پرورش کرو، انہیں دنیا کی بہترین تعلیم دو اور پھر انہیں اپنے قدموں پر کھڑا ہونے دو تاکہ وہ عملی زندگی کی حقیقتوں کا سامنا کر کے اس معاشرے اور اس دنیا کیلئے اچھے انسان ثابت ہوں ،ا ب بات اپنی اگلی نسل کی کہ جو ہماری اگلی نسل کی والی وارث، دوچار نمونے د یکھیں، صورتحال خود ہی واضح ہو جائے گی !
میں زندگی بھر وہ ’’نیو ائیر پارٹی ‘‘ نہیں بھلا سکتا کہ جو اپنے اُس شہزادے نے دے رکھی تھی کہ جسکا خاندان کئی دہائیوں سے نسل درنسل سیاست میں اور جس کے بڑے وزارت ِعظمیٰ سمیت ملک کے ہر اہم عہدے پر فائز رہ چکے ،اپنی خاندانی سیاسی گدی سنبھال چکے شہزادے نے اُ س رات خلیجی ملک کا پورا 7اسٹار ہوٹل بُک کروارکھا تھا ، دلہن کی طرح سجی ہوٹل کی مین لابی سے گزر کر اور دو درجن سیڑھیاں اتر کر جیسے ہی میں ہوٹل کے ساحلِ سمندر پارٹی ایریا میں آیا تویوں لگا کہ جیسے کسی اور ہی دنیا میں آگیا ، چاندنی رات ،سمندر کا کنارہ، کنارے سے ٹکراتی دودھیا رنگ کی لہریں، ہلکی آواز میں بجتا عربی میوزک اور ٹولیوں میں بٹے سینکڑوں وہ جوڑے کہ جن میں سے کوئی کھارہا تو کوئی ’’پی‘‘ رہااور کوئی ساتھی کے ساتھ ڈانس فلور پر تو کوئی پارٹنر کے ہمراہ بھیگی رات میں بھیگتا ہوا ، ہو نّقوں کی طرح اِدھر اُدھر تانکتے جھانکتے اچانک میں نے پارٹی کے میزبان اور آنے والے وقتوں کے اپنے ممکنہ وزراء اعظموں میں سے ایک کو 10بارہ خواتین کے جھرمٹ میں دیکھا اور پھر ’’جی بھر کر دیکھا‘‘ ، خیر اُس رات کیا کچھ ہوا، یہ تو بتا نہیں سکتا ہاں البتہ یہ سن لیں کہ باقی سب خرچے کو توا یک طرف رکھیں ،اپنی ہردوسری تقریر میں غریبوں کی حالتِ زار پر دُکھی ہوجانے والے شہزادے نے اُس رات اپنے 1000کے قریب مہمانوں کو ہیلی کاپٹروں اور لیموزین کاروں پر ہوٹل پہنچا نے میں ہی 5کروڑ خرچ کر ڈالے ۔
مجھے وہ دوپہر بھی نہ بھولے کہ جب وفاقی دارالحکومت کے فائیو اسٹار ہوٹل میں سفید رنگت ،نیلی آنکھوں اور بھورے بالوں والی حسینہ نے آنسوؤں اور آہوں کے درمیان یہ بتا کر حیران کر دیا کہ چند دن پہلے اس کا دل توڑنے اوراسے بڑی بے دردی سے چھوڑنے والا پریمی گزشتہ 3دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹتے ایک بااختیار سیاسی گھرانے کا وہ لاڈلا کہ جو اور نہیں تو ایک دن وزیرتوبنے ہی بنے، ویسے تو’’ نظر یں لڑنے سے بات بگڑنے تک‘‘ پوری پریم کہانی ہی فلمی مگریہ سین تو ویری فلمی کہ ایک رات جب دونوں پریمیوں میں معمول کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران حسینہ نے یہ کہا کہ ’’آج عین سٹرک کے درمیان میری گاڑی خراب ہوگئی اور مجھے گھنٹہ بھر خوار ہونا پڑا‘‘تو یہ سن کر شہزادے نے فون کاٹا او ر پھر آدھے گھنٹے بعد دوبارہ فون کر کے کہا کہ ’’ذرا اپنے گھر کے مین گیٹ پر تو آنا‘‘حیران وپریشان حسینہ نے افراتفری میں ننگے پاؤ ںگیٹ کھولا تو بریف کیس پکڑے شہزادہ سامنے کھڑا تھا، اس سے پہلے کہ حسینہ کچھ سمجھتی یا کچھ کہتی ،شہزادہ اسکی طرف بریف کیس بڑھاتے ہوئے بولا ’’ یہ لو اور کل اپنی مرضی کی گاڑی لے لینا‘‘ حسینہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر بولی ’’جانو ابھی گاڑی نہیں چاہئے ،جب لینا ہوگی تو بتادوںگی ‘‘پھر دونوں میں بحث ومباحثہ شروع ہوا اور جب 5چھ منٹ کی تکرار کے بعد بھی حسینہ نہ مانی تو وہ شہزادہ جو اکثر محفلوں اور مجلسوں میں کہے کہ ’’ جب سے سرکار میں آیا تب سے ایک ایک پیسہ خرچتے ہوئے 100بار سوچوں کیونکہ یہ پیسہ میرے ملک کا اور اس پر پہلا حق غریب عوام کا ‘ ‘، اسی شہزادے نے اچانک بریف کیس کھولا، نوٹوں کو زمین پر رکھا ، لائٹر سے آگ لگا ئی اور جب سب نوٹ جل کر راکھ ہوئے تو شہزادہ بڑے اطمینان سے بائی۔۔ بائی۔۔ ٹا۔۔ٹا۔۔ کرتا گاڑی میں بیٹھ کر چلتا بنا،یہاں مجھے صرف اسلام کی سربلندی کیلئے ہربار اقتدار قبول کرنے والے خاندان کا وہ لختِ جگربھی ذہن میں آئے کہ جس نے ایک بھارتی اداکارہ کے ساتھ ایک کپ چائے پینے پر 50لاکھ خرچ کر ڈالے، یہاں بھارت مخالف ووٹ کے گھوڑے پر اقتدار کی منزلیں طے کرتے اپنے سدا بہار سیاسی گھر انے کا وہ بیٹا بھی نہ بھولے کہ جس نے ایک بار بڑے رازدارانہ لہجے میں بتایا کہ ’’ جب بھی ایک خلیجی ملک میں بھارتی فلم لگے تومیں اپنے دوستوں کے ساتھ چارٹرڈ فلائٹ پر پہلا شو دیکھنے ضرو ر جاؤں ‘‘۔ صاحبو !کیا کیا بتاؤں اور کیا کیا سناؤں ، وہ میگا کرپشن اسکینڈلز میں پھنسے ہونہار سپوت ، وہ ’’پرنس کلب‘‘ بنا کر سب کچھ کرتے منہ زور بچے ، وہ ڈالر اور پونڈز دے کر ڈگریاں لینے والے چہیتے ، وہ حکومتوں کے اندر حکومتیں بنا کر بیٹھے لاڈلے اور وہ پوشاکوں اور ولایتی خوراکوں والے ہمارے مستقبل کے رہنما ۔چھوڑیں ۔ رہنے دیں ۔بس اگر ہوسکے تو آپ براہ مہربانی ماضی کی یادوں سے نکل کر اور ’’حال‘‘ کے بُرے ہو چکے حال کو چھوڑ کر اپنی اگلی نسل کا سوچیں کیونکہ آپکی اگلی نسل اُس نسل کے رحم وکرم پر کہ جوپچھلی نسل سے بھی گئی گزری ۔

بشکریہ جنگ

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
A day with Heroen by Waqar khan on 10 nov 2016
Previous Post ایک دن ہیروئن کے ساتھ
Next Post سراج الحق:اقبال کا مردِ کوہستانی
Siraj ul haq:Male mountain of Iqbal by Dr. Hussain Ahmed Pracha on 10 nov 2016

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.