yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ورلڈ کپ فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

Yes 1 Webmaster March 24, 2015 1 min read
New Zealand Team
Share this:
New Zealand Team
New Zealand Team

آکلینڈ (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے بارش سے متاثرہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جارہے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیئے گئے 298 رنز کا ہدف مقررہ اوورز سے ایک گیند پہلے حاصل کر کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی کی جانب سے کپتان برینڈن میککلم نے جارحانہ آغاز فراہم کر کے جیت کی بنیاد رکھی جسے بعد میں آنے والے کھلاڑیوں نے مکمل کیا۔ گرانٹ ایلیٹ نے 84 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی جب کہ میککلم نے 59 اور کورے اینڈرسن نے 58 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مورنی مورکل نے 3 جب کہ جے پی ڈومنی اور ڈیل اسٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور ہاشم آملہ 21 کے مجموعی اسکور پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ کوئنٹن ڈی کوک بھی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فاف ڈوپلیسی اور روسو نے جنوبی افریقی ٹیم کو تھوڑا سنبھالا دیا تاہم روسو بھی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ایک موقع پر جنوبی افریقا کے 114 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے لیکن اے بی ڈویلیئرز نے آتے ہی جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کا اسکور 38 اوورز میں 216 رنز پر پہنچا دیا۔

جب بارش کے بعد میچ کا دوبارہ آغاز ہوا ڈوپلیسی اپنے اسکور میں اضافہ کئے بغیر 82 پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ڈیوڈ ملر نے 18 گیندوں پر برق رفتار 49 رنز اسکور کئے جب کہ ڈویلیئرز نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے لیکن ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 298 رنز کا ہدف ملا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کورے اینڈرسن نے 3 جب کہ ٹرینٹ بولٹ نے 2 وکٹ حاصل کئے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Muhammad PBUH
Previous Post مسئلہ ختم نبوت
Next Post اینیمیٹڈ فلم ہوم کیلئے جینیفر لوپیز کے ساؤنڈ ٹریک کی وڈیو جاری
Jennifer Lopez

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.