yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ

Web Editor January 22, 2019 1 min read
New twist in case of Sahiwal case
Share this:

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کے بعد تحریک انصاف کی حکومت شدید تنقید کی زد میں آ چکی ہے، اور اس سانحہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی سخت سوالات اور عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا، واقعہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کل شام تک پتا چل جائے گا کہ پچھلی حکومت اور نئی حکومت میں کیا فرق ہے،مگر اب تک جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ چونکا دینے والی ہیں، کیسے سی ٹی ڈی نے مبینہ جعلی مقابلہ کیا، پھر بار بار موقف بدلا، پنجاب حکومت کافی دیر خاموش رہی اور جب پنجاب حکومت کے وزیرقانون بولے تو وہی زبان بولے جو سی ٹی ڈی کی تھی، بیوروچیف جیو نیوز لاہور رئیس انصاری نے کہا کہ ساہیوال واقعہ پولیس مقابلہ نہیں بلکہ ایک حملہ تھا،جائے وقوعہ پرفارنزک ماہرین کو بلایا نہیں گیا کیونکہ اگر انہیں بلالیتے تو وہ فوراً گتھی سلجھادیتے، فارنزک ماہرین بتادیتے کہ دہشتگردوں نے کوئی فائر کیا یا نہیں کیا، مقتولین کے پوسٹ مارٹم میں نکلنے والی گولیاں ابھی تک فارنزک ایجنسی کو موصول نہیں ہوئی ہے۔ رئیس انصاری کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں ذیشان کی گاڑی مشکوک قرار دی گئی جسےچیک کرنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن سی ٹی ڈی نے گاڑی چیک کرنے کے بجائے فائرنگ کر کے گاڑی روکی، اس فائرنگ سے گاڑی میں موجود خلیل کی بیوی نبیلہ اور بیٹی اریبہ کو گولی لگ چکی تھی جبکہ اس کے بیٹے کے گولی ٹانگ میں لگی تھی،اس بچے نے اسپتال میں بتایا کہ میرے والد نے پولیس والوں کو کہا کہ گولی مت چلاؤ مگر پھر بھی فائرنگ کی گئی، سی ٹی ڈی کہتی ہے کہ پچھلے گلاس سیاہ تھے حالانکہ پچھلا دروازہ کھول کر انہوں نے بچے نکالے اور دوبارہ فائرنگ کی۔ رئیس انصاری کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کر نے کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کو اندازہ ہوگیا تھا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ گاڑی میں موجود لوگوں کو مار دیا جائے اور طریقہ کار کے مطابق انہیں دہشتگرد قرار دیدیا جائے، ایس او پیز کے مطابق جب کبھی دہشتگردوں کو مارا جاتا ہے تو وہ علاقہ سیل کردیا جاتا ہے لیکن یہ لاشیں وہیں چھوڑ کر چلے گئے، سی ٹی ڈی کہتی ہے کہ ذیشان نے کار سے اتر کر فائرنگ کی جبکہ فوٹیج دیکھیں تو ذیشان گاڑی میں مرا ہوا ہے اور اس کے سیٹ بیلٹ لگی ہوئی تھی۔سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ ساہیوال واقعہ سے پنجاب پولیس خاص طور پر سی ٹی ڈی کے تربیتی نظام کی خامیاں کھل کر سامنے آگئی ہیں،وزیراعظم عمران خان سی ٹی ڈی کی بڑی تعریف کی انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ کیا سی ٹی ڈی کی ٹریننگ یہ ہےکہ بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی پر دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہیں، ان کو یہ بھی نہیں پتا چلتا کہ اس گاڑی میں عورتیں اور بچے ہیں، انہیں یہ بھی نہیں پتا چلتا کہ گاڑی میں عورتیں اور بچے ملزم ہیں، مجرم ہیں، بے گناہ ہیں یا گناہ گار ہیں، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے رنگ برنگے کپڑے پہنے ہوئے تھے ، کسی نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، عمران خان کے پاس اپنے ذرائع سے جو معلومات ہیں وہ سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے دعوؤں سے مختلف ہے، اس معاملہ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی انتہائی غیرتسلی بخش رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو اب تک آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹادینا چاہئے تھا جس کی منظوری کے ساتھ سی ٹی ڈی نے جھوٹ بولا ،عثمان بزدار اس بچے کے پاس پھول لے کر چلے گئے جس کی ماں، باپ اور بہن کو اس کی آنکھوں کے سامنے قتل کردیا گیا،ساہیوال واقعہ پر اپوزیشن جماعتوں کو سیاست نہیں کرنی چاہئے، ن لیگ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دی لہٰذا اس معاملہ میں انہیں پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہئے، اسی طرح پیپلز پارٹی بھی نقیب اللہ محسود کے قتل پر راؤ انوار کو سزا نہیں دلواسکی ہے، آج بھی کلفٹن میں سفید شلوار قمیض میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے کچھ لوگوں کو اغوا کیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Hub: 27 people were killed by fire.
Previous Post حب: آگ بھڑکنے سے 27 افراد جھلس کر جاں بحق۔۔
Next Post ‎احتجاجی مظاہرہ ستائیس جنوری بروز اتوار دن تین بجے بمقام ایفل ٹاور پیرس۔تمام کمیونٹی بھرپور شرکت کرے، چوہدری تنویر احمد
Ch Tanveer Ahmed, SENIOR, VICE, PRESIDENT, PMLN, YOUTH, WING, FRANCE

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.