yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نئے وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دئیے، ڈالر کبھی نیچے نہیں آئے گا اگر ۔۔؟ ناقابل یقین اعلان کر دیا

MH Kazmi August 30, 2019 1 min read
New Finance Minister Hafiz Sheikh also raised his hand, the dollar will never come down if ...? Declared incredible
Share this:

New Finance Minister Hafiz Sheikh also raised his hand, the dollar will never come down if ...? Declared incredible

اسلام آباد (ویب ڈسیک)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والا ملک بن رہا ہے، کاروبار کر نے میں ماضی کی مشکلات او رکرپشن نہیں ملے گی ،خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا۔ ریگولیشن بہتر بنا کر کیپٹل مارکیٹ میں شفافیت بڑھائی جاسکتی ہے۔ جمعرات کو یہاں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ایس ای سی پی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں ترقی کی ضرورت ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ ترقی کرے۔انہوں نےکہاکہ خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا ۔انہوں نے کہاکہ ریگولیشن بہتر بنا کر کیپٹل مارکیٹ میں شفافیت بڑھائی جاسکتی ہے، کیپٹل مارکیٹ نجی شعبے کی مالیاتی ضروریات کے لیے اہم ہے، تحریک انصاف کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دنیا بھر کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان معاشی نظم وضبط قائم کرے گا، پاکستان کے آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا، اسلامی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے لیے فنڈز بڑھانا چاہتے ہیں۔مشیر خزانہ نے کہاکہ وزیراعظم کے ایما ء پر یقین دلاتا ہوں کہ کاروبار کرنے میں ماضی کی مشکلات اور کرپشن نہیں ملے گی، پاکستان کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والا ملک بن رہا ہے۔ بعد ازاں مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قرضوں میں اضافہ موجودہ حکومت کی وجہ سے نہیں ہوا۔معیشت کی بد حالی ورثے میں ملی ہے،ڈالر کی صورتحال بہتر ہونے والی نہیں ہے۔ایف بی آر کے اقدامات کے منفی اثرات آ رہے ہیں، ریونیو شروع سے نیچے گر رہاہے،اب بھی ویسی ہی حالت ہے۔انہوںنے کہاکہ معیشت کی بہتری کا سفر آسان نہیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے متعلق کسی نے تحقیق کرنی ہے تو مجھ سے کرے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری پر صحیح کام کیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ 20 کروڑ میں سے25افراد تنقید کرتے ہیں تو کرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ دو روز پہلے اتصالات والوں سے بات ہوئی ہے ،پی ٹی سی ایل سے واجبات کے متعلق بات ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نجکاری کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی پروگرام کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہاں ترقیاتی فنڈز دیئے ہیں اس کا جائزہ لینگے کہ کیا فائدہ ہوا۔چیئرمین ایس ای سی پی عامر احمد خان نے وسطی اور جنوبی ایشیاء ممالک کی تنظیم کریک کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیمینار میں 11 ممالک کے کارپوریٹ اور سٹاک مارکیٹ کے ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ریگولیشن کو بہتر بنایا گیا ہے۔ چیئر مین ایس سی سی پی نے کہاکہ دنیا بھر کے ریگولیشن اداروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، ریگولیشن کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی سے کیپیٹل مارکیٹ میں شفافیت مزید بڑھائی جاسکتی ہے، پاکستان میں کاروبار کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The realities of America are exposed - astonishing action has been put in place with Palestine
Previous Post امریکہ کی اصلیت بے نقاب۔۔۔فلسطین کے ساتھ حیران کن کارروائی ڈال دی گئی
Next Post مریم نواز نے ناصر عبداللہ لُوتھا کا نام استعمال کرکے 11 ملین کی منی لانڈرنگ کی، سنسنی خیز انکشافات
Nawaz Abdullah Lutha uses 11 million money laundering, sensational reveals

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.